باب

1 آخز کی سلطنت جس وقت آخز بادشاہ بنا۔ اُس کی عُمر بیس برس کی تھی۔ اَور اُس نے یرُوشلیِؔم میں سولہ برس سَلطنَت کی۔ اَور جو خُداوند کی نِگاہ میں راست ہَے اُس نے نہ کِیاجیسے کہ اُس کا باپ داؔؤد کرتا تھا۔ 2 بلکہ وہ اِسرؔائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا۔ اَور اُس نے بعلیؔم کے لئے ڈھالی ہُوئی موُرتیں بنائیں۔ 3 اَور اُس نے وادی بِن ہنؔوم میں خوشبوئیں جَلائیں۔ اَور اپنے بیٹو ں کو آگ میں جَلایا۔ اُن قوموں کی مکرُوہات کے مُطابِق جِنہیں خُداوند نے بنی اِسرؔائیل کے سامنے سے نِکال دِیا تھا۔ 4 اَور اُس نے اُنچی جگہوں اَور پہاڑیوں پر اَور ہر ایک سبز درخت کے نیچے قُربانی کی اَور خُوشبُو جَلائی۔ 5 تب خُداوند اُس کے خُدا نے اُسے اَرامؔیوں کے بادشاہ کے ہاتھ میں دے دِیا۔ تو اُنہوں نے اُسے مارا اَور اُن میں سے ایک بڑے گروہ کو اسیر کِیا۔ اَور اُنہیں دَمِشؔق میں لائے۔ اَور وہ اِسرؔائیل کے بادشاہ کےہاتھ میں بھی کر دِیا گیا جس نے بڑی خُون ریزی کرنے سے اُسے صدمہ پُہنچایا۔ 6 اَور فقح بِن رِمَلیاہ نے یہُودؔاہ میں سے ایک ہی دِن ایک لاکھ بیس ہزار بَہادُر مَردوں کو قتل کِیا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند اپنے دادا کے خُدا کو چھوڑ دِیا تھا۔ 7 اَور اِفراؔئیم کے ایک پہلوان زِکرؔی نے بادشاہ کے بیٹے مَعسیاہ اَور اُس کے محلؔ کے ناظم عَزؔریقام اَور اِلقؔانہ کو جو بادشاہ کا وزیر تھاقتل کِیا۔ 8 اَور بنی اِسرؔائیل اپنے بھائیوں میں سے دو لاکھ عورتوں اَور بیٹوں اَور بیٹیوں کو اسیر کر کے لے گئے۔ اَور اُن کا بُہت سا مال بھی لُوٹ لِیا۔ اَور وہ اُس غنیمت کو لے کر سامریہ میں آئے۔ 9 اَو ر وہاں ایک نبی تھا جس کا نام عودؔد تھا۔ اور وہ لشکر کو مِلنے کو جب وہ سامریہ کو جارہے تھے باہر نِکلا۔ اَور اُن سے کہا۔ دیکھو کہ خُداوند تُمہارے باپ دادا کے خُدا نے یہوداہ سے ناراض ہو کر اُنہیں تُمہارے ہاتھ میں دِیا ہَے اَور تُم نے اُنہیں بے دریغ قتل کِیا کہ تُمہارا ظُلم آسمان تک پُہنچا ہَے۔ 10 اَور اَب تُم اِرادہ کرتے ہو۔ کہ بنی یہوداہ اَور یرُو شلیِؔم کو پست کر کے اُنہیں اپنے غُلام اَور اپنی لونڈیاں بناؤ۔ تو کیا خُداوند تُمہارے خُدا کے سامنے یہ تُمہارا گُناہ نہ ہو گا؟ 11 سو اِس وقت تُم میری سُنو۔ اَور اِن اسیروں کو جِنہیں تُم اپنے بھائیوں میں سے اسیر کر کےلائے ہو واپس بھیجو۔ کیونکہ خُداوند کا غضب تُم پربھڑکنے والا ہَے۔ 12 تب اِفراؔئیم کے بعض سردار یعنی عَزؔریاہ بِن یہوحنا ن اَور برِکیاہ بِن مسِلِؔیموت اَور یِحزِقیاہ بِن سلّوؔم اَور عماؔسا بِن خدلی اُن کے خلاف جو لڑائی سے آئے تھے کھڑے ہوئے۔ 13 اَور اُن سے کہا۔ کہ تُم اسیروں کو یہاں پر اندر مت لاؤ۔ کیونکہ خُداوند کے سامنے ہم گُناہ گار ہَے اَور تُم اِرادہ کرتے ہو۔ کہ ہماری خطاؤں اَور ہمارے گُناہوں کو زیادہ کرو۔ کیونکہ ہماراگُناہ بڑا ہے۔ اَور اِسرؔائیل پر غضب بھڑکنے والا ہَے۔ 14 تب مسلح آدمیوں نے اسیروں اَور لُوٹ کو سرداروں اَور ساری جماعت کے سامنے چھوڑ دِیا۔ 15 اَور وہ آدمی جِن کے نام لئے گئے اُٹھے۔ اَور اسیروں کو لِیا۔ اَور اُن کے درمیان جو ننگے تھے اُنہیں لُوٹ میں کپڑے پہنائے۔ اَور اُنہیں آراستہ کِیا اَور اُنہیں جوتے پہنائے۔ اَور اُنہیں کھلایا اَور اُنہیں پلایا۔ اَور اُن پر تیل مَلا۔ اَور اُن میں سے تمام کمزوروں کو گدھوں پر بٹھایا۔ اَور اُنہیں اُن کے بھائیوں کے پاس کھُجوروں کے شہر یرؔیحو میں لائے۔ تب وہ سامریہ کو لوٹ گئے۔ 16 اُس وقت آخز بادشاہ نے اسورؔ کے بادشاہوں کو کہلا بھیجا کہ اُس کی مدد کریں۔ 17 کیونکہ اِدوؔمی چڑھ آئے تھے اَور اُنہوں نے یہُودؔاہ کو مارا اَور اسیروں کو لے گئے۔ 18 اَور فِلستی بھی نشیب کے شہروں اَور یہوداہ کے جنوب میں پھیل گئے اَور بَیت شمؔس اَور ایالّوؔن اَور جدیروؔت کو اَور شوؔکور اَور اُس کے دیہات کو لے لِیا۔ اَور اُن میں بسنے لگے۔ 19 کیونکہ خُداوند نے شاہ یہوداہ آخز کے باعِث یہوداہ کو پست کِیا۔ اِس لئے کہ اُس نے یہوداہ میں بے حیائی کی اَور خُداوند کے خلاف سخت بے وفائی کی۔ 20 اَور وہ اسوؔر کے بادشاہ تلگت پلناسر کو اُس کے خلاف لایا جس نے اُسے تنگ کِیا اَور بے مزا حمت اُسے لُوٹا۔ 21 تب آخز نے خُداوند کے گھر سے اَور بادشاہ کے گھر سے اَور سرداروں سے مال لےکر اسوؔر کے بادشاہ کو دِیا۔ تو بھی اُس سے کُچھ فائدہ نہ ہُؤا۔ 22 اَور اپنی تنگی کے وقت آخؔز بادشاہ نے خُداوند سے بُہت زیادہ بے وفائی کی۔ 23 اَور اُس نے دَمِشؔق کے مَعبُودوں کے آگے جِنہوں نے اُسے مارا قُربانی چڑھائی۔ اَور کہا چُونکہ اِراؔم کے بادشاہوں کے مَعبُودوں نے اُن کی مدد کی ہَے تو مَیں اُن کے لئے قُربانی کُروں گا۔ تاکہ وہ میری مدد کریں۔ مگر وہ اُس کی اَور تمام اِسرؔائیل کی بربادی کا باعِث ہُوئے۔ 24 اَور آخؔز نے خُدا کے گھر کے برتنوں کو جمع کِیا۔ اَور اُنہیں توڑا اَور خُداوند کے گھر کے دروازوں کو بند کِیا۔ اَوریرُو شلیِؔم میں اپنے لئے ہر ایک کونے میں قُربان گاہیں بنائیں۔ 25 اَور اُس نے یہوداہ کے ہر ایک شہر میں اُونچی جگہیں بنوائیں جن میں اجنبی مَعبُودوں کے لئے خُوشُبو جَلائی جائے۔ اَور خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو غُصّہ دِلایا۔ 26 اَور اُس کا باقی احوال اَور اُس کے تمام اَعمال پہلے اَور پچھلے یہوداہ اَور اسرؔائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں لِکھے ہُوئےہیں۔ 27 اَور آخز اپنے با پ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور اُنہوں نے اُسے یرُو شلیِؔم میں داؔؤد کےشہر میں دفن کِیا۔ اَور وہ اُسے اِسرؔائیل کے بادشاہ کے قبرستان کے اندر نہ لائے۔ اَور اُس کا بیٹا حِزقؔیاہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔