مکاشفہ باب ۱۷

1 ۱۔ اُن سات فرشتوں میں سے ایک جس نے وہ سات پیالے پکڑے ہوئے تھے مجھ سے کہا ’’ ادِھر آؤ میں تمھیں اُس بڑی کسبی ک سزا دکھاؤں جو بہت سے پانیوں پر بیٹھی ہے۔ 2 ۲۔ جس کے ساتھ اِس زمین کے بادشاہوں نے حرام کاری کی اور زمین کے رہنے والے اس کی حرامکاری کی مے میں متوالے ہوئے تھے۔ 3 ۳۔ فرشتہ مجھے بیابان میں لے گیا جہاں میں نے ایک عورت کو قرمزی رنگ کے ایسے حیوان پر بیٹھے دیکھا جس کے دس سینگ اور سات سر اور وہ کفر کے ناموں سے لِپا ہوا تھا۔ 4 ۴۔ یہ عورت ارغوانی اور قرمزی لباس پہنے سونے سے اور قیمتی جواہرات سے آراستہ تھی۔ اُس کے ہاتھ میں سونے کا پیالہ تھا جو اِسی کی بدکاریوں اور اس کی حرامکاریوں کی ناپاکی سے بھرا ہوا تھا۔ 5 ۵۔ اُس کے ماتھے پر یہ لکھا ہوا تھا یہ ایک راز ہے کہ عظیم شہر بابل، کسبیوں اور زمین کی مکروہات کی ماں ۔ 6 ۶۔ اور میں اُس عورت کو مقدسوں اور یسوع کی خاطر شہید ہونے والوں کا خو ن پینے سے متوالا دیکھااور بہت حیران ہوا ۔ 7 ۷۔ لیکن پھر فرشتے نے مجھ سے کہا، تُو کیوں حیران ہوتا ہے؟ میں تُمہیں اُس عورت اور حیوان کے بارے میں بتاتا ہوں جو اس کو اُٹھائے ہوئے ہے وہ حیوان جس کے سات سر اور دس سینگ ہیں۔ 8 ۸۔ یہ حیوان جو تُو نے دیکھا تھا پہلے تو تھا اور اب نہیں ہے ، اب وہ گہرے گڑھے سے نکل کر اُوپر آنے والا ہے پھر وہ ہلاکت میں پڑے گا۔ وہ جو اِس زمین پر رہتے تھے جن کا نام جب سے دُنیا بنی ہے کتابِ حیات میں نہیں ہے ۔ اِس حیوان کے بارے میں حیران ہوں گے جو پہلے تھا مگر اب نہیں لیکن آنے والا ہے۔ 9 ۹۔ پس ذہن جن میں حکمت ہے، وہ سات سر ، سات پہاڑ ہیں جن پر وہ عورت بیٹھی ہے۔ 10 ۱۰۔ اوروہ سات بادشاہ ہیں ،جن سے پانچ بادشاہ آچکے ہیں ایک ابھی باقی ہے اور ایک ابھی تک آیا نہیں لیکن جب وہ آئے گا تو کچھ عرصہ رہے گا۔ 11 ۱۱۔ اور وہ حیوان جو پہلا تھا مگر اب نہیں ہے وہ خود بھی آٹھواں بادشاہ ہے اُن ساتوں بادشاہوں میں سے ایک جو ہلاکت میں جا رہا ہے۔ 12 ۱۲۔وہ دس سینگ جو تُو نے دیکھے وہ دس بادشاہ ہیں جن کو ابھی تک بادشاہت نہیں ملی مگر اِس حیوان کے ساتھ کچھ دیر کے لئے بادشاہ کی طرح بادشاہت پائیں گے۔ 13 ۱۳۔ اُن سب کی ایک ہی رائے ہے اور اُنہوں نے سب قوت کا اختیار اُس حیوان کو دے دیا۔ 14 ۱۴۔ وہ برّہ کےخلاف جنگ کریں گے مگر برّہ اُن پر فتح پائے گا کیونکہ وہ خداوندوں کا خدا اور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور جو اُس کے ساتھ وفادار ہیں وہ سب ایک اور برگزیدہ ہوں گے۔ 15 ۱۵۔ فرشتے نے مجھ سے کہا، ’’ جن پانیوں کو تونے دیکھا اس پر کسبی عورت بیٹھی تھی اور وہ لوگ، اُمتیں ،قومیں اور اہل زبان ہیں۔ 16 ۱۶۔ اور وہ دس سینگ جو تو نے دیکھے ۔ وہ اور حیوان اُس کسبی سے نفرت کریں گے وہ اُسے بےکس اور ننگا کریں گے اور اُس کا گوشت کھائیں گے اور پورے طور پر آگ سے جلا دیں گے۔ 17 ۱۷۔ کیونکہ خدا اُن کے دلوں میں ڈالے گا کہ وہ اُس کی راہ پر چلیں اور جب تک خدا کی باتیں پُوری نہ ہو لیں وہ ایک جیسی رائے پر متفق ہو کر اپنی بادشاہی اُس حیوان کو دے دیں۔ 18 ۱۸۔ وہ عورت جس کو تم نے دیکھا ہے بڑا شہر ہے جو تُم نے دیکھا ہے جو زمین کے بادشاہوں پر حکومت کرتا ہے۔