1
یروشلیم کی زندگی اَور مَیں نے نظر کی تو کیا دیکھتا ہْو ں کہ اس فضاپر جو کرْوبیوں کے سر پرتھی نیلم کے پتھر کی صورت تھی۔ وہ شباہت میں تخت جیسی نظر آتی تھی۔
2
اَور اْس نے اس آدمی سےجو کَتانی لِباس پہنے تھا فرمایا ۔ کہ کروبیوں کے نیچے کی گاڑی کے پہیوں کے درمیان داخِل ہو اَور آگ کے اْن اَنگاروں سے جو کرّْوبیوں کےدرمیان ہیں اپنی مْٹھیاں بھر لے۔اَور شہر کے اْوپر بکھیر دے۔اَور وہ میرے دیکھتے ہوئے داخِل ہْؤا۔
3
جب وہ آدمی داخِل ہؤا۔ تو کرْوبی ہیکل کے دہنی طرف کھڑے ہو گئے ۔اَور اندرْونی صحن بادِل سے بھر گیا ۔
4
تب خْداوند کا جلال کرّْبیوں پر سے بْلند ہو کر ہیکل کے آستانہ پر آیا۔ اَور ہیکل بادِل سے بھر گئی۔اَور صحن خْداوند کے جلال کے نْور سے بھر گیا۔
5
اَور کرّْوبیوں کے پَروں کی آواز بیرونی صحن تک سْنی گئی جیسے خْدائے قادرِ مْطلق کی آواز جب وہ کلام کرتا ہے۔
6
جب اْس نے کَتانی لِباس پہنے ہوئے مَرد کو حْکم دے کر کہا کہ گاڑی کے پہّیوں کے درمیا ن سے یعنی کرْوبیوں کے درمیان سے آگ لے۔تو وہ مَرد داخل ہؤا۔ اَور پہیے کے پاس کھڑا ہو گیا۔
7
اَور کرْوبیوں میں سے ایک نے اپنا ہاتھ اْس آگ کی طرف جو کرّْوبیوں کے درمیان تھی بڑھایا اَور آگ لےکرکَتانی لِباس پہنے ہوئے شخص کے ہاتھو ں پر رکھ دِی ۔اِس شخص نےآگ لی اَورباہر چلا گیا۔
8
اَورمْجھے کرّْوبیوں کےاْن کے پَروں کے نِیچے اِنسان کے ہاتھ سی شکل نظر آئی۔
9
تب مَیں نےنظر کی اَورکیادیکھتا ہوں ہوں کہ کرّْوبیوں کے آس پاس چار پہیے ہیں۔ہر کرّْوبی کےپاس ایک پہیہ تھا۔ اَور اِن پہیوں کا جلوہ دیکھنے میں زبر جَد کا سا تھا۔
10
اَور اْن چاروں کی شکل ایک ہی جیسی تھی جیسے پہیہ پہیے کے اندر ہو۔
11
اَور وہ چلتے وقت اپنی چاروں طرفو ں پر چلتے تھےاَو ر چلتے ہو ئے مْڑتے نہ تھے ۔ بلکہ جس کی طرف سرکا رْخ ہو تا تھا وہ اْس کے پیچھے چلتے اَور چلتے وقت مْڑتے نہ تھے ۔
12
اَور اْن کے تمام جِسم اَور پِیٹھ اَور ہاتھ اَور سب پَر اَور پہیوں کے گِرداگرد آنکھیں ہی آنکھیں تھیں اَور یونہی اْن چاروں پہیوں میں بھی تھیں۔
13
اِن پہیوں کو میرے سْنتے ہی چرخ کہا گیا ۔
14
اَور ہر ایک کے چار چہرے تھے۔ پہلا چہرہ کرّْوبی کاچہرہ تھا دوسرا اِنسان کا تیسرا شیر کا اَور چوتھا عْقاب کاچہرہ تھا۔
15
پھر کرْْوبی بْلندہوئے یہ وہی ہستیاں تھی جو مَیں نے نہر کباّر پر دیکھی تھیں۔
16
اَور کرّْوبیوں کے چلتے وقت پہیے اْن کے ساتھ چلتے تھے ۔اَور جب کرّْوبی زمین سے اْپر کی طرف کوچڑھنے کے لئے پَر اْونچے کرتے تھے ۔ تو پہیے اْ ن کے پاس سے نہ مْڑتے تھے۔
17
اْن کے ٹھہرتے وقت وہ بھی ٹھہرتے تھے۔اَور اْن کے اْٹھتے وقت وہ بھی اْٹھتے تھے کیو نکہ جانداروں کی رْوح اْن میں تھی۔
18
اَور خْداوند کا جلال ہیکل کے آستانہ پر سے اْٹھا اَور کرّْوبیوں کے اْوپرجاٹھہرا ۔
19
تب کرّْوبیوں نے اپنے پَر اْونچے کئے اَور میری آنکھوں کے سامنے زمین سے اْوپر کو اْٹھے اَور اْن کے نِکلتے وقت پہیے اْن کے ساتھ تھے۔اَور وہ خداوند کے گھر کے مشرقی پھاٹک کی دہلیز کے پاس ٹھہرے۔اَور اِسرائیل کے خدا کا جلال اْن پر آٹھہرا تھا۔
20
یہ وہی ہستیاں تھیں جو میں نے اِسرائیل کے خْداکے نیچے نہر کباؔر پر دیکھی تھیں ۔ اَور مْجھے معلْوم ہو گیا کہ یہ کرّوبی ہیں ۔
21
ہر ایک کے چار چہرے تھے اَور ہر ایک کے چار پَرتھے۔ اَوراْن کے پَروں کے نیچے اِنسان کے سے ہاتھ تھے۔
22
اَور اْن کے چہروں کی شباہت کے بارے میں ۔ یہ وہی چہرے تھے جو مَیں نے نہر کباؔر پر دیکھے تھے ۔اَور وہ خْود۔ ہر ایک سِیدھا آگے کو چلتا تھا۔