باب

1 جلاوطنی کی تمثیل خْداوند کا کلام مْجھ پر نازِل ہوا۔اس نے کہا کہ۔ 2 اَے اِبنِ بشر! تْو باغی گھرانے کے بِیچ میں رہتا ہے۔دیکھنے کے لئے اْن کی آنکھیں تو ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔سْننے کے لئے اْن کے کان تو ہیں پر وہ سْنتے نہیں ۔کیونکہ وہ ایک سرکش خاندان ہیں۔ 3 اِس لئے اَے اِبنِ بشر! تْو دِن کے وقت اْن کی آنکھوں کے سامنے جَلاوطنی کا سامان تیار کر۔ تْو اْن کی آنکھوں کے سا منے اپنے مقام سے دْوسرے مقام کو جا۔ شاید کہ وہ جان لیں کہ ہم باغی خاندان ہیں۔ 4 دِن کے وقت اْن کی آنکھوں کے سامنے اپنا جَلاوطنی کاسامان نِکالنے کی مانند باہر نِکال۔ پھر شام کو اْن کی آنکھوں کے سامنے جس طرح جَلاوطن روانہ ہوتے ہیں روانہ ہو۔ 5 اْن کی آنکھوں کے سامنے دِیوار میں سوراخ کر اَور اْس میں سے سامان نِکال۔ 6 اْن کی آنکھوں کے سامنے اْسے کندھے پراْٹھا اَور اندھیرے میں روانہ ہو۔اَور اپنا چہرہ ڈھا نپ لے تا کہ تْو زمین کو نہ دیکھ سکے۔ کیو نکہ مَیں نے تْجھے اِسرائیل کے گھرانے کے لئے نِشان ٹھہرایا ہے۔ 7 تو جیسے مْجھے حْکم دِیا گیا تھا۔مَیں نے ویسے ہی کِیا۔ مَیں نے دَن کے وقت اپنا سامان ،جَلاوطنی کاسامان نِکالنے کی مانند نِکالا۔اَور شام کو مَیں نے ہاتھ سے دِیوار میں سے سْوراخ کیا میں نے اندھیرے میں اسے نِکالا اَور اْن کے دیکھتے ہوئے اْسے اپنے کندھے پر اْٹھا لِیا۔ 8 اَور صْبح کو خْداوندکا کلام مْجھ پر نازِل ہوا ۔ اس نےکہا کہ۔ 9 اَے اِبنِ بشر! کیا اِسرائیل کے گھرانے یعنی اْس سر کش خاندان نے تْجھ سے نہیں پْوچھا کہ تْو کیا کرتا ہے؟ 10 اْن سے کہہ دے کہ خْداوند خْدا یوں فرماتا ہے کہ۔ یرْوشلِیم ؔ کے رئیس اَور اِسرائیل کے تمام گھرانے کے لئے جو اْس میں ہیں یہ نبْوتی عمل ہے۔ 11 کہہ دےکہ مَیں تْمہارے لئے ایک نِشان ہْوں ۔جس طرح مَیں نے کیا اْسی طرح اْن سے کِیا جائے گا۔ وہ جَلاوطنی اَور اسِیری میں جائیں گے۔ 12 جو حاکم اْن کے درمیان ہے وہ اَندھیرے میں اپنے کندھے پر سامان اْٹھائے گا۔ اَور روانہ ہو گا اَور باہر نِکلنے کےلئے دِیوار میں سْوراخ کِیا جائے گا۔ اَور وہ اپنا مْنہ ڈھانپے ہْوئے ہو گا۔ تاکہ زمین کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھے۔ 13 اَور میں اْس پر اپنا جال پھیلاؤں گا۔تو وہ میرے پھندے میں پھنس جائے گا۔ اَور مَیں اْسے بابل میں کسدیوں کے مْلک میں لے جاؤں گا۔پر وہ اْسے نہ دیکھے گا حالانکہ وہ وہیں وفات پائے گا۔ 14 اَور مَیں اْس کے اِردگِرد کے سب مددگاروں اَور اْس کی تمام فوج کو چاروں اطراف میں تِتر بِتر کرْوں گا۔ اَور مَیں تلوار لے کر اْن کا پیچھا کرْوں گا۔ 15 تب وہ جانیں گے کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔جب مَیں اْنہیں اَقوام میں بکھیر دْوں گا۔اَور تمام مْلکوں میں مْنتشر کردْوں گا۔ 16 لیکن مَیں اْن میں سے تھوڑے آدمیوں کو تلوار اَور کال اَور وَبا سے بچا رکھّْوں گا۔ تاکہ اْن اقوام میں جہاں کہیں وہ جائیں اپنے تمام مکرْوہ کاموں کا بیان کریں۔ اَور وہ جانیں گےکہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔ 17 پِھر خداوند کا کلام مْجھ پر نازِل ہْو ا۔ اْس نے کہا کہ۔ 18 اَے اِبنِ بشر! کانپتے ہوئے اپنی روٹی کھا اَور کپکپی اَور غم سے اپنا پانی پی۔ 19 اَور مْلک کے لوگوں سے کہہ دےکہ یرْوشلِیم کے باشِندوں اَور اِسرائیل کی سَر زمین کے حَق میں مالِکِ خْداوند یْوں فرماتا ہے ۔ کہ وہ کانپتے ہوئے روٹی کھائیں گے اَور لرزتے ہوئے پانی پئیں گے۔ کیونکہ اْس کے تمام باشِندوں کےظلم کے باعِث اْن کی سَر زمین بے آباد ہو جائے گی۔ 20 اَور آباد شہر اْجڑ جا ئیں گے ۔اَور مْلک وِیران ہو جائے گا۔تب تْم جانو گے کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔ 21 اَور خْداوند کا کلام مْجھ پر دوبارہ نازِل ہوا ۔اْس نے کہا کہ۔ 22 اَے اِبنِ بشر! مْلک ِ اِسرائیل میں یہ کیامَثل جاری ہے کہ "دِن گْزرتے جاتے ہیں اَور ہر ایک رویا باطِل نکِلتی ہے"۔ 23 اِس لیے تْو اْن سے کہہ دے کہ مالِک خْداوند یْوں فرماتا ہے کہ۔ مَیں اِس مَثل کو مِٹا دونگا اَور یہ پِھر اِسرائیل کے بارے میں اِستعمال نہ کی جائے گی بلکہ تْو اْن سے یہ کہہ کہ " دِن قریب ہیں۔اَور ہر ایک رویا پْوری ہو گی۔ 24 کیونکہ اِس کے بعد کوئی جھوٹی رویا اِسرائیل کے گھرانے کے درمیان نہ ہوگی ۔ 25 مَیں ہی خْداوند ہوں ۔مَیں کلام کروں گا اور میرا کلام پْورا ہونے میں تاخیر نہ ہوگی۔ کیونکہ اَے سرکش گھرانے ۔مَیں تمہارے ہی دِنوں میں کلام کر کے عمل کْروں گا۔ (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔ 26 پِھر خْداوند کا کلام مْجھ پر نازِل ہوا۔اْس نے کہا کہ۔ 27 اَے اِبنِ بشر! دیکھ۔وہ اِسرائیل کے گھرانے کے بارے میں کہتے ہیں کہ جو رویاوہ دیکھتا ہے وہ بْہت بعد کے دِنوں کے بارے میں ہے ۔اَور یہ تو دْور کے زمانے کی نبْوّت کرتا ہے۔ 28 اِس لیے اْن سے کہہ دے کہ خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔ کہ میری کسیِ بات میں تاخیر نہ ہوگی ۔ بلکہ جو بات میں نے کہی ہے وہ پْوری ہو کر رہے گی ۔ (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔