باب

1 عزیاہ کی سلطنت اَور یہُوداؔہ کے تمام لوگوں نے عُزّ ؔ یاہ کو جو سولہ برس کا تھا۔ اُس کے باپ اَمَصیاہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔ 2 اُس نے ایلوؔت شہر کو بنایا۔ اَور بعد اُس کے کہ بادشاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اُسے یہُودؔاہ کے لئے بَحال کِیا۔ 3 جس وقت عُزّؔ یاہ بادشاہ ہُؤا۔ اُس کی عُمر سولہ برس کی تھی۔ اَور اُس نے یرُوشلیِؔم میں باون برس سَلطنَت کی۔ اَور اُس کی ماں کا نام یکولیاہ تھا جو یرُو شلیِؔم کی تھی۔ 4 اَور اُس نے جو کُچھ خُداوند کی نِگاہ میں راست تھا۔ وہی کِیا۔ بمُطابِق اُس سب کے جو اُس کے باپ اَمَصیاہ نے کِیا تھا۔ 5 اَور اُس نے زکرؔیاہ کے ایّام میں جو اُسے خُدا کے خوف کی تادِیب کرتا تھا خُداکو ڈُھونڈا۔ اَور جِن ایّام میں اُس نے خُداوند کو ڈھونڈا خُدا نے اُسے کامیاب کِیا۔ 6 اَور اُس نے نِکل کر فِلستیوں سے لڑائی کی۔ اَور جاؔت کی دِیوار کو اَور یَبِنؔہ کی دِیوار کو اَور اَشؔدود کی دِیوار کو گِرا دِیا۔ اَور اَشدوؔد اَور فِلستین کی زمین میں شہر بنائے۔ 7 اَور خُدا نے فِلستیوں کے اَور عربیوں کے خلاف جو جُور بَعلؔ میں رہتے تھے۔ اَور معونیوؔں کے خلاف اُس کی مدد کی۔ 8 اَور عمْونیوؔں نے عُزّ ؔ یاہ کو خراج ادا کِیا۔ اَور اُس کا نام مِصؔر کے مدَخِل تک پھیل گیا۔ کیونکہ وہ نہایت طاقتور ہُؤا۔ 9 اَور عُزّ ؔ یاہ نے یرُو شلیِؔم میں کونے کے پھاٹک پر اَور وادی کے پھاٹک پر اَور کونے پر بُرج تعمیر کِئے۔ اَور اُنہیں مضبُوط کِیا۔ 10 اَور اُس نے بِیابان میں بھی بُرج بنائے۔ اَور بُہت سے کنویں کھدوائے کیونکہ نشیب اور میدان میں اُس کے بہت سے مویشی تھے اَور پہاڑوں میں اَور زرخیز زمین میں کاشتکار اَور انگُور لگانے والے تھے۔ کیونکہ وہ کاشتکاری کو پسند کرتا تھا۔ 11 اَور عُزّ ؔ یاہ کے پاس جنگی مَردوں کا لشکر تھا جو یعیئیل کاتِب اَور معسیاؔہ ناظم کے شُمار کے مُطابِق غول غول ہو کر بادشاہ کے ایک رئیس حنانؔیاہ کے ماتحت لڑائی کے لئے نِکلتے تھے۔ 12 اَور بَہادرُوں میں سے تمام آبائی سرداروں کا شُمار دو ہزار چھ سَو تھا۔ 13 اَور اُن کے ماتحت تین لاکھ سات ہزار پانچ سَو کا فوجی لشکر تھا۔ جو بڑی دلیری سے دُشمن کے خلاف بادشاہ کی مدد کرنے کے لئے لڑائی کرتا تھا۔ 14 اَور عُزّؔ یاہ نے اُن کے لئے اَور تمام لشکر کے لئے ڈھالیں اَور نیزے اَور خودیں اَور زِریں اَور کمانیں اَور فَلاخنوں کے پتّھر تیاّر کئے۔ 15 اَور اُس نے یرُو شلیِؔم میں کلیں لگائیں جِنہیں ہُنر مند آدمیوں نے بنایا۔ تاکہ اُن سے برُجوں اَور کونوں پر سے تِیر اَور بڑے بڑے پتّھر پھینکے جائیں اَور اُس کا نام دُور تک پھیل گیا۔ کیونکہ خُداوند نے قُوّت اَور مضبُوطی میں اُس کی عجیب طرح سے مدد کی۔ 16 اَور جب وہ طاقتور ہو گیا۔ اُس کا دِل شرارت کرنے اَور خُداوند اپنے خُدا کی بے وفائی کرنے کے لئے پھُول اُٹھا اَور وہ خُداوند کی ہَیکل کے اندر گُھسا۔ تاکہ بُخور کے مذَبح پر خُوشبُوئی جَلائے۔ 17 تب عَزرؔیاہ کاہِن اُس کے پیچھے اندر آیا۔ اَور اُس کے ساتھ خُداوند کے اَسّی کاہِن تھے جو دلیر مَرد تھے۔ 18 اُنہوں نے عُزّ ؔ یاہ بادشاہ کا سامنا کِیا اَور کہا۔ اَے عُزّ ؔ یاہ یہ تیرا کام نہیں۔ کہ تُو خُداوند کے لئے خُوشبُوئی جَلائے۔ بلکہ کاہِنوں یعنی بنی ہاروؔن کا کام ہَےجو خُوشبُوئی جَلانے کے لئے مخصُوص کئے گئے ہیں۔ تُو مَقدِس سے باہر نکِل جا۔ کیونکہ تُو نے بے وفائی کی ہَے۔ اَور خُداوند خُدا کے سامنے تیری عِزّت نہیں۔ 19 تب عُزّ ؔ یاہ غُصّے ہُؤا اَور اُس کے ہاتھ میں خُوشبُو جَلانے کے لئے بخُور سوز تھا۔ اَور جب کاہِنوں پر خفا ہو رہا تھا۔ تو خُدا کے گھر میں کاہِنوں کے سامنے اُس کے ماتھے پر کوڑھ پھُوٹ نِکلا۔ اُس وقت وہ بخُور کے مذَبح پر تھا۔ 20 اَور سردار کاہِن عَزرؔیاہ اَور باقی کاہِنوں نے اُس پر نظر کی۔ تو دیکھو اُس کے ماتھے پر کوڑھ تھا۔ تو اُنہوں نے جلدی سے اُسے وہاں سے باہر دھکیلا۔ اَور اُس نے بھی خوف زَدہ ہو کر نِکل جانے کے لئے جلدی کی۔ کیونکہ خُداوند نے اُسے مارا۔ 21 اَور عُزّ ؔ یاہ بادشاہ اپنی مَوت تک کوڑھی رہا۔ اَور کوڑھی ہونے کے باعِث ایک الگ گھر میں رہا۔ کیونکہ اِسی وجہ سے وہ خُداوند کے گھر سے نِکالا گیا تھا۔ اَور اُس کا بیٹا یوتاؔم جو بادشاہ کے گھر کا مُختار تھا۔ مُلک کے لوگوں کو اِنصاف کرتا تھا۔ 22 اَور عُزّ ؔ یاہ کا باقی احوال پہلا اَور پچھلا یسعیاہ بِن آموؔص نبی نے لِکھا ہَے۔ 23 اَور عُزّ ؔ یاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور اُنہوں نے اُسے قبرستان کے کھیت میں جو بادشاہوں کے لئے تھا دفن کِیا۔ کیونکہ اُنہوں نے کہا۔ کہ وہ کوڑھی ہَے۔ اُس اُس کا بیٹا یوتاؔم اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔