باب

1 ۔ یرمیاہ کا خط جَلا وطنوں کے نام یہ اُس خط کا مضمون ہَے جو یرمیاہ نے یرُوشلیؔم سے اُن پس ماندہ بُزرگوں کو جواسیری میں گئے اَور اُن کا نوں اَور نبیوں اَور عام لوگوں کو جنہیں۔ نُبوکد نضّر نے یرُوشلیِؔم سےجَلا وطن کِیا۔ 2 ۔ بعد اُس کے کہ یکُو نیاہ بادشاہ اَور ملکہ اَور خواجہ سرائے اَور یہُوداہ اَور یرُوشلیِؔم کے سردار اَور پیشہ ور اَور لویار یرُوشلیِؔم سے نِکل گئے۔ 3 ۔ العاؔسہ بِن سافؔن اَور جمریاہ بِن خلقیاہ کے ہاتھ ارسال کِیا۔ جنہیں شاہ یہُوداہ صدقیاہ نے بابؔل میں شاہ بابؔل نُبوکد نضر کے پاس بھیجا تھا اَور کہا۔ 4 ۔ ربُّ الافواج اسرائیؔل کا خُدا اُن سب اسیروں سے جنہیں مَیں نے یرُوشلیِؔم سے اسیر کروا کر بابؔل بھیجا ہَے یُوں فرماتا ہَے۔ 5 ۔ کہ تُم گھر بناؤ اَور بسو اَور باغ لگاؤ اُور اُن کے پھل کھاؤ ۔ 6 ۔بیویاں کرو۔ کہ تُمہارے بیٹےاَور بیٹیاں پیدا ہوں اَور اپنے بیٹوں کے لیے بیویاں لو۔اَور اپنی بیٹیاں شوہروں کو دو اَور وہ بیٹے اَور بیٹیاں پیدا کریں۔ اَور تُم وہاں پر بڑھ جاؤ اَور نہ گھٹو۔ 7 ۔ اَور اُس شہر کی سلامتی چاہو۔ جس میں مَیں نے تُمہیں اسیر کروا کر بھیجا ہَے۔ اَور اُس کے واسطے خُداوند سے دُعا کرو۔ کیونکہ اُس کی سلامتی میں تمہاری سلامتی ہوگی۔ 8 ۔ کیونکہ ربُّ الا فواج اِسرائیؔل کا خُدا یُوں فرماتا ہَے۔ کہ تُمہارے نبی جو تمہارے درمیان ہَیں اَور غیب دان تُمہیں گُمراہ نہ کریں۔اَور اپنے خواب دیکھنے والوں کی نہ سُنو۔اُنہیں خواب ہی دیکھنے دو۔ 9 ۔ کیونکہ وہ میرا نام لے کر تُم سے جھُوٹی نُبوّت کرتے ہَیں مگر مَیں نے اُنہیں نہیں بھیجا۔ (ٰیُوں خُداوند کا فرمان ہَے) ۔ 10 ۔ کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ کہ بابؔل میں ستّر برس گُزر جانے کے بعد مَیں تُمہاری خبر گیری کرُوں گا۔ اَور اِس جگہ میں تُمہیں واپس لاکر اپنانیک سُخن تُمہارے لئے پُورا کرُوں گا۔ 11 ۔ کیونکہ مَیں اپنے اُن خیالات سے واقف ہُوں جوتُمہارے بابت کرتا ہُوں۔( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) سلامتی کے خیالات ۔نہ کہ آفات کے یعنی یہ کہ تُمہیں اَنجام اَور اُمّید بخشُوں۔ 12 ۔ تب تُم مُجھے پُکاروں گے اَور جا کر مُجھ سے دُعا کرو گے تو مَیں تُمہاری سُنوں گا۔ 13 ۔اَور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اَور پالو گے جب کہ تُم اپنے سارے دِل سے میری تلاش کرو گے۔ 14 ۔ ہاں تُم مُجھے پالوگے ( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) اَور مَیں ہی تُمہارا زِندان ہُوں گا۔ اَور مَیں تُمہاری اسیری کو موقوف کراؤں گا۔اَور تُمہیں اُن تمام قوموں کے درمیان سے اَور اُن تمام جگہوں سے جہاں جہاں مَیں نے تُمہیں ہانک دِیا تھا۔ جمع کراؤں گا۔( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) اَور مَیں تُمہیں اُس جگہ میں پھِر لاؤں گا جہاں سے مَیں نے تُمہیں اسیر کروا کر بھیجا تھا۔ 15 ۔ چُونکہ تُم نے کہا کہ خُداوند نے ہمارے لئے بابؔل میں نبی برپا کئے۔ 16 ۔ اِس لئے خُداوند اُس بادشاہ کے حَق میں جو داؤد کے تخت پر بیٹھا ہَے اَور اُن سب لوگوں کے حَق میں جو اِس شہر میں ہَیں یعنی تُمہارے اُن بھائیوں کے حَق میں جو تُمہارے ساتھ جَلا وطنی میں نہ گئے یُوں فرماتا ہَے۔ 17 ۔( رب الافواج یُوں فرماتا ہَے)۔ دیکھ۔ مَیں اُن پر تلوار اَور کال اَور وَبا بھیجُوں گا۔ اَور اُنہیں خراب اِنجیروں کی طرح کرُوں گا۔ ایسے خراب کہ کھانے کے لائق نہ ہوں۔ 18 ۔ اَور مَیں تلوار اَور کال اَور وَبا سے اُن کا تَعاقُب کرُوں گااَور مَیں اُنہیں رُوئے زمین کے تمام مَمالک کے نزدِیک باعِث عبِرت ٹھہراؤں گا۔ اَور اُن تمام اقوام کے نزدِیک جہاں جہاں مَیں اُنہیں ہانکُوں گا۔تکفیر اَور خوف اَور تمسخُر اَور توہین کا باعِث کر دُوں گا۔ 19 ۔ کیونکہ اُنہوں نے میری باتیں نہ سُنیں( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) جب مَیں اپنے بندوں یعنی انبیاء کو بَروقت اُن کے پاس بھیجتا رہا۔ ( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے)۔ 20 ۔ پس اَے سب اسیرو۔ جنہیں مَیں نے یرُوشلیِؔم سے بابؔل کو بھیجا ۔خُداوند کا کلام سُنو۔ 21 ۔ربُّ الا فواج اِسرائیؔل کا خُدا اخی اب بِن قولا یاہ اَور صدقیاہ بِن معسیاہ کے حَق میں جو میرا نام لےکر جھُوٹی نُبوّت کرتے ہَیں یُوں فرماتا ہَے۔ دیکھ۔ مَیں اِن دونوں کو شاہ بابؔل نُبوکد نضر کے حوالے کرُوں گا۔تو وہ ان کو تُمہاری آنکھوں کے سامنے قتل کرے گا۔ 22 ۔ اَور یہ یہُوداہ کے اُن تمام اسیروں میں جو بابؔل میں ہَیں لعنت کی مِثل ٹھہریں گے۔ جب کہا جائے گا۔ کہ "خُداوند تُجھ سے صِدقیاہ اَوراخی اب کا سا سلُوک کرے جنہیں شا بابؔل نے آگ پر بھُونا"۔ 23 ۔ کیونکہ اُنہوں نے اِسرائیؔل میں بَدکاری کی اَور اپنے ہمسایوں کی بیویوں کے ساتھ زِنا کِیا۔اَور میرا نام لے کر جھُوٹی باتیں کہیں جِن کا مَیں نے اُنہیں حُکم نہ دِیا۔ مَیں جانتا ہُوں اَور گُواہی دیتا ہُوں( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے)۔ 24 ۔ اَورسمعیاہ نخلامی سے بات کرکے کہہ کہ۔ 25 ۔ ربُّ الا فواج اِسرائیؔل کاخُدا یُوں فرما تا ہَے۔چُونکہ تُو نے اپنی طرف سے یرُوشلیِؔم کے تمام لوگوں اَور صفنیاہ بِن معسیاہ کاہن اَور تمام کاہنوں کے نام خط لکھ کر کہا کہ ۔ 26 ۔ خُداوند نے یہویدع کا ہن کی جگہ تُجھے کاہن مُقرّر کِیا۔ تاکہ تُو خُدوند کے گھرمیں ہر ایک دیوانہ شخص پر نگران ہو۔ جو اپنے آپ کو نبی بناتا ہَے۔ اَور ایسے شخص کو قید اَور کاٹھ میں ڈالے۔ 27 ۔ اَور اَب تُو نے یرمیاہ عنتوتی کو جو تُمہارے درمیان نُبوّت کرتا ہَے کیوں دھمکی نہیں دی ؟ 28 ۔ کیونکہ اُس نے بابؔل میں ہمارے پاس کہلا بھیجا ۔کہ اِس پر مَدّت گُزر جائے گی۔تُم گھر بناؤ اَور بسو اَور باغ لگاؤ اور اُن کے پھَل کھاؤ۔ 29 ۔ اَور صفنیاہ کا ہن نے یہ خط یرمیاہ کے سُنتے ہُوئے پڑھا۔ 30 ۔ تب خُداوند نے یرمیاہ سے ہم کلام ہو کر کہا کہ۔ 31 ۔ تمام اسیروں کے پاس یہ خبر بھیج کر کہہ دے کہ سمعیاہ نخلامی کے حَق میں خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ ۔چُونکہ سمعیاہ نے تُمہارے لئے نُبوّت کی در حالانکہ مَیں نے اُسے نہیں بھیجا ۔اَور اُس نے تُمہیں جھُوٹ پر بھروسا دِلایا۔ 32 ۔ اِس لئے خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ دیکھ۔ مَیں سمعیاہ نخلامی اَور اُس کی نسل کو سزا دُوں گا ا۔َور اُس کا کوئی نہ رہے گا جو اِس اُمّت کے درمیان کھڑا ہو اَور وہ اُس نیکی کو جو مَیں اپنی اُمّت سے کرُوں گا نہ دیکھے گا۔( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) کیونکہ اُس نے خُداوند کے خلاف بغاوت کی بات کہی۔