باب

1 یہورام کی سلطنت اَور یہوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور داؔؤد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا گیا۔ اَور اُس کا بیٹا یہوراؔم اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔ 2 اَور بنی یہوسفؔط میں سے یہ اُس کے بھائی تھے۔ عَزرؔیاہ اَور میکا ؔئیل اَور یحی ؔایل اَور زکریؔاہ اَور عزرؔیاہ اَور سفَطؔیاہ ۔ یہ سب بادشاہ یہُودؔاہ یہوسفط کے بیٹے تھے۔ 3 اَور اُن کے باپ نے اُنہیں اُن فصیلدار شہروں سمیت جو یہُوؔداہ میں تھے چاندی اَور سونے اَور بیش قیمت چیزوں کے بڑے بڑے عطیے دیئے لیکن سَلطنَت اُس نے یہوراؔم کو دی۔ کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا۔ 4 جب یہوراؔم اپنے باپ کی سَلطنَت میں قائم ہُؤا۔ اَور زور پکڑا۔ تو اُس نے اپنے سب بھائیوں کو اِسرؔائیل کے کئی رئیسوں سمیت تلوار سے قتل کِیا۔ 5 اَور جس وقت یہوراؔم بادشاہ ہُؤا۔ اُس کی عُمر بتیس برس کی تھی۔ اَور اُس نے یرُو شلیِؔم میں آٹھ برس بادشاہی کی۔ 6 اَور وہ اِسرؔائیل کے بادشاہوں کی راہ چلا۔ اُس کے مُطابِق جو اَخی ابؔ کے گھرانے نے کِیا تھا۔ کیونکہ اُس نے اَخی اب ؔ کی بیٹی کوبِیاہ لِیا تھا۔ اَور خُداوند کی نِگاہ میں بَدی کی۔ 7 پر خُداوند نے اُس عہد کی خاطِر جو اُس نے داؔؤد سے باندھا تھا۔ داؔؤد کے خاندان کونابُود کرنا نہ چاہا۔ کیونکہ اُس نے اُس سے کہا تھا۔ کہ مَیں تیرے لئے اَور تیرے بیٹوں کے لئے ایک چراغ ہمیشہ کے لئے دُوں گا۔ 8 اَور اُس کے ایّام میں اِدوؔمی یہُودؔاہ کی ماتحتی سے نِکل گئے اَور اُنہوں نے اپنے لئے ایک بادشاہ مُقرّر کِیا۔ 9 تب یہوراؔم اپنے سرداروں اَور سارے رتھوں کے ساتھ پار گیا۔ اَور رات کو اُٹھ کر اُن اِدومؔیوں کو مارا۔ جو اُسے اوررتھوں کے سرداروں کو گھیرے ہوئے تھے۔ 10 مگر اِدوؔمی یہُودؔاہ کی ماتحتی سے آج کے دِن تک باہر ہی رہے۔اَور اُسی وقت لبِناہؔ بھی اُس کے ہاتھ سے نِکل گیا۔ کیونکہ اُس نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کِیا۔ 11 اَور اُس نے یہُودؔاہ کے پہاڑوں پر اُونچی جگہیں بنائیں۔ اَور یرُو شلیِؔم کے باشِندوں کو زِنا کاری پر برانگیختہ کِیا۔ اَور یہُوداہ کو بہکایا۔ 12 تب اُس کے پاس اِیلیاہ نبی سے ایک خط پُہنچا۔ جس میں لِکھا تھا۔ کہ خُداوند تیرے باپ داؔؤد کا خُدا یُوں فرماتا ہَے۔ اِس لئے کہ تُو اپنے باپ یہوسفؔط کی راہوں پر اَور شاہ ِ یہُودؔاہ آسؔا کی راہ پر نہیں چلا۔ 13 بلکہ تُو اِسرؔائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا ہَے۔ اَور یہُودؔاہ اَور یرُو شلیِؔم کے باشِندوں کو زناکاری پر برانگیختہ کِیا ہَے۔ جس طرح سے کہ اَخی اب کے گھرانے نے زناکاری کی ۔ اَور تُو نے اپنے باپ کے گھرانے کے اپنے اُن بھائیوں کو قتل کِیا ہَے جو تُجھ سے بہتر تھے۔ 14 سو دیکھ! خُداوند تیرے لوگوں کو اَور تیرے بیٹوں کو اَور تیری بیویوں کو اَور تیری سب جائیداد کو بڑی آفت سے مارے گا۔ 15 اور وہ تجھے انتڑیوںکی سخت بیماری مبتلا کرے گا(بڑی آنت کا کینسر) یہاں تک کہ بیماری کے سبب روز بروز تیری اَنتریاں باہر نِکلتی رہیں گی۔ 16 اَور خُداوند نے یہوراؔم کے خلاف فِلستیوں اَور کُوشیوں کے نزدِیک رہنے والے عربیوں کے دِل کو اُبھارا۔ 17 تو اُنہوں نے یہُودؔاہ پر چڑھائی کی۔ اَور اُسے وِیران کِیا۔ اَور بادشاہ کے گھر میں جو مال پایا اُسے لُوٹ لِیا اَور اُس کے بیٹوں اَور اُس کی بیویوں کو اسیر کِیا۔ تو اُس کا کوئی بیٹا باقی نہ رہا۔ سِوائے یوآخؔز کے جو سب سے چھوٹا تھا۔ 18 اَور اِس سب کے بعد خُداوند نے اُسے مارا کہ اُس کی انتڑیوں میں ایک لا علاج بیماری ہو گئی۔ 19 اَور روز بروز وقت گُزرتا گیا۔ یہاں تک کہ دو برس گُزرنے کے بعد بیماری کے باعِث اُس کی اَنتڑیاں باہر نِکل پڑیں۔ اَور وہ نہایت بُری بیماری سے مَر گیا۔ اَور اُس کے لوگوں نے اُس کے لئے خُوشبُوئیاں نہ جلائیں جیسے کہ اُس کے باپ دادا کے لئے جَلائی گئی تھیں۔ 20 جس وقت وہ بادشاہ ہُؤا اُس کی عُمر بتیس برس کی تھی۔ اَور اُس نے یرُو شلیِؔم میں آٹھ برس بادشاہی کی۔ اَور وہ بغیر ماتم رُخصت ہُؤا۔ اَور وہ دفن تو داؔؤد کے شہر میں کِیا گیا۔ مگر بادشاہوں کی قبروں میں نہیں۔