پہلا تھِسلنُیکیوں باب ۳

1 ۱۔ اِ سلئے جب ہم بہت عرصہ برداشت نہ کر سکے تو ہم نے یہ سوچا کہ یہ اچھا تھا کہ اُس کو ایتھنے میں اکیلا پیچھے چھوڑ دیاجائے۔ 2 ۲۔ ہم نے تیمتھیس کو بھیجا، جو ہمارا بھائی ،مسیح کی خوش خبری میں ہمارا ہم خدمت اورخدا کا خا دم ہے، تمہیں مضبوط کرے اور تمہارے ایمان کے بارے میں نصحیت دے۔ 3 ۳۔ کوئی بھی اِ ن تکلیفوں کے باعث نہ گھبرائے اِس لئے تم جانتے ہو کہ ہم اِنہی کے لئے مقرر ہیں۔ 4 ۴۔ سچ یہ ہے کہ جب ہم تمہارے ساتھ تھے، ہم نے تمہیں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہمیں مصبیت اٹھانا ہے اور ایسا ہی ہوا۔ 5 ۵۔ اِسی وجہ سے جب میں زیادہ دیر تک رہ نہ سکا ،میں نے اُس کو بھیجا تاکہ تمہارے ایمان کے متعلق جان سکے،کہیں ایسا نہ ہو کہ آزمانے والے نے کسی طرح سے تمہیں آزمایا ہو اور ہماری محنت بے کار ہوگئی ہو۔ 6 ۶۔ جب تیمتھیس تمہاری طرف سے ہمارے پاس آیا اور تمہارے ایمان اور محبت کی اچھی خبر ہمیں دی کہ تمہارے پاس ہماری اچھی یادیں ہیں اور جس طرح تم ہمیں دیکھنا چاہتے ہواِسی طرح ہم بھی تمہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ 7 ۷۔ اَے بھائیو! کیونکہ ہم نے اپنی تمام تکلیفوں اور غم میں تمہارے ایمان کے بارے میں سُن کر تسلی پائی۔ 8 ۸۔ اِس لئے اگر تم خداوند میں قائم ہو تو ہم زندہ ہیں۔ 9 ۹۔ تمہاری وجہ سے اپنے خدا کے سامنے ہمیں جس قدر خوشی حاصل ہے اُس کے بدلے میں کس طرح تمہارے متعلق خدا کا شکر ادا کریں؟ 10 ۱۰۔ ہم رات اور دن تمہارے لئے بہت محنت کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ تمہارا چہرہ دیکھیں اور تمہارے ایمان کی کمی کو پورا کر سکیں۔ 11 ۱۱۔ خود ہمارا خدا اور باپ اور ہمارا خداوند یسوع تمہاری طرف ہماری راہنمائی کرے۔ 12 ۱۲۔ اور خداوند تمہیں بڑھائے اور ایک دوسرے کی محبت میں مضبوط کرے اور دوسرے لوگوں کی طرف بھی، جیسا ہم نے بھی تمہارے ساتھ کیا۔ 13 ۱۳۔ تاکہ وہ تمہارے دلوں کو ایسا مضبوط کردے کہ جب ہماراخداوند یسوع اپنے سب مقدسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خدا اورباپ کے سامنے پاکیزگی میں بے عیب ٹھہریں۔