1
بُت پرستوں کی سزا اَور اِسرا ئیل کے بزْرگوں میں سے بعض آدمی میرے پاس آئے اَور میرے سامنے بیٹھ گئے۔
2
تب خْداوند کا کلام مْجھ پر نازِل ہوا۔اْس نے کہاکہ۔
3
اَے اِبنِ بشر! اِن آدمیوں نے اپنے دِلوں میں بْتوں کونصب کِیا ہے۔اَور اپنی ٹھوکر کھلانےوالی بدکرداری کو اپنے چہروں کے سامنے رکھّا ہے ۔ تْو کیا ایسے لوگ مْجھ سے سوال کریں گے؟
4
اِس لئے تْو اْن سے بات کر اَور اْن سے کہہ دے خْداوندخْدا یْوں فرماتا ہے۔ کہ اِسرائیل کے گھرانے میں سے ہر ایک جو اپنے دِل میں بْتوں کو نصب کرتا ہے۔ اَور اپنی ٹھوکر کھلانے والی بدکرداری کو اپنے چہرےکے سا منے رکھتا ہے اَور پِھرنبی کے پاس آتا ہے ۔ مَیں خْداوند اْس آنے والے کو اْس کے بْتوں کی کثرت کے مطابق جواب دْوں گا۔
5
تاکہ اِسرائیل کے گھرانے کو اْنہی کے خیالات میں پکڑ لْوں۔ کیونکہ وہ اپنے بْتوں کی کثرت کے باعِث مْجھ سے دْور ہو گئے ہیں۔
6
اِس لئے تْو اِسرائیل کے گھرانے سے کہہ دے ۔ خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔کہ تْوبہ کر و اَور اپنے بْتوں سے باز آجاؤ۔اَور اپنے سب مکرْہات سے مْنہ مْوڑ لو۔
7
کیونکہ اِسرائیل کے گھرانے میں سے اَور اْن پر دیسوں میں سے جو اِسرائیل کے درمیان رہتے ہیں ہر ایک آدمی جو مْجھ سے علیحدہ ہو جاتا ہے اَور اپنے دِل میں اپنے بْتوں کو نصب کرتا ہے اَور ٹھوکر کھلانے والی بدکرداری اپنے چہرے کے سامنے رکھتا ہے اَور پِھر نبی کے پاس آتا ہے کہ اْس کی معرفت مْجھ سے سوال کرے ۔ اْسے میں خْداوند آپ ہی جواب دْوں گا۔
8
اَور میں اپنا چہرہ اْس آدمی کے خلاف کروں گا۔اَور میں اْسے نِشان اَور ضربْ المِثل ٹھہراوں گا۔اَور اپنی اْمت میں سے اْس کو کاٹ ڈالوں گا۔ یْوں تْم جانو گے کہ مَیں ہی خْداوند ہوں۔
9
اَور اگر کوئی نبی فریب کھا کر کْچھ کہے ۔ تْو مَیں خْداوند نے اْس نبی کو فریب کھانے دِیا۔اَور مَیں اپنا ہاتھ اْس کی طرف بڑھاؤں گا۔اَور اْسے اپنی اْمت اِسرائیل میں سے ہلاک کر دْوں گا۔
10
اَور دونوں اپنی بَدی کی سزا اْٹھائیں گے ۔سوال کرنے والے کی بدی کی سزا نبی کی بَدی کی سزا کے برابر ہو گی۔
11
تاکہ بعد میں اِسرائیل کا گھرانہ مْجھ سے بھٹک نہ جائے اَور نہ آگے کو وہ اپنے گْناہوں کی کثرت سے اپنے آپ کو ناپاک کریں۔ بلکہ وہ میری اْمت ہوں گے اَور مَیں اْن کا خْدا ہوں گا (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔
12
سزا راست ہے اَور خْدا کا کلام مْجھ پر نازل ہوا ۔اْس نے کہا کہ۔
13
اَے اِبنِ بشر! جب کوئی سَر زمین میرے خلاف سخت خطا کر کے میرا گْناہ کرے۔ اَور مَیں اْس کی طرف ا پنا ہاتھ بڑھاؤں ۔اَور اْس کی روٹی کا ذریعہ چھین لْوں ۔اَور اْس پر کال بھیجوں اَور اْس میں اِنسان و حیوان ہلاک کر دْوں۔
14
تْو اگر چہ یہ تین آدمی نْوح ؔ اَور دانی یل ؔ اَور ایْوب ؔ اْس سَر زمین میں مْوجود ہوں ۔ تْو بھی اپنی صداقت کی وجہ سے یہ فقط اپنی ہی جان بچائیں گے (خْداوند خٌدا کا فرمان ہے) ۔
15
اگر مَیں کِسی سَر زمین میں وحشی درِندے بھیجوْں جو اْسے غیر آبا د کر کے وِیران کر یں یہاں تک کہ درِندوں کے سبب سے کوئی اْس میں سے گْزر نہ سکے۔
16
تو میری زِندگی کی قَسم کہ اگر چہ یہ تین آدمی اْس میں ہوں (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) تو بھی وہ نہ بیٹوںکو بچا سکیں گے۔نہ بیٹیوں کو۔یہ فقط آپ ہی بچیں گے۔پر سَر زمین وِیران ہو جائے گی۔
17
یا اگر مَیں اْس سِرز مین پر تلوار لاؤں اَور کہوں کہ اَے تلوار سَر زمین میں سے گْز ر جا ۔اَور مَیں اْس میں اِنسان اَور حیوان کو کاٹ ڈالْوں۔
18
تو میری زِندگی کی قَسم اگرچہ یہ تین آدمی اْس میں ہوں (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) تو بھی وہ نہ بیٹوں کو بچا سکیں گے۔اَور نہ بیٹیوں کو۔یہ فقط آپ ہی بچیں گے۔
19
یا اگر مَیں اْس سَرزمین میں وَبا بھیجوں اَور خْون ریزی سے اپنا قہر اْس پر اَنڈیلْوں تاکہ وہاں کے اِنسان اَور حیوان کاٹ ڈالْوں۔
20
تو اگر نْوحؔ اَور دانی یلؔ اَور ایْوب اْس میں ہوں۔تو بھی میری زِندگی کی قَسم (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔کہ یہ نہ بیٹوں کو بچائیں گے اَور نہ بیٹیوں کو۔اپنی صداقت کی وجہ سے یہ فقط اپنی ہی جان کو بچائیں گے۔
21
پس خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے کہ کِتنا زیادہ یْوں کیوں نہ ہو گا جب مَیں چار عظیم بلائیں یعنی تلوار اَور کال اَور وحشی درِندے اَور وَبا یروشلِیم ؔ پر بھیجوں گا تاکہ اْس میں اِنسان اَور حیوان کو کاٹ ڈالْوں۔
22
لیکن اْس میں کْچھ بچے ہوئے باقی رہیں گے یعنی بیٹے اَور بیٹیاں جو نِکالے جا کر تْمہارے پاس آئیں گے ۔تو تْم اْن کی روِش اَور اَعما ل دیکھوگے اَور اْ س آفت سے جو مَیں یروشلِیم ؔپر لایا ہوں ۔یعنی اْس سب کْچھ سے جو مَیں نے اْس پر بھیجا ہے تسّلی پاؤگے۔
23
اَور وہ بھی جب تْم اْن کے طریقوں اَور اَعمال کو دیکھو گے تْمہیں تسّلی دیں گے اَور تْم جا نو گے کہ مَیں نے اْس میں جو کْچھ کیا ہے بے سبب نہیں کِیا (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔