باب

1 صندُوقِ شہادت اور اُس کی آرائش اور بضلی ایل نے کیکر کی لکڑی کا صنڈُوق بنایا۔ اُس کا طُول اَڑھائی ہاتھ ۔عَرض ڈیڑھ ہاتھ اور بُلندی ڈیڑہ ہاتھ تھی۔ 2 ۔اَور اندر اَور باہِر اُسے خالِص سونے سے مڑھا۔ اَور اُس کے گرِدا گرِد سونے کا تاج بنایا۔ 3 ۔اَور اُس کے چار کونوں کے لئے چار حلقے سونے کے ڈھالے ۔دو حلقے ایک طرف اور دو حلقے دُوسری طرف۔ 4 ۔ اور کیکر کی لکڑی کی دو چوبیں بنائیں۔اور اُنہیں سونے سے مڑھا۔ 5 ۔ اَور چوبوں کو صندُوق کے دونوں طرف کے حلقوں میں ڈالا۔ تاکہ اُن سے اُٹھایا جائے۔ 6 ۔اور سرپوش خالِص سونے کی بنائی اُس کا طُول اَڑھائی ہاتھ اور عرض ڈیڑھ ہاتھ۔ 7 ۔ اور دو کروبی سونے کے گھڑ کر سرپوش کی دونوں طرف بنائے۔ 8 ۔ایک کروبی ایک طرف اور دُوسرا کرُوبی دُوسری طرف سرپوش کی دونوں طرف دو کرُوبی بنائے۔ 9 ۔اور کرُوبی اُوپر کی طرف اپنے پروں کو پھیلائے ہُوئے سرپوش کو اپنے پروں سے ڈھانپتے تھے۔ اوردونوں آمنے سامنے ہوکرسرپوش کی طرف دیکھتے تھے۔ 10 ۔اور میز کیکر کی لکڑی کی بنائی۔ اُس کا طُول دو ہاتھ اوعر ض ایک ہاتھ اور بُلندی ڈیڑھ ہاتھ۔ 11 ۔اور اُسے خالِص سونے سے مڑھا۔ اور اُس کے گرِداگرِد سونے کا تاج بنایا۔ 12 ۔اور اُس پر چار اُنگل اُونچی ایک کنگنی اِردگرِد بنائی اور اُس کنگنی پر گرِداگرد ایک تاج سونے کا بنایا۔ 13 ۔اور اُس نے اُسے کے لئے چار حلقے سونے کے گھڑے ۔ اور اُنہیں چاروں پاؤں کے چاروں کونوں میں لگایا۔ 14 ۔اور یہ حلقے کنگنی کے سامنے دو چوبوں کے لئے تھے۔ تاکہ میز اُٹھائی جائے۔ 15 ۔اور دو چوبیں کیکر کی لکڑی کی بنائیں اور اُنہیں سونے سے مڑھا۔ تاکہ اُن سے میز اُٹھائی جائے۔ 16 ۔ اور اُس نے میز کے برتن یعنی تپاونوں کے اُنڈیلنے کے لئے خوانچے اور کٹورے اور آفتابے اور پیالے خالِص سونے کے بنائے۔ 17 ۔اور شمع دان خالِص سونے کا بنایا۔ اُسے گھڑ کر بنایا ۔ اور اُس کے پائے اور اُس کی شاخیں۔ اور اُس کے پیالے اور کَلیاں اور پھُول ۔ سب ایک ٹُکڑے کے۔ 18 ۔اور اُس کی دونوں اطراف سے چھ شاخیں نِکلتی تھیں۔ تین شاخیں ایک جانب اور تین شاخیں دُوسری جانِب۔ 19 ۔ایک شاخ میں تین بادامی شکل کے پیالے مع اپنی کَلیوں اور پھُولوں کے تھے۔اور دُوسری شاخ میں تین بادامی شکل کے پیالے مع اپنی کَلیوں اور پھُولوں کے تھے۔ اور ایسا ہی چھیوں شاخوں میں جو شمع دان سے نِکلتی تھیں۔ 20 ۔اور شمع دان میں چار پیالے بادامی شکل کے مع اپنی کَلیوں اور پھُولوں کے تھے۔ 21 ۔اور پہلی دو شاخوں کے نیچے ایک کلی تھی ۔ اور دُوسری دو شاخوں کے نیچے ایک کلی تھی۔ اور باقی دو شاخوں کے نیچے ایک کلی تھی ۔ چھیوں شاخوں کے لئے جو اُس سے نِکلتی تھیں۔ 22 ۔اُس کی کلیاں اور شاخیں ایک ٹکڑے کی تھیں ۔ سب خالِص سونے کے ایک ٹکڑے سے گھڑہی ہُوئی تھیں۔ 23 ۔اور اُس کے لئے سات چراغ اور اُس کے گُلگیر اور اُس کی رکابیاں خالِص سونے کی بنائیں۔ 24 ۔اُسے مع اُس کے برتنوں کے ایک قنطار خالِص سونے سے بنایا۔ 25 ۔ اور بخُور کی قُربان گاہ کیکر کی لکڑی کی بنائی۔ اُس کا طُول ایک ہاتھ اور عرض ایک ہاتھ مرُبع ۔اور اُس کی بُلندی دو ہاتھ ۔ اور اُس کے سیِنگ اُس میں سے نِکلتے تھے۔ 26 ۔اور خالِص سونے سے اُسے مڑھا۔ اُس کی جھنجری کی اور اُس کی گرد کی دِیواروں کو اور اُس کے سیِنگوں کو اور اُس کے لئے سونے کا تاج اُس کے گرِد بنایا۔ 27 ۔اور اُس کے تاج کے نیچے دونوں طرف سونے کے دو حلقے چوبیں ڈالنے کے لئے بنائے ۔تاکہ وہ اُن سے اُٹھایا جائے۔ 28 ۔اور دو چوبیں کیکر کی لکڑی کی بنائیں اور اُنہیں سونے سے مڑھا ۔ 29 ۔اور مَسح کرنے کا پاک تیل اور خُوشبُودار بخُور عطار کے ہنُر کے مطُابِق بنایا۔