باب

1 کاریگروں کا انتخاب اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 ۔دیکھ میَں نے یہوُداہ کے قبیلہ میں سے بضلی ایل بِن اُوری بِن حُور کا نام لے کر بُلایا ہے۔ 3 ۔اور رُوح ِخُداسے یعنی حکمت اور فہم۔ہنُر اور مہارت سے اُسے بھر دِیاہے۔ 4 ۔تاکہ سونے اور چاندی اور پیِتل کا جو کام ہو گا۔ ایجاد کرے۔ 5 ۔اور جواہرات کو جڑنے کے لئے رگڑے۔ اور لکڑی تراشے ۔ پس ہر طرح کی کاریگری کا کام کرے ۔ 6 ۔اور میَں نے دان کے قبیلہ میں سے اُہلیاب بِن اخیسمک کو اُس کا ساتھی کر دِیاہے۔ اور تمام کاریگروں کے دِل میں میَں نے ہنُر ڈال دِیا ہے۔ تاکہ سب کچھ جس کا میَں نے تجھے حکم دِیا ہے ، بنائیں۔ 7 ۔خیمہ اجتماع ، صندُوقِ شہادت اور سرپوش جو اُس پر ے۔ اور خیمہ کا سب سامان۔ 8 ۔اور میز اور اُس کا سامان اور سونے کا پاک شمعدان اور اُس کے برتن اور بخُور کی قُربان گاہ۔ 9 ۔اور سوختنی قُربانی کا مذبح اور اُس کے سب برتن اور حوض اور اُس کی چوکی۔ 10 ۔ اور خدمت کے ملبوسات ہارون کے لئے اور اُس کے بیٹوں کے لئے کہانت کا مقُدس لباس۔ 11 ۔اور مسح کا تیل اور مقَدس کے لئے خُوشبُودار بخوُر جیسا کہ میَں نے تجھے حکم دِیا ہے ویسا ہی وہ بنائیں گے۔ 12 شرع سبت کی تجدید اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 13 ۔کہ تُو بنی اِسرائیل کو حکم کر اور کہہ ۔ کہ میرے سبت کو مانا کریں۔ کیونکہ میرے اور تمہارے درمیان پُشت در پُشت یہ ایک علامت ہوگی۔ تاکہ تم جانو۔ کہ میَں خُداوند تمہارا مقُدس کرنے والا ہوں۔ 14 ۔پس تم سبت کو مانو ۔ کیونکہ وہ تمہارے لئے مقُدس ہے۔ اور جو کوئی اُسے توڑے ۔ضُرور قتل کیِا جائے۔اور جو کوئی اُس میں کچھ کام کرے تو وہ شخص اپنی قوم سے خارج کیِا جائے۔ 15 ۔ چھ دِ ن تم اپنا کام کاج کرو ۔ اور ساتواں دِن آرام کا سبت خُدا کے لئے مقُدس ہے۔ جو کوئی سبت کے دِن میں کام کرے وہ ضُرور قتل کیِا جائے ۔ 16 ۔پس بنی اِسرائیل سبت کو مانیں اور پُشت در پُشت اُسے جاری رکھیں ۔ یہ ابدی عہد ہے ۔ 17 ۔ وہ میرے اور بنی اِسرائیل کے درمیان ہمیشہ کے لئے علامت ہوگی۔ کیونکہ چھ دِن میں خُداوند نے آسمان اور زمین بنائے اور ساتویں دِن آرام کر کے تازہ دم ہُؤا۔ 18 ۔اور جب خُداوند کوہِ سیِنا پرموسیٰ سے کلام کر کے فارغ ہُؤا تو اُسے شہادت کی دو لوحیں دیں۔ پتّھر کی وہ لوحیں جو خُدا کی اُنگلی سے لکھی گئی تھیں۔