بات

1 ۔ یرمیاہ مِصرؔ میں اَور جب یرمیاہ تمام باتیں یعنی خُداوند اُن کے خُدا کا کلام تمام لوگوں سے کہہ چُکا جو خُداوند اُن کے خُدا نے اُس کی معرفت اُن پر ظاہر کِیا۔ 2 ۔ تو عزرؔیارہ بِن ہوسعیاہ اَور یوحنان بِن قریؔح اَور اُن تمام مغُرور آدمیوں نے یرمیاہ سے کہا کہ تُو نے جھُوٹ کہا ہَے۔ خُداوند ہمارے خُدا نے تُجھے کہنے کو نہیں بھیجا کہ تُو کہے کہ تُم مِصؔر کو نہ جانا۔ تاکہ وہاں قیام کرو۔ 3 ۔ لیکن بارُوک بِن نیرؔیاہ نے تُجھے ہمارے خلاف اُبھارا ہَے۔ تاکہ ہمیں کسدیوں کے ہاتھ میں گرفتار کرے جو ہمیں قتل کریں اَور اسیر کرکے بابؔل کو لے جائیں۔ 4 ۔پس یوحنان بِن قرؔیح اَور لشکر کے سب سردار مع تمام لوگوں کے خُداوند کی آواز کے۔ کہ یہُوداہ کی سَر زمین میں رہیں نافرنان ہُوئے ۔ 5 ۔بلکہ یوحنان بِن قریؔح اَور لشکر کے سب سرداروں نے یہُوداہ کے اُن سب پس ماندوں کو لیا جو اُن تمام قوموں کے درمیان سے جہاں جہاں وہ ہانکے گئے تھے واپس آئے تھے تاکہ یہُوداہ کی سَر زمین میں بسیں۔ 6 ۔ یعنی اُن مَردوں اَور عورتوں اَور بچّوں اَور شہزادیوں بلکہ اُن تمام جانوں کو جنہیں نُبوز رؔادان جلو داروں کا سردار جَدلیاہ بِن اخیقام بِن سافن کے پاس چھوڑ گیا تھا۔ اَور یرمیاہ نبی اَور بارُوک بِن نیر یاہ کو بھی۔ 7 ۔ اَور وہ مُلک ِ مِصؔر کو روانہ ہُوئے ۔ کیونکہ وہ خُداوند کی آواز کے شَنَوا نہ ہُوئے۔ اَور وہ تحفخیسؔ میں پہنچے۔ 8 ۔ اَور تحفخِیس میں خُداوند نے یرمیاہ سے ہم کلام ہو کر کہا ۔ 9 ۔ بڑے بڑے پتھّر اُٹھا کر اُنہیں یہُوداہ کے آدمیوں کے رُوبرُو چُونے سے تحفخِیس میں فِر عُوؔن کے محلّ کے مَدخِل کے سامنے کے فرش میں لگا۔ 10 ۔ اَور اُن سے کہہ کہ ربُّ الافواج اِسرائیؔل کا خُدا یُوں فرماتا ہَے۔ دیکھ مَیں اپنے بندے شا ہ بابؔل نُبوکد نِضؔر کو بُلا بھیجو ں گا۔ اَور مَیں اُس کا تخت اِن پتھّر وں پر رکھُّوں گا جو مَیں نے لگوائے ۔اَور وہ اپنا قالین اُس پر بچھائے گا۔ 11 ۔ اَور وہ آئے گا اَور مُلکِ مَصؔر کو شِکسَت دے گا۔ تو جو مَوت کے لئے ہَیں وہ مَوت کے ۔اَور جو اسیری کے لئے ہَیں وہ اسیری کے ۔اَور جو تلوار کے لئے ہَیں وہ تلوار کے حوالے ہو جائیں گے۔ 12 ۔ اَور میں مصر کے معبودوں کے گھروں میں آگ بھڑکاؤں گا۔اوروہ اُنہیں جَلائے گا۔اَور اُنہیں اسیر کرکے لے جائے گا اَور وہ مُلک مِصؔر کو لِپیٹے گا جیسے کہ چرواہا اپنا کپڑا لِپیٹتا ہَے۔ اَور وہاں سے سلامتی کے ساتھ چلا جائے گا۔ 13 ۔ اَور وہ بَیت شمسؔ کے اُن ستُونوں کو جو مُلک مِصؔر میں ہیں توڑے گا۔اَور مِصؔر کے مَعبودوں کے گھروں کو آگ سے جَلائے گا۔