باب

1 ہیکل میں بُت پرستی اور چھٹے سال کے چھٹے مہینے کی پانچویں تاریخ کو جب مَیں اپنے گھر میں بیٹھا تھا اَور یہوداہ کے بْزرگ میرے سامنے بیٹھے تھے۔ کہ وہاں مالکِ خْداوند کا ہاتھ مْجھے پر ٹھہرا۔ 2 اَورمَیں نےنِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ۔ایک آدمی کی صورت ہے ۔ اْس کے کمر سے نیچے آگ اور اْس کی کمر سے اْوپر دہکتے ہوئے پیتل کی مانند روشن صورت تھی۔ 3 اور اْس نے ہاتھ کی سی شکل بڑھائی اَور میرے سر کے بالوں سے مْجھے پکڑ لیا۔ ا َور روح نے مْجھے زمین اور آسمان کے درمیان بْلند کر دیا اور مْجھےالٰہی رویا (جاگتے ہوئے خواب ) میں یرْو شلیِم میں لے آئی اندرْونی دروازے کی اْس دہلیز کے پاس جس کا رْخ شمال کی طرف ہے اور جہاں وہ بْت جو غیرت دِلاتا ہے نصب کیا گیا ہے ۔ 4 اَ ور کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں اِسرائیل کے خْدا کا جلال اْس کی صورت کے مْطابق جو میں نے اْس وادی میں دیکھی تھی مَوجوْد تھا ۔ 5 اْس نے مْجھے سے کہا کہ اَے اِبنِ بشر! شِمال کی طرف نظر اْٹھا ۔اَور جب میں نے شِمال کی طرف نظر اْٹھا ئی توکیا دیکھتا ہوں کہ شِمالی دروازے کی دہلیز پر مذبح کی طرف غیرت کی مْورت مَوجْود ہے۔ 6 اَور اْس نے مْجھ سے کہا ۔اَے اِبنِ بشر! تْو کیا دیکھتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں ۔ یعنی وہ نہایت مکر ْوہ کا م جو اِسرؔائیل کا گھرانہ یہاں کرتا ہے تاکہ میں اپنے مسکن سے دْور چلا جاؤں ؟ لیکن تْو اِن سے اَور بھی زیادہ مکْروہ کام دیکھے گا۔ 7 تب وہ مْجھے صحن کے پھاٹک پر لایا ۔ تو میں نے نظر کی اَور کیا دیکھتا ہوں کہ دِیوار میں ایک سْوراخ ہے۔ 8 اَور نے مْجھ سےکہا ۔اَے اِبنِ بشر! دِیوار کھود۔ اَور جب میں نے دِیوار کو کھودا تو کیا دیکھتا ہْوں کہ ایک دروازہ ہے۔ 9 تب اْس نےمْجھ سے کہا کہ اندر جا کر وہ خبِیث مکرْوہ کام دیکھ جو وہ یہاں کرتے ہیں ۔ 10 پس میں اندر گیا اَور دیکھا ۔ اَور ہر طرح کے رینگنے والے کیڑے اَور غلیظ جانوروں یعنی اِسرائیل کے گھرانے کے تمام مکرْوہات اَور بْتوں کی شکلیں چاروں طرف دِیوار پر نقش ہیں۔ 11 وہاں پر اِسرائیل کے گھرانے کے ستر بزرگ تھےاور یازنیاہؔ بِن سا فن ؔاْن کے بیچ میں کھڑتھا۔اَور ہر ایک کے ہاتھ میں بخوْردان تھا۔ وہ بتوں کے سامنے کھڑے تھے اَور بخْورسے خْوشبْودار بادل اْٹھ رہاتھا۔ 12 تو اْس نے مْجھ سے کہا۔اَے اِبنِ بشر! تونے دیکھا؟ کہ اِسرائیل کے گھرانے کے بْزرگوں میں سے ہر ایک اندھیرے میں اپنے بْت کے حْجرے میں کیا کرتا ہے ۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خْداوند ہمیں نہیں دیکھتا ۔یقیناً خْداوند نے مْلک کو ترک کر دِیا ہے۔ 13 اَور اْس نے مْجھ سے کہا کہ مْڑ کے دیکھ کہ تْو اْن کے اِس سے بھی زیادہ مکرْہ کام دیکھے گا۔ 14 پِھر وہ مْجھے خْداوند کے گھر کی اْس دہلیز کے پاس جو شِمال کی طرف کو ہے لے آیا۔تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں عورتیں بیٹھی ہوئی تّْموز ماتم کر رہی ہیں ۔ 15 پِھر اْس نے مْجھ سے کہا کہ اَے اِبنِ بشر! کیا تْونے دیکھ لِیا؟ تْواِن سے بھی زیادہ مکرْہ کام دیکھےگا۔ 16 تووہ مْجھے خْداوند کے گھر اندرْونی صحن میں لے آیا۔تو کیا دیکھتا ہوں کہ خْداوند کی ہیکل کے دروازے پر آستانہ اَور مذبح کے درمیان تقریباً پچیس آدمی ہیں جِن کی پیٹھ خْداوند کی ہیکل کی طرف اَور مْنہ مشرق کی طرف ہے۔اَور وہ مشرق کی جانِب سْورج کو سِجدہ کر رہے ہیں۔ 17 تب اْس نے مْجھ سے کہا کہ اَے اِبنِ بشر! کِیا تْونے دیکھ لِیا ہے؟ کیا یہوداہ کے گھرانے کے نزدیک یہ چھوٹی سی بات ہے کہ وہ یہ مکرْوہ کام کریں جو یہاں کرتے ہیں ؟ اْنہوں نے تومْلک کو ظْلم سے بھر دِیا ہے ۔ اَور مْجھ سے پِھرے اَور میرے غصّے کو بھڑکایاہے۔اَور دیکھ وہ اپنی ڈالی اپنے نتھنوں سے لگاتے ہیں ۔ 18 اِس لئے میں بھی قہر سے سلوک کرونگا ۔اَور میری آنکھ رحم نہ کرے گی اَور میں انہیں نہیں بخشو ں گا اگر چہ وہ اْونچی آواز سے میرے کانوں میں چلّا ئیں گے تو میں نہ سْنوں گا۔