رومیوں باب ۵‎

1 ۱۔ کیونکہ ہم ایمان سے راست باز ٹھہرائے گئے ہیں ، ہماری صلح خدا کے ساتھ ہمارے خداوند یسوع کے وسیلہ سے ہے۔ 2 ۲۔ اُسی کے وسیلہ سے ایمان کے ذریعے اُس فضل تک رسائی بھی ہے جس میں ہم قائم ہیں۔ وہ اعتماد جو خدا ہمیں مستبقل کے لئے دیتا ہے ہم اُس میں خوشی مناتے ہیں۔ یہ اعتماد کہ ہم خدا کے جلال میں شریک ہوں گے۔ 3 ۳۔ نہ صرف یہ بلکہ ہم اپنے دُکھوں میں خوشی مناتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ دُکھوں سے برداشت پیدا ہوتی ہے۔ 4 ۴۔ اوربرداشت (صبر) منظوری پیدا کرتاہے۔ اور منظوری مستقبل کا اعتماد پیداکرتا ہے۔ 5 ۵۔ اوریہ اعتماد مایوس نہیں کرتا، کیونکہ خدا کی محبت اُس کی روح کے وسیلہ سے ہمارے دلوں میں انڈیلی گئی ہے۔ جو ہمیں دی گئی تھی۔ 6 ۶۔ کیونکہ جب ہم کمزور ہی تھے تو ٹھیک وقت پر مسیح بے دینوں کے لئے موا۔ 7 ۷۔ کیونکہ کوئی کسی راست شخص کے لئے بھی مشکل سے ہی جان دے گا۔ وہ یہ کہ شاید ہی کوئی کسی نیک آدمی کے لئے اپنی جان دینے کی ہمت کرے۔ 8 ۸۔ لیکن خدا ہم پر اپنی محبت یوں ثابت کرتا ہے کہ جب ہم گناہ گار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر موا۔ 9 ۹۔ اور اُس سے بھی زیادہ ، اب جب ہم اُس کے خون سے راست باز ٹھہرائے گئے ہیں ہم اُسی کے وسیلہ سے خدا کے غضب سے بچائے جائیں گے۔ 10 ۱۰۔ کیونکہ اگر جب ہم دشمن ہی تھے ہمارا خدا کے ساتھ اُس کے بیٹے کی موت کے وسیلہ ، تعلق بحال ہو گیا، تو اُس سے بھئ زیادہ اب جب تجدیدِ تعلق ہو چکا ہے ہم اُس کی زندگی کے باعث نجات پائیں گے۔ 11 ۱۱۔ اورصرف یہی نہیں بلکہ ہم ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلے خدا میں بھی خوشی مناتے ہیں جس کے ذریعے اب ہم نے اُس تعلق کی بحالی کو حاصل کیا۔ 12 ۱۲۔ پس، جیسے ایک آدمی کے وسیلہ گناہ دنیا میں داخل ہوا، اِسی طرح موت گنا ہ کے ذریعے داخل ہوئی اورموت سب لوگوں میں پھیلی کیونکہ سب نے گناہ کیا۔ 13 ۱۳۔ کیونکہ شریعت کے آنے تک گناہ دنیا میں تھا، لیکن جہاں شریعت نہیں وہاں گناہ کاحساب بھی نہیں ہے۔ 14 ۱۴۔ اِس کے باوجود موت نے آدم سے موسیٰ تک سب پر حکمرانی کی، اُن پر بھی جنہوں نے آدم کی نا فرمانی کی طرح گناہ نہیں کیا تھا جو اُس کا نمونہ ہے جو آنےتھا۔ 15 ۱۵۔ لیکن پھر بھی انعام قانون شکنی( حکم توڑنا) جیسا نہیں۔ کیونکہ اگر ایک آدمی کی قانون شکنی کے باعث بہت سے مر گئے تو کتنا زیادہ خدا کا فضل ، جو ایک آدمی یعنی یسوع مسیح کے فضل کی نعمت کے باعث ہے ، بہت سے لوگوں کے لئے بکثرت ہوا۔ 16 ۱۶ ۔ کیونکہ فضل اُس آدمی کے گناہ کے نتیجہ کی طرح نہیں ہے۔ کیونکہ ایک طرف تو سزا کا حکم ایک شخص کے گناہ کی وجہ سے آیا۔ لیکن دوسری طرف وہ تحفہ جو راست بازی میں تبدیل ہوتا ہے، بہت سے گناہوں کی بابت آیا۔ 17 ۱۷۔ اور اگر ،ایک کی خطا کے باعث اُس کے ذریعے موت نے حکمرانی کی، تو کتنا زیادہ وہ جنہوں نے راست بازی کی نعمت اور بکثرت فضل کو حاصل کیا، ایک شخص یعنی یسوع مسیح کے باعث ہمیشہ کی زندگی میں ضرور ہی حکمرانی کریں گے۔ 18 ۱۸۔ تو جیسے ایک خطا سے سب لوگ سزا کی نوبت کو پہنچے۔ اُسی طرح ایک راست بازی کا عمل سب لوگوں کے لئے راستی اور زندگی لایا۔ 19 ۱۹۔ کیونکہ جیسے ایک آدمی کی نا فرمانی کے باعث بہت سے لوگ گنہگار بنے،تو ایک شخص کی فرماں برداری کے باعث بہت سے لوگ راست باز ٹھہرائے جائیں گے۔ 20 ۲۰۔ لیکن شریعت بھی ساتھ ساتھ آئی، تاکہ خطائیں بڑھ جائیں لیکن جہاں گناہ بڑھا ،فضل اور بھی بھرپور ہوا۔ 21 ۲۱۔ یہ اِس لئے ہوا کہ جیسے گناہ میں موت نے حکمرانی کی ویسے ہی فضل بھی راست بازی کے باعث ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی کے لئے حکمرانی کرے گا۔