باب

1 کاہِنوں کے لباس اَور اُنہوں نے مقَدس کی خدمت کے لئے خدمت کا لباس آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کا بنایا۔ اور جیسا خُداوند نے موسیٰ کو حکم دِیا تھا۔ مقُدس لباس ہارون کے لئے بنایا۔ 2 اور اُنہوں نے آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کے کپڑے اور بارِیک کتَی ہُوئی کتان سے اِفود بنایا۔ 3 ۔اور اُنہوں نے سونے کے باریک باریک پتّر بنائے اور اُن سے تاریں کاٹیں۔ تاکہ اُنہیں آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کے کپڑے اور باریک کتَان کے ساتھ کاریگری سے بُنیں۔ 4 ۔اَور اُس کے لئے دونوں طرف دو کندھے ملے ہُوئے بنائے کہ وہ ملے رہیں۔ 5 ۔اور اِفود پرکا پٹکا ، جس سے وہ باندھا جاتا تھا ایک ٹکڑے کا تھا۔ اور سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کے کپڑے اور مہین کتَان کا تھا۔ جیسا کہ خُداوند نے موسیٰ کو حکم فرمایا تھا۔ 6 ۔اور جزع کے نگینے تیّار کئے جو سونے کے کھانوں میں جڑے گئے۔ اور اُن پر خاتم کے نقش کی طرح بنی اِسرائیل کے نام کندہ کئے گئے۔ 7 ۔اور اُنہیں اِفود کے ہر دو کندھوں پر لگایا۔کہ بنی اِسرائیل کے لئے یاقُوت ِیادگار ہوں۔ جیسا خُداوند نے موسیٰ کو فرمایا تھا۔ 8 ۔اور سیِنہ پوش جو عاقل کاریگر کا کام تھا اِفود کے کام کی طرح سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ اور مہین کتَی ہُوئی کتَان کا بنایا۔ 9 ۔اُنہیں اُنہوں نے مرُبع دوہر ا بنایا۔ اُس کا طُول ایک بالِشت اور عرض ایک بالِشت دوہرا ۔ 10 ۔اَور اُس میں چار سطریں نگینوں کی جڑیں۔ پہلی سطر میں لَعل اور یاقُوت ِزَرد اور زمرُد ۔ 11 ۔دُوسری سطر میں شبِ چراغ نیلم اور یشم ۔ 12 ۔تیسری سطر میں فیرُوزہ اور عقیق اور یاقُوت ارغوانی۔ 13 ۔چوتھی سطر میں زَبر جد اور جَزع اور یشب۔اَور جڑنے میں سونا اُن کے گرد لگایا گیا۔ 14 ۔اور یہ نگینے بنی اِسرائیل کے ناموں کے مطُابِق تھے۔اُن کے مطُابِق دوبارہ تھے اور خاتم کے نقش کی طرح ایک ایک نگینہ پر ایک ایک قبیلہ کا نام کندہ تھا۔ 15 ۔ اور سیِنہ پوش کے لئے سونے کی زنجیریں رَسیّ کی طرح گنُدھی ہوئی بنائیں۔ 16 ۔اور دو حلقے سونے کے بنائے ۔ اور حلقے سیِنہ پوش کے اُوپر کی دونوں طرف لگائے۔ 17 اور سونے کی زنجیریں سیِنہ پوش کے اُوپر کی طرف کے حلقوں سے لٹکائیں۔ 18 ۔اور زنجیرں کے دُوسرے کنِارے دونوں خانوں سے لٹکائے۔ اور اُنہیں اِفود کے ہر دو کندھوں پر آگے کی طرف رکھا۔ 19 ۔اور دو حلقے سونے کے بنائے ۔ اُور اُنہیں سیِنہ پوش کے نیچے کی دونوں طرف اس حاشیہ میں جو اندر سے اِفود کی جانِب تھا لگایا۔ 20 ۔پھر دو اور حلقے سونے کے بنائے ۔ اور اُنہیں اِفود کے کندھوں پر نیچے سے آگے اُن کے جوڑ کے مقُابل اِفود کے پٹکے کے اُوپر لگایا۔ 21 ۔اور سیِنہ پوش کو اُ س کے دونوں حلقوں سےاِفود کے حلقوں کی طرف آسمانی رنگ کے فیتے سے لٹکایا۔ تاکہ اِفود کے پٹکے کے اُوپر رہے اور سِینہ پوش اِفود سے نہ ہٹے ۔ جیسا کہ خُداوند نے موسیٰ کو حُکم فرمایا تھا۔ 22 ۔اور اِفود کا جُبہ بن کر پُورا آسمانی رنگ کا بنایا۔ 23 ۔اور سر کا گریبان زرہ کے گریبان کی طرح اُس کے درمیان میں تھا۔ اور گریبان کے گرِد حاشیہ تھا ، تاکہ نہ پھٹے۔ 24 ۔اور اُس کے دامنوں کے لئےآسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کے کپڑے اور مہین کتَی ہُوئی کتَان سے انار بنائے۔ 25 ۔اور خالِص سونے کی گھنٹیاں بنائیں اور جُبہ کے گھیرمیں اُس کے دامنوں میں اناروں کے درمیان گھنٹیاں لگائیں۔ 26 ۔جُبہ کہ گھیر کے دامنوں میں جو خدمت کے لئے تھا۔ ایک گھنٹی اور ایک انار اور پھر ایک گھنٹی اور ایک انار لگایا۔ جیسا کہ خُداوند نے موسیٰ کو حکم دِیا تھا۔ 27 ۔اور مہین کتَان کے بنے ہُوئے کُرتے ہارون اور اُس کے بیٹوں کے لئے بنائے ۔ 28 ۔اور عمامہ مہین کتَان سے اور آراستہ دستاریں مہین کتَان سے اور سفید پاجامےباریِک کتَی ہُوئی کتان کے بنائے ۔ 29 ۔اور کمر بند مہین کتَی ہُوئی کتَان کااور آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کے کا منُقش بنایا۔ جیسا کہ خُداوندنے موسیٰ کو حکم دِیا تھا۔ 30 ۔اور مقُدس تاج کا پتّر خالِص سونے سے بنایا ۔ اور اُس پر خاتم کے نقش کے طور پر کندہ کیِا۔ ’’خُداوند کے لئے مخصُوص‘‘۔ 31 ۔اور اُس پر آسمانی رنگ کا فیتہ لگایا۔ تاکہ عُمامہ کے اُوپر رہے۔ جیسا کہ خُداوند نے موسیٰ کو حکم دِیا تھا۔ 32 ۔پس حضُوری کے خیمہ کے مَسکن کا سب کام مکمل ہُؤا۔ اور سب کچھ جو خُداوند نے موسیٰ کو حکم دِیا تھا۔ کہ یُوں بنانا، بنی اِسرائیل نے بنایا۔ 33 ۔اور وہ مَسکن کو موسیٰ کے پاس لائے ۔ خیمہ اور سب ظرُوف ۔ اُس کے اَنکڑے اور تختے اور بینڈے اور ستُون اور پائے۔ 34 ۔اور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالوں کا غلاف اور تحس کی کھالوں کا غلاف اور پردہ۔ 35 ۔اور صندُوقِ شہادت اور اُس کی چوبیں اورسرپوش ۔ 36 ۔اور میز اور اُس کے سب برتن اورحضُوری کی روٹی۔ 37 ۔اور پاک شمعدان اور اُس کےچراغ۔چراغ اُس پر رکھے ہُوئے اَور اس کے سب برتن اور شمعدان کے لئے تیل ۔ 38 ۔اور سونے کی قُربان گاہ اور مَسح کرنے کا تیل اور خُوشبُودار بخُور اور خیمہ کے دروازہ کا پردہ۔ 39 ۔اور پیِتل کا مذبح اور اُس کا پیِتل کا آتش دان اور اُس کی چوبیں اور اُس کے سب برتن اور حوض اور اُس کی چوکی۔ 40 ۔اور صحن کے پردے اور اُس کے ستُون اور اُس کے پائے اور اُس کے دروازہ کا پردہ اور اُس کی رَسیاں اور سیخیں اور حضُوری کے خیمہ کے لئے مَسکن بنانے کا کل سامان ۔ 41 ۔اور خدمت کا لبا س ، مقَدس کی خدمت کرنے کے لئے اور ہارون کاہِن کا پاک لباس اور کہانت کے لئے اُس کے بیٹوں کا لباس۔ 42 ۔جیسا خُداوند نے موسیٰ کو حکم دِیا تھا۔ بنی اِسرائیل نے سب کام اُس کے مطُابِق بنایا۔ 43 ۔اور موسیٰ نے سب کام پر نظر کی اور دیکھا۔ کہ اُنہوں نے سب کچھ خُداوند کے حکم کے مطابق بنایا ہے۔ تب موسیٰ نے اُنہیں برکت دِی۔