مکاشفہ باب ۱۳

1 ۱۔ پھر میں نے ایک حیوان کو سمندر سے آتے ہوئے دیکھا۔ اُس کے دس سینگ اور سات سر تھے۔اُس کے سینگوں پر دس تاج تھے، اور اُس کے سر پر کفر کے نام لکھے ہوئے تھے۔ 2 ۲۔ یہ حیوان جو میں نے دیکھا اِس کی شکل تیندوے کی مانند تھی اور پاؤں ریچھ کے سے اور منہ ببر کا سا تھا اور اُس اژدہا نے اپنی قدرت ،اپنا تخت اور بڑا اختیار اُسے دے دیا۔ 3 ۳۔ میں نے ایک حیوان دیکھا جس کے سر پر گویا ایک زخم تھا۔ مگر یہ زخم اچھّا ہو گیا، تمام دُنیاحیران ہو کر اُس کے پیچھے ہو لی۔ 4 ۴۔ اُنہوں نے اژدہا کی بھی پرستش کی ، اِس لئے اُس نے اپنا اختیار حیوان کو دے دیا، انھوں نے حیوان کی بھی پرستش کی ، اُنھوں نے کہا کہ ’’ کون حیوان کی مانند ہے؟ ’’اور کون اُس کے خلاف لڑائی کر سکتا ہے۔" 5 ۵۔ اور حیوان کو کفر بکنے اور فخر کرنے کے لئے ایک اور منہ دیا گیا۔ اُس کو بیالیس مہینے تک کام کرنے کا اختیار دیا گیا۔ 6 ۶۔ سو حیوان نے اپنا منہ کھولا اور خدا کے خلاف کُفر بکنے لگا، اُس کے نام کی بے عزتی کی اور اُس جگہ کی جہان وہ رہتا اور اُن کی جو آسمان پر رہتے ہیں۔ 7 ۷۔ حیوان کو اجازت دی کہ پاک مقدس لوگوں سے جنگ کرے اور اُن پر غالب آئے اور اُسے ہر قبیلے، اور لوگوں، زبانوں اور قوموں پر بھی اختیار دیا گیا۔ 8 ۸۔ اور تمام جو زمین پر ہیں جن کا نام کتاب حیات میں دُنیا کی تخلیق سے ہی نہیں لکھا گیا جو کہ ذبح کئے ہوئے بّرہ کے پاس ہے ، حیوان کی پرستش کریں گے۔ 9 ۹۔ جس کے کان ہوں تو وہ سُنے۔ 10 ۱۰۔ جس کو قید ہونے والی ہے وہ قید میں جا ئےگا۔ جو کوئی تلوار سےقتل کرے گا وہ ضرور تلوار سے قتل کیا جائے گا۔ مقدسوں کے صبر اور ایمان کا یہی موقع ہے۔ 11 ۱۱۔ پھر میں نے ایک اور حیوان آسمان سے زمین پر آتے دیکھا۔ اُس کے دو سینگ تھے جیسے بّرہ اور وہ اژدہا کی طرح بولتا تھا۔ 12 ۱۲۔ یہ پہلے حیوان کا سارا اختیار اُس کے سامنے اختیار میں لاتا تھا۔ اور زمین پر رہنے والوں سے اُس کی پرستش کرواتا تھا۔ جس کا زخم ٹھیک ہو چکا تھا۔ ۱۱v11 ۔ پھر میں نے ایک اور حیوان آسمان سے زمین پر آتے دیکھا۔ اُس کے دو سینگ تھے جیسے بّرہ اور وہ اژدہا کی طرح بولتا تھا۔ 12 ۱۲۔ یہ پہلے حیوان کا سارا اختیار اُس کے سامنے اختیار میں لاتا تھا۔ اور زمین پر رہنے والوں سے اُس کی پرستش کرواتا تھا۔ جس کا زخم ٹھیک ہو چکا تھا۔ 13 ۱۳۔ وہ بہت بڑے معجزات دکھاتا تھا۔ یہاں تک کہ لوگوں کے سامنے آسمان سے زمین پر آگ برساتا تھا۔ 14 ۱۴۔ اور معجزات اُس کو کرنے کی اجازت دی گئی تھی اُسی سے اُس نے اُس زمین پر رہنے والوں کو دھوکا دے کر کہا کہ حیوان کی عزت میں ایک بت بنائیں وہ حیوان جو تلوار سے زخمی ہوا مگر وہ ابھی تک زندہ تھا۔ 15 ۱۵۔ اُس کو اجازت دی گئی کہ اِس بُت میں دم پھُونکے اور یہ بُت بولے اور جو اِس کی پرستش کرنے سے انکار کرے اُنہیں قتل کرے۔ 16 ۱۶۔ اور وہ تمام عام اور خاص کو امیر اور غریب کو، آزاد اور غلام مجبور کرے کہ وہ اپنے دہنے ہاتھ اور پیشانی پر نشان بنوائے۔ 17 ۱۷۔ یہاں تک کہ اُن کے لئے خریداری کرنا یا فروخت کرنا بھی اِس حیوان کے نشان بغیر ناممکن تھا ، یہ نشان اس کے نام کا عدد تھا۔ 18 ۱۸۔ یہ حکمت کہلاتی ہے اگر کسی کے پاس ہے تو وہ حیوان کے نمبر کو گنِے۔ کیوں کہ یہ انسان کا نمبر ہے۔ اِس کا نام چھ سو چھیاسٹھ ہے۔