باب

1 با شندگانِ یروشلیم کی سزا پِھر اْس نے بْلندآ واز سے میرے کانوں میں پْکار کر کہا کہ شہر کے مْحافظوں کو نزدِیک بٌلااَور ہرایک کے ہاتھ میں ہلاکت کا ہتھیار ہو۔ 2 اَور دیکھ۔ اْوپرکے اْس پھا ٹک کی راہ سے جس کا رْخ شِمال کی طرف ہے۔چھ مَرد چلے آئے۔ اَورہر ایک کے ہاتھ میں ہلاکت کا ہتھیار تھا ۔ ا َور اْن کے درمیان ایک آدمی کتانی لباس پہنے تھا۔اَور لکھنے والے کی دوات اْس کی کمَر پر تھی ۔ سووہ اندر آئے اَور پِیتل کے مذَبح کے پاس کھڑے ہوئے۔ 3 اَور اِسرائیل کے خْدا کا جلال اْن کروبیوں پر سے جِن پر وہ تھا اْٹھ کر گھر کے آستانہ پر گیا۔اَور اْس نے اْس مَرد کو جو کَتانی لِباس پہنے تھا اَور جس کی کَمر پر لِکھنے والی دوات تھی پْکارا ۔ 4 اَور خداوند نے اْس سے کہا ۔کہ یرْوشلِیم کے درمیان سے گْزر ۔ اَو راْن آدمیوں کے ماتھے پر نِشان کر جو اْن سب مکرْوہ کاموں پر جو اْس کے درمیان کئے جاتے ہیں آہیں مار تے اَورنَوحہ کرتے ہیں۔ 5 اَور اْس نے دوسروں سے میرے سْنتے ہْوئے کہا۔ کہ اْس کے پیچھے شہر میں سے گْزر و اَور مارو۔ تْمہاری آنکھیں رعایت نہ کریں۔ اَور تْم رحم نہ کرو۔ 6 بزْرگوں اَور نَوجوانوں اَور کْنواریوں اَور بچّوں اَور عورتوں کو مار ڈالو کہ فنا ہو جائیں ۔ لیکن جس کے ماتھے پر نِشان ہے ا ْس کے نزدِیک نہ جاؤ۔ اَور میرے مقدس سے شرْوع کرو ۔تب اْنہوں نے ان بزْرگوں سے شرْوع کیا جو ہیکل کے سامنے تھے۔ 7 اَور اْس نے اْن سے کہا کہ ہیکل کو ناپاک کردو ۔ اَور صحنوں کو مقتْولوں سے بھر دو۔چلو باہر نِکلو ۔ تو وہ نِکل کر شہر میں قتل کرنے لگے۔ 8 اَور جب وہ قتل کر رہے تھے ۔ تو میں باقی رہا۔ تب مَیں اپنے مْنہ کے بل گِر اَور چِلایا۔ ہائے اَے خْداوند خْدا! کیا تْو یرْوشِلیؔم پر اپنا قہر نازل کر کے اِسرائیل کے تمام بچے ہوؤں کو ہلاک کرے گا؟ 9 تو اْس نے مْجھ سے کہا ۔کہ اِسرائیل اَور یہْوداہ کے گھرانے کی بَدی نہایت عظیم ہے۔ اَور مْلک خون سےبڑھ گیا ہے۔ اَور شہر بے اِنصافی سے بھراہے۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں ۔کہ خْداوند نے مْلک کو چھوڑ دیاہے۔اَور کہ خْداوند نہیں دیکھتا۔ 10 پس میری آنکھیں بھی رعایت نہ کریں گی ۔ اَور مَیں رحم نہ کرْوں گا۔ بلکہ اْن کے کردار کی سزا اْن کے سر پر لاؤں گا۔ 11 اَور دیکھ جو مَرد کَتانی لِباس پہنے تھا اَور جس کی کَمر پر دوات تھی وہ خبر دینےآیا اَور کہا کہ مَیں نے ویسے ہی کیا ہے جیسے تْونے مْجھے حْکم دِیا ہے۔