باب

1 ۔ حننیاہ کی جھُوٹی نُبوّت اُسی سال میں یعنی شاہ یہُوداہ صدقیاہ کے عہد سَلطنَت کے شرُوع میں۔ چوتھے برس کے پانچویں مہینے میں حننیاہ بِن عزؔور جبعُونی نبی نے خُداوند کے گھر میں کا نوں اَور تمام لوگوں کے سامنے مُجھ سے بات کر کے کہا۔ 2 ۔ کہ ربُّ الا فواج اِسرائیؔل کا خُدا یُوں فرما تا ہَےکہ مَیں نے شاہ بابؔل کے جُوئے کو توڑ دِیا۔ 3 ۔ اَور دو بر س کے عرصے کے بعد مَیں خُداوند کے گھر کے اُن سب ظُروف کو جو شاہ بابؔل نُبوکد نضّر نے اِس جگہ سے لئے اَور بابؔل کو لے گیا۔ اِس جگہ میں واپس لاؤں گا۔ 4 ۔ اَور مَیں شاہ یہوُداہ یکُونیاہ بِن یہو یقیم کو یہُوداہ کے ساتھ اُن تمام جَلا وطنوں کے جو بابؔل میں گئے اِس جگہ میں واپس لاؤںگا۔ ( یُوں خُداوند کا فرمان ہَے) کیونکہ مَیں شاہ بابؔل کے جُوئے کو توڑ ڈالُو ں گا۔ 5 ۔تب یرمیاہ نبی نے کا نوں اَور اُن تمام لوگوں کے سامنے جو خُداوند کے گھر میں کھڑے تھے۔حننیاہ نبی سے کلام کِیا۔ 6 ۔ یرمیاہ نبی نے کہا آمین خُداوند ایسا ہی کرے خُداوند تیری اِن باتوں کو جِن کی تُو نے نُبوّت کی پُورا کرے اَور خُداوند کے گھر کے ظُرُوف اَور سب جَلا وطنوں کو بابؔل سے اِس جگہ میں واپس لائے۔ 7 ۔ لیکن تُو یہ کلام سُن جو مَیں تیرے کانوں میں اَور تمام لوگوں کے کانوں میں کہتا ہُوں۔ 8 ۔ جو نبی مُجھ سے اَور تُجھ سے پہلے قدیم زمانے سے ہوتے آئے اُنہوں نے بہُت سے مُلکوں اَور بڑی مَملُکَتوں کے خلاف جنگ اَور قحط اَور وَبا کی نُبوّت کی۔ 9 ۔ لیکن جو نبی سلامتی کی نُبوّت کرتا ہَے۔ جب اُس نبی کا کلام پُورا ہوگا تو جانا ہوگا کہ درحقیقت خُداوند نے اُس نبی کو بھیجا۔ 10 ۔ تب حننیاہ نبی نے یرمیاہ نبی کی گردن پر سے جُؤا اُتارا اَور اُسے توڑ ڈالا۔ 11 ۔ اَور حننیاہ نے سب لوگوں کے سامنے کہا۔ خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ کہ اِس وقت سے دوبرس کے بعد شاہ بابؔل نُبوکد نضؔر کا جُؤا سب قوموں کی گردن سے مِیں اِسی طرح توڑ ڈالوں گا۔اَور یرمیاہ نبی اپنی راہ چلا گیا۔ 12 ۔ لیکن بعد اِس کے حننیاہ نبی نے یرمیاہ نبی کی گردن پر سے جُؤا توڑ ڈالا تو یرمیاہ پر خُداوند کا کلام نازل ہوا اَور اُس نے کہا۔ 13 ۔ جا اَور حننیاہ سے کہہ ۔خُداوند یُوں فرما تا ہَے۔ کہ تُو نے لکڑی کے جُوئے کو توڑا ۔پر اُس کے عوض مَیں لوہے کا جُؤا بناؤں گا۔ 14 ۔ کیونکہ ربُّ الا فواج اِسرائیؔل کا خُدا یُوں فرماتا ہَے۔ کہ مَیں اِن سب قوموں کی گردن پر لوہے کا جُؤا رکھّوں گا۔تاکہ وہ شاہ بابؔل نُبوکد نضؔر کی خدمت گُزاری کریں۔ چُنانچہ وہ اُس کی خدمت گُزاری کریں گے۔ اَور مَیں نے اُسے میدان کے حیوان بھی دے دیئے ہَیں۔ 15 ۔ تب یرمیاہ نبی نے حننیاہ نبی سے کہا۔ سُن اَے حننیاہ! کہ خُداوند نے تُجھے نہیں بھیجا۔اَور تُو نے اِن لوگوں کو جھُوٹ پر بھروسا دِلایا ہَے۔ 16 ۔ اِس لئے خُداوند یُوں فرما تا ہَے۔ دیکھ ، مَیں تُجھے رُوئے زمین پر سے دُور کرُوں گا۔ اَور تُو اِسی برس میں مَر جائے گا۔ کیونکہ تُو نے خُداوند کے خلاف سر کشی کی بات کہی۔ 17 ۔ چُنانچہ اُسی برس کے ساتویں مہینے میں حننیاہ نبی مَر گیا۔