باب

1 منسی کی سلطنت جس وقت مَنؔسی بادشاہ بنا۔ اُس کی عُمربارہ برس کی تھی۔ اَور اُس نے یرُوشلیِؔم میں پچپن برس سَلطنَت کی۔ 2 اَور اُس نے اُن قوموں کے بُرے کاموں کے مُطابِق جن کو خُداوند نے بنی اِسرؔائیل کے سامنے سے دُور کِیا تھا ہی کیا جو خُداوند کی نظر میں بُرا تھا۔ 3 اَور اُس نے اُن اُونچی جگہوں کو جِنہیں اُس کے باپ حِزقیاہ نے ڈھا دِیا تھا پھِر بنایا۔ اَور بعلؔیم کے لئے مذَبحے بنائے۔ اَور کھمبے لگائے اَور تمام آسمانی لشکر کو سجَدہ کِیا اَور اُس کی پرستِش کی۔ 4 اَور اُس نے خُداوند کے گھر میں مذَبحے بنائے جس کی بابت خُداوند نے کہا تھا کہ یرُوشلیِؔم میں میرا نام اَبد تک ہوگا۔ 5 اَور اُس نے خُداوند کے گھر کے دونوں صحنوں میں آسمان کے تمال لشکر کے لئے مذَبحے بنائے۔ 6 اَور وادی بِن ہنّؔوم میں اپنے بیٹے کوآگ میں ڈالا۔ اَور اُن لمحوں کے لئے جادو سے فال نکالنے کے لئے لی۔ اَور اُس نے خُداوند کی نِگاہ میں اُسے غُصّہ دِلانے کے لئے شرارت کے بُہت کام کِئے۔ 7 اَور اُس نے ایک تراشی ہوئی مُورت جو اُس نے بنائی خُدا کے گھر میں رکھّی۔ جس کی (یہ گھر اتنا ہی بڑا تھا)بابت خُدا نے داؔؤداَور اُس کے بیٹے سُلیماؔن کو فرمایا تھا۔ کہ اِس گھر میں اَور یرُوشلیِؔم میں جِسے مَیں نے اِسرؔائیل کے سب قبیلوں میں سے چُن لِیا۔ مَیں اپنا نام اَبد تک قائم رکھُّوں گا۔ 8 اَور مَیں اِسرؔائیل کے قدم کو اُس مُلک سے ہٹنے نہ دُوں گا۔ جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کے لئے ٹھہرایا۔ اگر وہ میرے سب اَحکام کو جو مَیں نے مُوسؔیٰ کی معرفت دیئے تھے۔ تمام شریعت اَور فرائض اَور قوانین کو مانیں اَور اُن پر عمل کریں۔ 9 اَور مَنؔسّی نے یہوداہ اَور یرُوشلیِؔم کے باشِندوں کو گُمراہ کِیا۔ تو اُنہوں نے اُن قوموں کی بدی سے جِنہیں خُداوند نے بنی اِسرؔائیل کے سامنے سے مِٹا دِیا، بَدتر کام کِئے۔ 10 اَور خُداوند نے مَنؔسّی اَور اُس کے لوگوں سے کلام کِیا پر اُنہوں نے نہ سُنا۔ 11 تب خُداوند اُن پر شاہِ اسؔور کے لشکر کے سِپّہ سالاروں کو لایا۔ اُنہوں نے مَنؔسّی کو زنجیروں سے جَکڑا اَور بیڑیا ں ڈال کر بابؔل کو لے گئے۔ 12 جب وہ دُکھ میں پڑا اُس نے خُداوند خُدا کے چہرے کو ڈُھونڈا۔ اَور اپنے باپ دادا کے خُدا کے آگے بڑی عاجزی کی۔ 13 اَور اُس سے دُعا مانگی۔ اَور اُ سکی دُعا قُبول ہُؤئی اَور اُس کی فریاد سُنی گئی اَور وہ اُسے یرُوشلیِؔم میں اُس کی مَملُکَت کے درمیان واپس لایا۔ تب مَنؔسّی نے جانا ۔ کہ خُداوند ہی خُدا ہَے۔ 14 اُس کے بعد اُس نے داؔؤد کےشہر کے باہر جیحوؔن کے مغرب کی وادی میں مچھلی پھاٹک کے دروازے تک ایک دِیوار بنائی۔ اَور عوفؔل کو دِیوار سے گھیرا۔ اَور اُسے بُہت اُونچا کِیا۔ اَور یہوداہ کے تمام فصیل دار شہروں میں لشکر کے سردار مُقرّر کِئے۔ 15 اَور اُس نے اجنبی مَعبُودوں کو اَور اُس بُت کو جو خُداوند کے گھر میں تھا اَور سب قُربانیوں کو جو اُس نے خُداوند کے گھر کے پہاڑ میں اَور یرُوشلیِؔم میں بنائے تھے۔ دوُر کیا۔ اَور سب کو شہر کے باہر پھینکوا دِیا۔ 16 اَور اُس نے خُداوند کے مذَبح کی مَرمّت کی۔ اَور اُس پر سلامتی اَور شُکر گُزاری کے ذَبیحے چڑھائیں۔ اَور یہُوداہ کو حُکم دِیا۔ کہ خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی عِبادَت کریں۔ 17 تو بھی لوگ اُونچی جگہوں میں قُربانی چڑھاتے رہے۔ پر فقط خُداوند اپنے خُدا کے لئے۔ 18 اَور مَنؔسّی کا باقی اِحوال اَور اپنے خُدا سے اُس کی دُعا اَور غیب بینوں کا کلام جو اُنہوں نے خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کے نام سے اُس سے کہا وہ اِسرؔائیل کے بادشاہوں کی توارِیخ میں ہَے۔ 19 اَور اُس کی دُعا اَور اُس کا قبُول ہونا اَور اُس کی سب خطائیں اَور اُس کی بے اِیمانی اَور وہ مقامات جہاں اُس نے اُونچی جگہیں بنائیں اَور کھمبے اَور ستُون لگائے۔ پہلے اِس سے کہ اُس نے فروتنی کی۔ حوؔزی کی توارِیخ میں دِرج ہیں۔ 20 اَور مَنؔسّی اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور اپنے گھر میں دفن کِیا گیا۔ اَور اُس کا بیٹا امؔون اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ 21 امون کی سلطنت اَور جس وقت امؔون بادشاہ بنا۔ وہ بائیس بر س کا تھا۔ اَور اُس نے یرُوشلیِؔم میں دو برس بادشاہی کی۔ 22 اَور اُس نے خُداوند کی نِگاہ میں بَدی کی جیسے کہ اُس کے باپ مَنؔسّی نے کی تھی اَورامؔون نے تمام تراشی ہُوئی مُورتوں کے آگے جو اُس کے باپ مَنؔسی نے بنائی تھیں قُربانیاں چڑھائیں اَور اُن کی پرستِش کی۔ 23 اَور اُس نے خُداوند کے سامنے عاجزی اختیار نہ کی جِیسے کہ اُس کے باپ مَنؔسی نے کی تھی۔ بلکہ اموؔن نے بَدی پر بَدی کی۔ 24 تب اُس کے خادِموں نے اُس کے خلاف سازِش کی۔ اَور اُس کے گھر کے اندر اُسے قتل کِیا۔ 25 تب مُلک کے لوگوں نے اُن سب کو جِنہوں نے امؔون بادشاہ کے خلاف سازِش کی تھی قتل کِیا۔ اَور مُلک کے لوگوں نے اُس کے بیٹے یوسیاہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔