باب

1 چار حیوانوں کی رویا شاہِ بابل بیلشضرؔ کے پہلے برس میں دانی اؔیل نے اپنے پلنگ پر خواب میں دماغی خیالات کی رویادیکھیں ۔ اِس کے بعد اْس نے خواب کو رقم کیا۔بیان کا شرْوع۔ 2 مَیں نےرات کے رْویا میں نظر کی تو کیا دیکھتا ہْوں کہ آسمان کی چار ہَوائیں بڑے سمْندر پر زور سے چلیں۔ 3 تب سمندر میں سے چار حیوان نِکلے جو ایک دْوسرے سے مْختلف تھے۔ 4 پہلا شیر کی مانند تھا اَور اْس کے عْقاب کے سے پَر تھے اَور جب مَیں دیکھ رہاتھا تو اْس کے پَر اْکھاڑے گئے اَور وہ زمین سے اْٹھا یا گیا اَور اپنے پاؤں پر آدمی کی طرح کھڑا کِیا گیا۔ اَور اِنسان کا دِل اْسے دِیا گیا۔ 5 اَور کیا دیکھتا ہْوں کہ دْوسرا حیوان ریچھ کی مانند ہَے اَوروہ ایک طرف سیدھا کھڑا ہْوا اَوراْس کےمْنہ میں اْس کے دانتوں کےدرمیان تین پسلیاں تھیں اَور اْس سے کہا گیاکہ اْٹھ اَور بْہت گوشت کھا۔ 6 اَور میں نے نظرکی۔تو کیا دیکھتا ہْوں کہ ایک اَور حیوان تیندوے کی طرح ہَے اَور اْس کی پیٹھ پر پر ندے کے سے چار بازْو تھے ۔اَور اْس حیوان کے چار سر تھے اَوراْسے سَلطنَت دی گئی ۔ 7 اَور مَیں نے رات کی رویا میں دیکھا تو کیا دیکھتا ہْوں کہ چوتھا حیوان ہَولناک اَور ہَیبت ناک اَور نہایت زبر دست ہَے اَور اْس کے دانت بڑے بڑ ے اَورلوہے کے تھے اَور وہ نِگل جاتا اَور ٹکڑے ٹکڑے کرتا اَ ور باقی ماندہ کو پاؤں سے لتاڑتا تھا لیکن وہ اْن دیگر حیوانوں سے مْختلف تھا جو اٌس سے پہلے آئے تھے اَور اْس کے دس سِینگ تھے۔ 8 اَور جب مَیں سِینگوں پر غور کر رہا تھا تو کیا دیکھتا ہْوں کہ ایک اَور چھوٹا سا سِینگ اْن کے درمیان سے نِکلا جِس کے آگے پہلوں میں سے تین سِینگ جڑ سے اْکھا ڑے گئے اَور کیا دیکھتا ہْوں کہ۔ اِس سِینگ میں اِنسان کی سی آنکھیں ہَیں اَور ایک مْنہ ہَے جَس سے تکبْر کی باتیں نِکلتی ہَیں ۔ 9 اَور جب میں دیکھ رہا تھا تو تخت نصب کِئے گئے اور قدیم اْلایام بیٹھ گیا۔ اْس کا لباس برف کی طرح سفید تھا۔ اور اْس کے سر کے بال اْون کی طرح شفاف تھے۔ اْس کا تخت آگ کے شْعلے کی مانند تھا اَور تخت کے پہیے جَلتی آگ کی مانند تھے۔ 10 اْس کے حضْور سے ایک آتشی دریا بہہ رہا تھا۔ ہزار ہاہزار اْس کے خدمت گْزار تھے اور لاکھوں لاکھ اْس کے حضْور میں کھڑے تھے۔ تب عدالت ہو رہی تھی۔ اَور کتابیں کھولی گئیں۔ 11 مَیں دیکھ ہی رہا تھا کہ اْس سِینگ کے تکبْر کی باتوں کی آواز کے سبب سے میرے دیکھتے ہْوئے وہ حیوان ما را گیا۔اَور اْس کا بدن ہلاک کر دِیا گیا اَور شْعلہ زَن آگ میں ڈال دِیا گیا۔ 12 اَور دیگر حیوانوں کی سَلطنَت کو بھی اْن سے لے لیا گیا اَور اْن کی زِندگی کا دَور ایک زمانہ اَور ایک عرصہ ٹھہرائی گئی۔ 13 میں نے رات کی رو یا میں نظر کی۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص آدمزاد کی مانند آسمان کے بادِلوں کے ساتھ آیا اور وہ قدیم اْلایام تک پہْنچا اور اْس کے حضْور لایا گیا 14 اورحکومت اَور عظمت اَورمْملکت اْس کے سپْرد کی گئی تاکہ تمام قومیں اَور اْمتیں اَور زْبانیں اْس کی خدمت گْزار ہوں۔ اْس کی حْکومت اَبدی اور لازوال حْکومت ہَے۔ اور اْس کی مْملکت غیر فانی ہوگی۔ 15 تب مْجھ دانی اؔیل کی رْوح مْجھ میں غمگین ہو ئی اَور میری دِما غی رْویا نے مْجھے بے قرار کر دِیا ۔ 16 تو مَیں اْن میں سے ایک کے پاس گیا جو پاس ہی کھڑے تھے اَور اِن تمام باتوں کی حقیقت پْوچھی تو اْس نے مْجھے بتایا اَور اِن باتوں کی تعبِیر مْجھ سے بیان کی۔ 17 یہ چار بڑے بڑے حیوا ن چار بادشاہ ہَیں جو زمین پر برپا ہونگے۔ 18 پِھر حِق تعالیٰ کے مْقدس لوگ سَلطنت لے لیں گےاَور اَبد تک اَبدْالاآباد تک اْس کے مالِک ہونگے۔ 19 تب میں نے چوتھے حیوان کی حقیقت جاننے کی کو شش کی جو با قِیوں سے مْختلف تھا ۔اَور نہایت ہْولناک تھا جِس کے دانت لوہے کے اور ناخن پیتل کے تھے اورجو نِگل جاتااَور ٹکڑے ٹکڑے کرتا اَور باقی ماندوں کو پاؤں سے لتاڑتا تھا ۔ 20 اَور اْس کے سر کے دس سینگوں کی حقیقت اَور اْس سینگ کی جو نِکلا اَور جِس کے آگے تین گِر گئے یعنی جِس سینگ کی آنکھیں تھیں اَور جِس کے مْنہ سے تکْبر کی باتیں نِکلتیں تھیں اَور جِس کی صورت اْس کے سا تھیوں سے زیادہ رعُب دار تھی۔ 21 مَیں نے دیکھا کہ وہ ہی سینگ مْقدسوں سے جنگ کرتا تھا اَور اْن پر غا لب آتا تھا ۔ 22 اْس وقت تک کے قدِیم اْلاایام آیا اَور حق تعالیٰ کے مْقدسوں کا اِنصاف کِیا گیا اَور وقت آپْہنچا کہ مْقدس لوگ سَلطنت کے مالِک ہوں ۔ 23 ا۔ور اْس نے یْوں کہا کہ چوتھا حیوان زمین پر چوتھی سَلطنت ہےَاَور وہ باقی سَلطنتوں سے مْختلف ہوگی اَور وہ تمام زمین کو نگِل جائے گی اْسے لتاڑے گی اَور اْسے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی۔ 24 اَور وہ دس سِینگ دس بادشاہ ہیں جو اْس سَلطنت میں برپا ہونگے اَور اْن کے بعد ایک اَور برپا ہوگا جو پہلوں سے مْختلف ہوگا اَور تین بادشاہوں کو پست کرے گا۔ 25 اَور حَق تعالیٰ کی مْخالفت میں باتیں بولے گا۔اَور حَق تعالیٰ کے مْقدّسوں کو دْکھ دے گااَور عیدوں اَور شریعت کو تبدیل کردے ۔اَور وہ ایک زمانہ اَور دو زمانوں اَور نِصف زمانے تک اْس کے ہا تھ میں دے دیئے جا ئیں گے ۔ 26 تب عدالت قا ئم ہو گی اَور اْس کا اِختیار اْس سے لے لیاجاے گا تاکہ ہمیشہ کے لئے نیست و نابود ہو۔ 27 لیکن تمام آسما ن کے نیچے کی مْملکتوں کی حْکومت اْور سَلطنت اَور عظمت حَق تعالیٰ کے مْقدسوں کی اْمت کو بخشی جائے گی اْس کی مْملکت اَبدی مْملکت ہو گی اَور تمام مْمالک اْس کی خدمت اَور اِطاعت کریں گے ۔ 28 یہاں اِختتامِ بیان ہےَ۔مْجھ دانی یل کو میرے خیالوں نے بْہت بے قرار کر دِیا اَور میرا چہرہ مْتغیر ہو گیاتو بھی مَیں نے یہ بات اپنے دِل ہی میں رکھی۔