باب

1 ۔اور خُدا نے یعقوب سے کہا ۔کہ اُٹھ اور بیت ایل کو جا۔ اور وہاں رہ۔ اور خُدا کے لئے جو تجھے اُس وقت دکھائی دِیا جب تُو اپنے بھائی عیسو کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا ۔ایک مذبح بنا ۔ 2 ۔تب یعقوب نے اپنے گھرانے او ر اپنے سب ہمراہیوں سے کہا کہ بیگانے بُتوں کو جو تمہارے درمیان ہیں ۔نکال پھینکو اور پاک ہو جاؤ اور اپنے کپڑے بدلو ۔ 3 ۔اور آؤ ہم اُٹھیں اور بیت ایل کو جائیں ۔اور میَں وہاں خُدا کے لئے جس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جو ۔جس راہ میں کہ میَں چلا۔ میرے ساتھ رہا ۔مذبح بناؤں گا ۔ 4 ۔تب اُنہوں نے سارے بُتوں کو جو اُن کے پاس تھے ۔اور بالیاں جو اُن کے کانو ں میں تھیں یعقوب کو دیں۔ اور یعقوب نے اُنہیں بلوط کے درخت کے نیچے جو سکم کے نزدیک تھا دَبا دِیا۔ 5 ۔تب اُنہوں نے کوُچ کیِا ۔اور اُن کے آس پاس کے شہروں پر خُدا کا خوف پڑا اور اُنہوں نے بنی یعقوب کا پیچھا نہ کیِا۔ 6 ۔ اور یعقوب اور سب لوگ جو اُس کے ساتھ تھے ۔کِنعان کے ملک لوز کو جو بیت ایل ہے آئے ۔ 7 ۔اور اُس نے وہاں مذبح بنایا اور اُس مقام کو بیت ایل کہا۔ کیونکہ جب وہ اپنے بھائی کے سامنے سے بھاگا ۔تو وہاں اُسے خُدا دکھائی دِیا۔ 8 ۔اور ربقہ کی دائی دبورہ مر گئی ۔اور وہ بیت ایل کے بلوط کے درخت کے نیچے دفنائی گئی ۔اور اُس بلوط کا نام الون بکوت ہُؤا۔ 9 ۔ اور خُدا یعقوب کو جب وہ فدان ارام سے واپس آیا ۔پھر دکھائی دِیا اور اُسے برکت بخشی ۔ 10 ۔اور خُدا نے اُس سے کہا ۔کہ تیرا نام یعقوب ہے ۔پر آگے کوتیرا نام یعقوب نہ ہوگا ۔بلکہ تیرا نام اسرائیل ہوگا ۔سو اُس نے اُس کا نام اسرائیل رکھا ۔ 11 ۔پھر خُدا نے اُس سے کہا ۔میَں خُدائے قادر ہوں ۔تُو برومند ہو اور بہت ہو جا۔قوم بلکہ قوموں کے گروہ تجھ سے پیدا ہوں گے ۔اور بادشاہ تیرے صلب سے نکلیں گے ۔ 12 ۔اور جو سرزمین میَں نے ابرہام اور اضحاق کو دی سو میَں تجھے دُوں گا ۔اور تیرے بعد تیری نسل کو بھی یہ یہی ملک دُوں گا ۔ 13 ۔تب خُدا اُس کے پاس سے اُوپر چلاگیا ۔ 14 ۔اور یعقوب نے اس جگہ جہاں خُدا اُس سے ہمکلام ہُوا تھا ۔ پتھر کا ایک ستون یادگار کھڑا کر دیا اور اُس پر تپاون اور تیل ڈ الا۔ 15 ۔اور یعقوب نے اُس جگہ جہاں خُدا اُس سے ہمکلام ہُؤا تھا۔ بیت ایل رکھا۔ 16 ۔تب اُنہوں نے بیت ایل سے کُوچ کیِا ۔اور افرات تھوڑی دور رہ گیا تھا کہ راخل کو دردِ زہ لگا جو بشدت سخت تھا ۔ 17 ۔اور جب وہ سخت درد میں مبُتلا تھی تو دائی نے اُس سے کہا ۔نہ ڈر ۔اب کے بھی تجھ سے بیٹا ہوگا ۔ 18 ۔اور یُوں ہُؤا کہ موت کے وقت اُس کی جان نکلنے سے پیشتر اُس نے اُس کا نام بنونی رکھا۔ مگر اُس کے باپ نے اُس کا نام بنیمین رکھا۔ 19 ۔اور راخل مر گئی اور افرات یعنی بیت لحم کی راہ میں دفن کی گئی ۔ 20 ۔اور یعقوب نے اُس کی قبر پر ایک ستُون کھڑا کیِا۔ اور راخل کی قبر کا یہ ستُون آج تک ہے۔ 21 ۔ پھر اِسرائیل نے کُوچ کیِا ۔اور اپنا خیمہ مجدل عدر کی پرلی طرف لگایا۔ 22 ۔اور جب اسرائیل اُس سرزمین میں جارہا۔ تو روبن گیا ، اور اپنے باپ کی حرم بلہاہ سے ہم بستر ہُؤا۔اور اِسرائیل نے یہ سُنا۔اور یعقوب کے بارہ بیٹے تھے۔ 23 ۔لِیاہ کے بیٹے۔ روبن یعقوب کا پہلوٹھا اور شمعون اور لاوی اور یہوداہ اور اشکار اور زبولون ۔ 24 ۔اور راخل کے بیٹے یُوسف اور بنیمین ۔ 25 ۔اور راخل کی لونڈی بلہاہ کے بیٹے دان اور نفتالی ۔ 26 ۔اور لیِاہ کی لونڈی زِلفہ کے بیٹے جد اور آشر ۔ یعقوب کے بیٹے جو فدان ارام میں اُس کے لئے پیدا ہُوئے یہی ہیں 27 ۔اور یعقوب ممرے میں جو قریت اربع یعنی حبرون ہے ، جہاں ابرہام اور اضحاق نے ڈیرا کیِا تھا ۔اپنے باپ اضحاق کے پاس آیا ۔ 28 ۔اور اضحاق کی عمر ایک سو اسی برس کی ہُوئی ۔ 29 ۔تب اضحاق نے جان دی اور فوت ہُؤا۔اور بوُڑھا اور زندگی سے سیر ہو کر اپنے لوگوں میں جا ملا اور اُس کے بیٹوں عیسو اور یعقوب نے اُسے دفن کیِا۔