باب

1 ۔ بارُوک کے لئے پیغام یہ وہ کلام ہَے جو یرمیاہ نبی نے اُس وقت بارُوؔک بِن نیریاہ سے کہا۔ جب اُس نے شاہ یہُوداہ یہویقیم بِن یوسیاہ کے چوتھے بر س میں یرمیاہ کے مُنہ سے وہ کلمات کِتاب میں قلم بند کئے۔ اُس نے کہا۔ 2 ۔ اَے بارُوؔک خُداوند اِسرائیؔل کا خُدا تیرے حَق میں اِس طرح کہتا ہَے۔ 3 ۔ تُو کہتا ہَے کہ مُجھ پر اَفسوس۔ کیونکہ خُداوند نے میری بَدحالی پر غم بڑھایا ہَے۔ مَیں نالہ کرتے کرتے تھک گیا اَور مَیں آرام نہیں پاتا 4 ۔ تو اس سے یوں کہنا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ دیکھ اس تمام جہاں میں جِسے مَیں نے بنایا۔ مَیں اُسے ڈھا دیتا ہُوں۔ اَور جِسے مَیں نے لگایا ۔ مَیں اُسے اُکھاڑ ڈالتا ہُوں۔ 5 ۔ تو کیا تُو اپنے لئے عُمدہ چیزیں ڈُھونڈتا ہَے؟ نہ ڈُھونڈ۔ کیونکہ دیکھ۔ مَیں تمام بنی نوع اِنسان پر آفت لاتا ہُوں۔ ( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) ۔ لیکن مَیں ہر جگہ جہاں کہیں تُو جائے تیری جان غنیمت کے طور پر تُجھے بخشوں گا۔