باب

1 ۔عیسو یعنی اِدوم کا نسب نامہ یہ ہے۔ 2 ۔عیسو نے کِنعان کی بیٹیوں سے یہ عورتیں کیں ۔ عدہ بنت ایلون حتی ۔اور اہلیبامہ بنت عنہ بن صبعون حوی ۔ 3 ۔اور بشامہ بنت اسمعیل نبایوت کی بہن ۔ 4 ۔عدہ سے عیسو کے لئے الیفز پیدا ہُؤا اور بشامہ سے رعوایل پیدا ہُؤا۔ 5 ۔اور اہلیبامہ سے یعوس ۔یعلام اور قورح پیدا ہُوئے ۔یہ عیسو کے بیٹے ہیں جو اُس کے لئے ملک کِنعان میں پیدا ہُوئے 6 ۔اور عیسو اپنی بیویوں اور بیٹوں اور بیٹیوں اور اپنے گھر کے سب نوکر چاکروں ۔ اور اپنے مویشیوں اور سب جانوروں اور تمام جائیداد کو جو اُس ملک کِنعان میں جمع کی تھی لیا ۔اور اپنے بھائی یعقوب کے پاس سے دُوسرے ملک کو چلا گیا۔ 7 ۔کیونکہ اُن کے پاس سامان اِس قدر زیادہ ہوگیا تھا کہ دونوں ایک جگہ نہ رہ سکے ۔ اور مویشیوں کی کثرت کے سبب سے اُس سرزمین میں جہاں اِن کا قیام تھا ۔ اِن کا پُورا نہیں پڑتا تھا۔ 8 ۔اور عیسو یعنی اِدوم کوہ شعیر میں جا بسا۔ 9 ۔ اورکوہ شعیر میں کے اِدومیوں کے باپ عیسو کا یہ نسب نامہ ہے۔ 10 ۔بنی عیسو کے نام یہ ہیں ۔عیسو کی بیوی عدہ کا بیٹا الیفز بشامہ کا بیٹا رعوایل ۔ 11 ۔بنی الیفز یہ تھے۔تیمان اور اومر اور صفور اور جعتام اور قنز۔ 12 ۔تمنع الیفز بن عیسو کی ایک حرم تھی ۔اِس سے الیفز کے لئے عمالیق پیدا ہُؤا۔یہ عیسو کی بیوی عدہ کی اولاد ہیں۔ 13 ۔بنی رعوایل یہ تھے ۔نحت اور زارح اور سمہ اور مزِہ ۔ یہ عیسو کی بیوی بشامہ کی اولاد ہیں ۔ 14 ۔اور عیسو کی بیوی اہلیبامہ بنت عنہ بن صبعون کی اولاد یہ ہیں اِس سے عیسو کے لئے یعوس اور یعلام اور قورح پیدا ہُوئے ۔ 15 ۔ اور بنی عیسو میں یہ رئیس تھے ۔ عیسو کے پہلوٹھے الیفز کی اولاد میں ۔ رئیس تیمان ۔ رئیس اومر ۔رئیس صفو ۔ رئیس قنز ۔ 16 ۔رئیس قورح ۔ رئیس جعتام ۔رئیس عمالیق ۔اِدوم کی سرزمین میں الیفز کے یہی رئیس تھے ۔ اور یہ عدہ کے بیٹے تھے ۔ 17 ۔بنی رعو ایل بن عیسو یہ ہیں ۔ رئیس نحت ۔ رئیس زارح۔رئیس سمہ ۔رئیس مزِہ ۔ اِدوم کی سرزمین میں یہ رعوایل کے رئیس تھے ۔ او ر یہ عیسو کی بیوی بشامہ کے بیٹے تھے۔ 18 ۔عیسو کی بیوی اہلیبامہ کی اولاد ۔رئیس یعوس ۔ رئیس یعلام ۔ اور رئیس قورح ۔یہ عیسو کی بیوی اُہلیبامہ بِنت عنہ کے رئیس تھے ۔ 19 ۔ لہذا عیسو یعنی اِدوم کی اولاد اور اُن کے رئیس یہ ہیں۔ 20 ۔ اور اُس ملک کے باشندے بنی شعیر حوری یہ ہیں ۔لوطان اور سوبل اور صبعون اور عَنہ ۔ 21 ۔اور دیسون اور ایصر اور دیسان یہ ملک اِدوم میں حوریوں یعنی بنی شعیر کے رئیس تھے ۔ 22 ۔لوطان کے بیٹے حوری اور ہیمام اور لوطان کی بہن تمنع ۔ 23 ۔ سوبل کے بیٹے ۔علوان اور مانحت اور عیبال و سفو اور اونام ۔ 24 ۔صبعون کے بیٹے ۔ آیہ اور عنہ یعنی وہ عنہ جس نے اپنے باپ صبعون کے گدھے چراتے وقت بیابان میں گرم چشمے پائے ۔ 25 ۔عنہ کا بیٹا دیسون اور عنہ کی بیٹی اُہلیبامہ ۔ 26 ۔دیسون کے بیٹے حمدان اور اِشبان اور تیران اور کران ۔ 27 ۔ایصر کے بیٹے ۔ بلہان اور زعوان اور عقان ۔ 28 ۔دیسان کے بیٹے ، عُوض اور اران ۔ 29 ۔پس حوریوں کے یہ رئیس ہیں ۔ رئیس لوطان سوبل ۔رئیس صبعون ۔ رئیس عنہ ۔ 30 ۔رئیس دیسون ۔ رئیس ایصر ۔ رئیس دیسان ۔ ملک شیر میں حوریوں کے رئیس یہ تھے۔ 31 ۔ اور پیشتر اِس کے کہ بنی اِسرائیل میں سے کوئی بادشاہ قابض ہُؤا۔ملکِ اِدوم پر یہ بادشاہ حکمران تھے ۔ 32 ۔اِدوم میں بالع بِن بعور بادشاہ تھا اور اُس کا دار السلطنت دنہابا تھا۔ 33 ۔بالع کی موت کے بعد یوباب بِن زارح جو کہ بصُرہ کا تھا۔ بادشاہ ہُؤا۔ 34 ۔یوباب کی موت کے بعد حشیم جو کہ تیمانیوں کے ملک کا بادشاہ ہُؤا۔ 35 ۔حشیم کی موت کے بعد ہدَد بِن بدد بادشاہ ہُؤا۔ جس نے موآب کی سرزمین میں مدیان پر فتح پائی ۔ اِس کا دارالسلطنت عویت تھا ۔ 36 ۔ہدد کی موت کے بعد شملہ جو مسرقہ کا تھا بادشاہ ہُؤا۔ 37 ۔شملہ کی موت کے بعد ساؤل جو رحوبوت برلب نہر کا تھا بادشاہ ہُؤا۔ 38 ۔ساؤل کی موت کے بعد بعلحنان بِن عکبور بادشاہ ہُؤا۔ 39 ۔بعلحنان بِن عکبور کی موت کے بعد حدر بادشاہ ہُؤا۔اِس کا دارالسلطنت پاؤ تھا۔ اور اُس کی بیوی کا نام مہیطب ایل بِنت مطرد بِن میضاہاب تھا۔ 40 ۔ اور عیسو کے رئیسوں کے نام اُن کے گھرانوں اور مقاموں کے ناموں کے مطابق یہ ہیں۔ رئیس تمنع ۔ رئیس عَلوہ ۔ رئیس یتیت ۔ 41 ۔رئیس اُہلیبامہ ۔ رئیس ایلہ ۔رئیس فینون ۔ 42 ۔رئیس قنز رئیس تیمان ۔ رئیس مبِصار ۔ 43 ۔رئیس مجدایل ۔ رئیس عرام ۔اِدوم کے رئیس یہ ہیں جن کے نام اُن کے مقبُوضہ ملک میں اُن کے مسکن کے مطُابق دئیے گئے ہیں۔یہ وہی عیسو ہے جو اِدومیوں کا باپ ہے۔