باب

1 حزقیاہ بادشاہ کی اصلاحات جس وقت حِزقیاؔہ بادشاہ بنا۔ اُس کی عُمر پچیس برس کی تھی۔ اَور اُس نے یرُو شلیِؔم میں اُنتیس برس سَلطنَت کی۔ اَور اُس کی ماں کا نام اَبؔیاہ تھا۔ جو زِکرؔیاہ کی بیٹی تھی۔ 2 اَور اُس نے جو کُچھ خُداوند کی نِگاہ میں راست ہَے وہی کِیا سب جو کُچھ اُس طرح جیسے اُس کے باپ داؔؤد نے کِیا تھا۔ 3 اُس نے اپنی سَلطنَت کے پہلے برس کے پہلے مہینے میں خُدا کے گھر کے دروازوں کو کھولا۔ اَور اُن کی مَرمّت کی۔ 4 اَور وہ کاہِنوں اَور لاویوں کو اندر لایا۔ اَور اُنہیں مشرقی فراخ جگہ میں جمع کِیا۔ 5 اَور اُن سے کہا۔ اَے لاویو! میری سنُو۔ اَب تُم اپنے آپ کو پاک کرو۔ اَور خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے گھر کو پاک کرو۔ اَور مَقدِس سے سب ناپاکی اور گندگی کو باہر نِکال ڈالو۔ 6 کیونکہ ہمارے باپ دادا نے بے وفائی کی۔ اَور خُداوند ہمارے خُدا کی نِگاہ میں شرارت کی۔ اَور اُسے چھوڑ دِیااور خداوند ہمارے خدا کے مسکن سے منہ پھیرلیا اور اپنی پیٹھ اُس کی طرف کر دی۔ 7 اَور برآمدے کے دروازوں کو بند کِیا۔ اَور چراغوں کو بُجھایا۔ اَور بخُور نہ جلایا۔ اَور اِسرؔائیل کے خُدا کے لئے مَقدِس میں سوختنی قُربانی نہ چڑھائی۔ 8 اِس سبب سے خُداوند کا غضب یہوداہ اَور یُروشلیِؔم پر پڑا اَور اُس نے اُنہیں مُصِیبت اَور دہشت اَور حیرانی کے حوالے کِیا۔ جیسا کہ تُم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوَ۔ 9 اَور دیکھو اِس سبب سے ہمارے باپ دادا تلوار سے گِر گئے اَور ہمارے بیٹے اَور ہماری بیٹیاں اَور ہماری بیویاں اسیر کی گئیں۔ 10 اَور اِس وقت میرے دِل میں ہَے۔ کہ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کے ساتھدعہد باندُھوں تاکہ اُس کا غضب ہم سے دُور ہو جائے۔ 11 اَے میرے بیٹو! اَب تُم غفلت نہ کرو کیونکہ خُدا نے تُمہیں چُن لِیا ہَے۔ تاکہ تُم اُس کے سامنے کھڑے ہو۔ اُس کی خدمت کرو۔ اُس کی عِبادَت کرو۔ اَور اُس کے لئے خُوشبوئیں جَلاؤ۔ 12 تب لاوی اُٹھے۔ بنی قہاؔت سے مَحَتؔ بِن عماسی اَور یوایؔل بِن عَزریؔاہ ۔ اَور بنی مرارؔی سے قیسؔ بِن عبدؔی اَور عَزرؔیاہ بِن یَہلؔلئیل اَور جیرسونیؔوں سے یوآؔح بِن زمؔہ اَور عدؔن بِن یوآخ۔ 13 اَور بنی اِلیصفن سے سِمرؔی اَور یعوؔ ایل اَور بنی آسف سے زکرؔیاہ اَور مَتنؔیاہ ۔ 14 اَور بنی ہیماؔن سے یحیؔ ایل اَور سمؔعی ۔ اَور بنی یدوتوؔن سے سمَعؔیاہ اَور عُزّی ایؔل۔ 15 اَور اُنہوں نے اپنے بھائیوں کو جمع کیا اَور پاک ہُوئے۔اور بادشاہ کے حُکم اَور خُداوند کے کلام کے مُطابِق اندر گئے۔ تاکہ خُداوند کے گھر کو پاک کریں۔ 16 اَور کاہِن خُداوند کے گھر کے اندرُونی حِصّہ میں گئے تاکہ اُسے پاک کریں اَور وہ سب ناپاکی کو جو اُنہوں نے خُداوند کی ہَیکل میں پائی۔ خُداوند کے گھر کے صحن میں نِکال لائے تو لاویوں نے اُسے لِیا۔ تاکہ اُسےاُٹھا کر باہر وادی قدرؔون میں لے جائیں۔ 17 اَور پہلے مہینے کے پہلے دِن کو اُنہوں نے تَقدِیس کا کام شُروع کِیا۔ اَور مہینے کے آٹھویں دِن کو خُداوند کے برآمدے تک آئے۔ اَور اُنہوں نے آٹھ دِن میں خُداوند کے گھر کو پاک کِیا اَور پہلے مہینے کے سولہویں دِن وہ کام سے فارِغ ہُوئے۔ 18 تب وہ حِزقیاہ بادشاہ کے حضُور پیش ہُوئے۔ اَور کہا ۔کہ ہم نے خُداوند کے تما م گھر کو اَور سوختنی قُربانی کی قُربان گاہ اَور تمام برتنوں اَور نَذّر کی روٹیوں کی میز اُس کے سب برتنوں سمیت پاک کِیا ہَے۔ 19 اَور سارے برتنوں کو جِنہیں آخز بادشاہ نے اپنی سَلطنَت میں جب وہ بے وفائی کرتا تھا ناپاک کِیا، ہم نے اُنہیں آراستہ اَور پاک کر دِیا ہَے۔ اَور دیکھ وہ خُداوند کے مذَبح کے آگے ہیں۔ 20 تب حِزقیاؔہ بادشاہ سویرے اُٹھا اَور شہر کے سرداروں کو جمع کِیا اَور خُداوند کے گھر کو گیا۔ 21 تب وہ سات بَیل اَور ست مینڈھے اَور سات برّے اَورسات بکرے شاہی گھرانے اَور مَقدِس اَور یہوداہ کی خطا کی قُربانی کے واسطے لائے تو اُس نے کاہِنوں یعنی بنی ہاروؔن کو حُکم دِیا۔ کہ وہ خُداوند کے مذبح پر چڑھائے جائیں۔ 22 تب اُنہوں نے بَیلوں کو ذَبح کیا۔ اَور کاہِنوں نے خُون لے کر مذَبح پر چھڑکا پھِراُنہوں نے مینڈھوں کو ذَبح کِیا۔ اَور خُون قُربان گاہ پر چھِڑکا پھِر برّوں کو ذَبح کِیا۔ اَور خُون قُربان گاہ پر چھڑکا۔ 23 پِھر وہ خطا کی قُربانی کے بکروں کو بادشاہ اَور جماعت کے آگے لائے اَور اُنہوں نے اپنے ہاتھ اُن پر رکھّے۔ 24 اَور کاہِنوں نے اُنہیں ذَبح کِیا۔ اَور قرُبان گاہ کو اُن کے خُون سے پاک کِیا۔ تاکہ سارے اِسرؔائیل کے لئے کَفاّرہ ہو۔ کیونکہ بادشاہ نے سارے اِسرؔائیل کے واسطے سوختنی قُربانی خطا کے ذَبیحے کا حُکم دِیا تھا۔ 25 اَور اُس نے داؔؤد اَور بادشاہ کے غیب بِین جاؔد اَور ناتن نبی کی رسم کے مُطابِق خُدا کے گھر میں لاویوں کو جھانجوں اَور بانسریوں اَور بربطوں کے ساتھ مُقرّر کِیا۔ کیونکہ خُداوند نے اپنے نبیوں کی زُبان سے حُکم فرمایا تھا۔ 26 تب لاوی داؔؤد کے سازوں اَور کاہِنوں نرسِنگوں کے ساتھ کھڑے ہُوئے۔ 27 اَور حِزقیاؔہ نے حُکم دِیا۔ کہ قُربان گاہ پر سوختنی قُربانی چڑھائی جائے اَور سوختنی قُربانی کے آغاز میں خُداوند کا گیت نرسِنگوں اَور شاہِ اِسرؔائیل داؔؤد کے سازوں کے ساتھ شرُوع ہُؤا۔ 28 تب ساری جماعت نے سجَدہ کِیا۔ اَور گانے والے گاتے رہے اَور سب نرسِنگے بجانے والے بجاتے رہے۔ جب تک کہ سوختنی قُربانی مُکمل نہ ہوئی۔ 29 اَور جب وہ سوختنی قُربانی سے فارِغ ہُوئے ۔تو بادشاہ اَور سب جو اُس کے ساتھ تھے زمین پر گِرے۔ اَور سجَدہ کِیا۔ 30 اَور حِزقیاہ بادشاہ اَور سرداروں نے لاویوں کو حُکم دِیا۔ کہ داؔؤد اَور آسف غیب بین کے کلام سے خُداوند کی حمد کریں۔ تو اُنہوں نے خُوشی سے حمد کی۔ اَور زمین پر گِرے اَور سَجدہ کِیا۔ 31 تب حِزقیاؔہ نے خطاب کر کے کہا۔ اِس وقت تُم نے اپنے ہاتھوں کو خُداوند کے لئے پاک کِیا ہَے۔ پس آگے جاؤ۔ اَور ذبیحے اَور شُکر کی قُربانیاں خُداوند کے گھر میں گزُرانو۔ تب جماعت نے ذَبیحے اَور شُکر کی قُربانیاں چڑھائیں۔ اَور جِتنے سخی دِل تھے اُنہوں نے سوختنی قُربانیاں چڑھائیں۔ 32 اَور سوختنی قُربانیوں کا شُمار جو جماعت نے چڑھائیں یہ تھا۔ ستّر بیَل اَور سَو مینڈھے اَور دوسَو برّے۔ یہ سب خُداوند کے لئے سوختنی قُربانی کے طور پر چڑھائے گئے۔ 33 اَور پاک کی گئی چیزیں چھ سَو بَیل اَور تین ہزار بھیڑیں تھیں۔ 34 مگر کاہِن تھوڑے تھے۔ اَور وہ تمام سوختنی قُربانیوں کی کھال نہ اُتار سکے۔ تب اُن کے بھائی لاویوں نے اُن کی مدد کی جب تک کہ کام ختم نہ ہُؤا۔ اَور کاہِنوں نے اپنے آپ کو پاک نہ کر لِیا۔ کیونکہ لاوی اپنے آپ کو پاک کرنے میں کاہِنوں کی نسبت زیادہ راست دل تھے۔ 35 36 اَور سوختنی قُربانی اَور سلامتی کے ذَبیحوں کی چربی اَور سوختنی قُربانیوں کے تپاوَن بے شُمار تھے سو خُداوند کے گھر کی خدمت بَحال کی گئی اَور حِزقیاہ اَور سب لوگ خُوش ہوئے اِس لئے کہ خُدا نے لوگوں کے لئے اُس بَحال کِیا۔ کیونکہ یہ کام بُہت ہی جلد کِیا گیا۔