باب

1 ۔ صلح اَور خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ جا اَور اُس عورت سے پِھر مُحبت رکھّ جو کِسی اَور کی محُبوبہ ہو کر زِنا کرتی ہَے۔ جِس طرح خُداوند بنی اِسرؔائیل سے مُحبت رکھتا ہَے حالانکہ وہ دُوسرے مَعبُودوں پر نِگاہ کرتے ہَیں اَور کِشمِش کی ٹکیوں کو چاہتے ہَیں۔ 2 ۔ اَور مَیں نے اُسے پندرہ مِثقال چاندی ( 165 گرام ) اَور ڈیڑھ خومر ( 330 سیر) دے کر اپنے لئے مول لیا۔ 3 ۔اَور مَیں نے اُس سے کہا کہ تُو بُہت دِنوں تک مُجھ پر قناعت کرے گی اَور زِنا کاری سے باز رہے گی اَور کِسی آدمی کی نہ ہوگی۔ اَور مَیں تُجھ پر قناعت کُروں گا۔ 4 ۔کیونکہ بنی اِسرؔائیل بُہت دِنوں تک بادشاہ اَور سردار اَور قربانی اَور ستُون اَور افود اَور ترؔافیم کے بغیر قناعت کریں گے۔ 5 ۔اَور اِس کے بعد بنی اِسرؔائیل رجُوع لائیں گے اَور خداوند اپنے خدا اور اپنے بادشاہ داؤد کو ڈھونڈیں گے اورآخری دِنوں میں ڈرتے ہُوئے خُداوند اَور اُس کی نیکی کے طالب ہوں گے۔