باب

1 بتُ پرستوں کی سزا تُوخُداوند اپنے خُدا کے لئے کوئی گائے بَیل یا بھیڑ بکری جس میں عیب یا کوئی نقص ہو ذَبح نہ کر ۔ کیونکہ خُداوند تیر ے خُدا کے سامنے یہ مکرُوہ ہے۔ 2 اگر تیرے درمیان کہیں تیرے شہروں میں جو خُداوند تیر اخُدا تجھے دے گا ۔ کوئی مرَد یا عورت پائی جائے جِس نے خُداوند تیرے خُدا کے آگے بدی کی کہ اُس کے عہد کو توڑا۔ 3 اور جا کر دُوسرے معبودوں کی بندگی اور اُنہیں سجدہ کیِا ۔یا سورج یا چاند یا تمام آسمانی لشکر میں سے کسی کو جِسے میں نے منع کیِا ۔ 4 اور تجھے خبر دی گئی اور تُو نے سُنا اور تُو نے بڑی تحقیقات کی اور یہ بات دُرست ثابت ہوئی ۔ کہ اِسرائیل میں ایسا مکرُوہ کا م ہؤا ہے۔ 5 تو تُو اُس مرَد یا عورت کو جس نے یہ بُرا کام کیا۔ اپنے پھاٹکوں سے باہر نکال لا۔ مرَد ہو یا عورت ہو۔ اور اُسے سنگسار کر ۔ یہاں تک کہ وہ مرَ جائے ۔ 6 جو کوئی قتل کیِا جائے وہ دو یا تین گواہوں کے بیان سے قتل کیِا جائے ۔ایک گوا ہ کے بیان سے وہ قتل نہ کیا جائے۔ 7 اُس کے قتل کےلئے پہلے گواہوں کے ہاتھ اُس پر پڑیں اوراُن کے بعد باقی لوگوں کے ہاتھ ۔ تاکہ تُوا پنے درمیان سے اِس شرارت کو دفع کرے۔ 8 اگر تیرے آپس کے خُون یا دعویٰ یا مار پیِٹ یا جھگڑے کے کسی معُاملہ کا فیصلہ تیرے پھاٹکوں کے اندر مشُکل ہو۔ تو تُو اُٹھ اور اُس جگہ جِسے خُداوند تیر اخُدا چُن لے گا ، جا ۔ 9 اور لاوی کاہنوں اور اُس وقت کے قاضی کے پاس حاضر ہو اور اُن سے پوچھ ۔ تو وہ فیصلہ کی بابت تیری ہدایت کریں گے۔ 10 اور تُو اُس فیصلہ کے مطُابق عمل کر۔ جو وہ تجھے اُس جگہ میں بتائیں جِسے خُداوند چُن لے گا ۔ اور جو کچھ وہ تجھے سِکھائیں اُسے مان۔ 11 شریعت کے مطُابق جوکچھ وہ تجھے سکِھائیں اور جو فیصلہ وہ تجھے بتائیں۔ اُس کے مطُابق تُو کر ۔ اور جو بات وہ تجھے جتائیں اُس سے دہنے یا بائیں نہ مڑ ۔ 12 اور جو آدمی اُس کاہِن کی گستاخی کرے جو خُداوند تیرے خُدا کی خدمت کرنے کے لئے وہاں کھڑا ہے یا قاضی کی بات نہ سُنے ۔ وہ آدمی قتل کیِا جائے ۔ اور تُو اِس شرارت کو اِسرائیل سے دفع کر ۔ 13 تو سب لوگ سُنیں گے اور ڈریں گے اور پھر گسُتاخی نہ کریں گے۔ 14 بادشاہ کے فرائض جب تُواُس ملک میں جو خُداوند تیر خُدا تجھے عطا کرے داخل ہو اور اُس کا مالک بنے اور تُو کہے۔ کہ اُن سب قوموں کی طرح جو میرے اِرد گرِد ہیں میَں بھی اپنے اُوپر ایک بادشاہ قائم کرُوں گا ۔ 15 تو جِسے خُداوند تیرا خُدا چُن لے ، اُسے تُو اپنے اُوپر بادشاہ بنا ۔ اپنے بھائیوں ہی کے درمیا ن سے اپنے اُوپر بادشاہ قائم کر کسی اجنبی آدمی کو جو تیرا بھائی نہیں۔ اپنے اُوپر بادشاہ نہ بنانا۔ 16 لیکن وہ اپنے لئے بہت گھوڑے جمع نہ کرے ۔ اور گھوڑوں کی کثرت کے سبب سے وہ لوگوں کو مصر میں نہ لے جائے ۔ کیونکہ خُداوند نے تمہیں فرمایا۔کہ تم اس راہ سے پھر کبھی واپس نہ جانا ۔ 17 اور اپنے لئے بہت بیویاں نہ رکھے تاکہ اُس کا دِل گمراہ نہ ہوجائے ۔ اور نہ وہ بہت سونا اور چاندی جمع کرنے میں لگا رہے ۔ 18 اور جب وہ اپنی سلطنت کے تخت پر بیٹھے تو لاوی کاہِنوں کی کتاب کے مطُابق اِس شریعت کی ایک نقل اپنے لئے لکھوائے ۔ 19 اور وہ اُس کے پاس ہی رہے اور وہ اپنی زندگی کے سب دِن اُسے پڑھا کرے ۔ تاکہ خُداوند اپنے خُدا سے ڈرنا سیکھے ۔ اور اِس شریعت کی تمام باتوں اور اِن قوانین کو مانے اور اُن پر عمل کرے ۔ 20 تاکہ اُس کا دِل اُس کے بھائیوں کے خلاف مغرُور نہ ہوجائے ۔ اورتاکہ وہ حکم سے دہنےیا بائیں نہ مڑے ۔ اور اِسرائیل کے درمیان اُس کے اور اُس کے فرزندوں کے ایامِ سَلطنت دراز ہو جائیں۔