باب

1 جھوٹے نبی اورخْداوند کا کلام مْجھ پر ناِزل ہوا۔اْس نے کہا کہ۔ 2 اَے اِبنِ بشر! اِسرائیل کے انبِیاء کے خلاف نبْوّت کر۔ اْن کے خلاف نبْوّت کرجو اپنے ہی دِل سے بات بنا کر نبْوّت کرتے ہیں ۔ اَور اْن سے کہہ سے کہ خْداوند کا کلام سْنو۔ 3 خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔افسوس اْن احمق انبیاء پر جو اپنی ہی روح کی پیروی کرتے ہیں اَور اْنہوں نے کْچھ نہیں دیکھا۔ 4 اَے اِسرائیل! تیرے انبیاء وِیرانوں کی لْومڑیوں کی طرح ہیں۔ 5 اْنہوں نے رخنوں کی مرمت نہیں کی ۔اْنہوں نے اِسرائیل کے گھرانے کے اِرد گِرد دِیوار نہ بنائی تاکہ خْداوند کے دِن کی جنگ میں قائم رہے۔ 6 اْن کی رْؤیتیں باطِل ہیں اَور اْن کی غیب دانی جْھوٹی ہے ۔وہ کہتے ہیں کہ "خْداوند کا فرمان ہے۔"حالانکہ خْداوند نے اْنہیں نہیں بھیجا ۔اَور اْنہیں اْمید ہے کہ وہ اْن کی باتیں پْوری کردے گا۔ 7 کیا تْم نے باطِل رویا نہیں دیکھی اَور جْھوٹی غیب بینی کی بات نہیں کی جب تْم نے کہا کہ "خْداوند کا فرمان ہے" حالانکہ مَیں نے کلام نہیں کِیا۔ 8 اِ س لئے خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے کہ چْو نکہ تْم نے باطِل بات کی اَور جْھوٹی رویا دیکھی ۔اِس لئے دیکھ مالِک خْداوند کا فرمان ہے کہ میں تْمہارے خلاف ہوْں ۔ 9 اَور میرا ہاتھ اْن انبیاء کے خِلا ف ہوگا جِن کی رویا باطِل اَور پیشین گوئی جْھوٹی ہے۔وہ میری اْمّت کی جماعت میں نہ ہوں گے۔اَور نہ اِسرائیل کے گھرانے کے دفتر ہی میں لِکھے جائیں گے اَور نہ وہ اِسرائیل کے مْلک میں داخِل ہوں گے۔ تاکہ تْم جانْوگے کہ مَیں ہی مالِک خٌداواند ہوں۔ 10 ہاں اِسی لئے کہ اْنہوں نے میری اْمّت کو" سلامتی "کہہ کر گْمراہ کر دِیا۔حالانکہ سلا متی نہیں ہے۔ اَور کہ ایک نے مِٹی کی دِیوار بنائی اَور دوسرے نے اْس پر کچّا گارا تھوپا۔ 11 تْو کچّا گارا تھوپنے والوں سے کہہ دے کہ وہ گِر جائے گی۔کیونکہ موسلا دار بارش ہوگی۔ اَولے پڑیں گے اَور طوْفان اْٹھے گا۔ 12 دیکھ۔جب دِیوار گِر جائے گی تو کیا تْم سے نہ کہا جائے گا کہ وہ گارا کہاں ہے جو تْم نے اْس پر تھوپا ؟ 13 پس خْداوند خْدا یوْں فرماتا ہے کہ میں یْوں کرْوں گا کہ میرے قہر سے طوْفان اْٹھے گا؟اور میرے غضب کی وجہ سے موسلا دھار بارش ہوگی۔ اَور میرے غْصّے کے سبب سے ہلاکت کے لئے اَولے گرِیں گے۔ 14 جِس دِیوار پر تْم نے کچّا گارا تھوپا تھا۔ مَیں اْسے تْوڑ ڈالْوں گا اَور زمین پر گِرا دْوں گا ۔یہاں تک کہ اْس کی بْنیادیں نمْودار ہو جائیں گی ۔وہ گِر جائے گی اَور تْم اْس کے درمیان فنا ہو جاؤگے ۔اور تْم جانو گے کہ مِیں ہی خْداوند ہوں۔ 15 تب مِیں اپنا قہر دَیوار پر اور کچّا گارا تھوپنے والوں پر بھی پْورا کرْوں گا اَور تْم سے کہا جا ئے گا۔کہ دِیوار نہیں رہی اَور نہ وہ رہے جِنہوں نے اْس پر تھوپا تھا۔ 16 یعنی اِسرائیل کے وہ نبی جو یرْوشیِلم ؔ کے بارے میں نبْوّت کرتے تھےاَور اْس کے لئے سلامتی کی رویادیکھتے تھے حالانکہ سلامتی نہیں ہے (اْن کے لئے خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔ 17 اَور تْو اَے اِبنِ بشر!اپنی قوم کی اْن بیٹیوں کی طرف چہرہ کر جو اپنے دِل سے بات بنا کر نبْوّت کرتی ہیں اَور اْن کے خلاف نبْوّت کر۔ 18 اَور کہہ دے کہ خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔کہ افسوس اْن پر جو ہر ایک ہاتھ کہ کْہنی کے لئے گدَیاں سیتی ہیں۔اَور ہر ایک سر کے ناپ کی نقاب بناتی ہیں تاکہ جانوں کا شِکار کریں۔ کیا تْم میری اْمّت کی جانوں کا شِکار کروگی اَور اپنی جانوں کو بچالوگی ؟ 19 کیا تْم مْٹھی بھر جَو اَور روٹی کے ٹکْڑوں کے لئے میری اْمّت کے نزدِیک مْجھے ناپاک ٹھہراؤ گی تاکہ تْم اْن جانوں کو مار ڈالو جو مَرنے کے لائق نہیں اور اُن جانوں کو جیتا رکھو جو جینے کے لائق نہیں۔ کیونکہ تْم جْھوٹ پسند کرنے والی اْمّت سے جْھوٹ بولتی ہو ۔ 20 اِس لئے خْداوند یْوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں تْمہاری اْن گدَیوں کے خِلاف ہوں جِن سے تْم جانوں کا شِکار کرتی ہو۔ اَور میں اْنہیں تْمہاری کْہنیوں کے نیچے سے پھاڑ ڈالْوں گا۔اَور اْن جانوں کو آزاد کر دْوں گا جِن کا تْم شِکار کرتی ہو۔ 21 اَور مَیں تْمہارے نِقابوں کو بھی پھاڑ دْوں گا اَور اپنی اْمّت کو تْمہارے ہاتھ سے چْھڑا لوْں گا ۔ اِس کے بعد وہ تْمہارے ہاتھ کا شِکار نہ ہو گی ۔ا؟ور تْم جانوں گی کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔ 22 چْونکہ تْم نے جْھوٹ سے صادِق کے دِل کو توڑا ہے حالا نکہ مَیں نے اْسے غمگیِن نہیں کیا۔اَور تْم نے شریروں کے ہاتھ کو مضْبوط کِیا ۔تاکہ ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی بْری رَوِش سے باز آجائے اَور اپنی جان کو بچا لے۔ 23 اِس لئے تْم آگے کو بطالت نہ دیکھو گی اَور پیشین گوئی نہ کروگی ۔اَور مَیں اپنی اْمّت کو تْمہارے ہاتھ سے چْھڑا لْوں گا۔ اَور تْم جانوگی کہ مَیں ہی خْداوند ہوں۔