باب

1 قُربان گاہ اَور تُو کیکر کی لکڑی کا مذبح بنا ۔ طوُل اُس کا پانچ ہاتھ اورعرض پانچ ۔ مذبح مرُبع ہو۔ اَور بُلندی اُس کی تین ہاتھ ہو۔ 2 ۔اَور اُس کے چاروں کونوں پر تُو اُس کے سیِنگ بنا۔ سیِنگ اُس سے نکلیں۔ اَور تُو اُسے پیِتل سے مڑھ ۔ 3 ۔اَور اُس کی راکھ اُٹھانے کے لئے پراتیں اور بیلچے اَور پیالے اور سیخیں اَور انگیٹھیاں بنا۔یہ سب برتن پیِتل کے بنا۔ 4 ۔ اَور ایک آتش دان جالی دار اُس کے لئے پیِتل کا بنا۔اَور اُس جالی کے لئے پیِتل کے چار حلقے اُس کے چاروں کونوں میں بنا۔ 5 ۔اَور اُسے مذبح کے آتش دان کے نیچے رکھّ۔ کہ نیچے سے مَذبح کے نصف تک جالی کو جا ملے۔ 6 ۔اور دو چوبیں کیکر کی لکڑی کی مذبح کے لئے بنا۔ اَور اُنہیں پیتل سے مڑھ۔ 7 ۔اَور چوبوں کو حلقوں میں داخِل کر اَوروہ مَذبح کے دونوں طرف ہوں۔ تاکہ وہ اُٹھایا جاسکے ۔ 8 ۔تُواُسے تختوں سے کھوکھلا بنا۔ جیسا میَں نے تجھے پہاڑ پر دِکھایا۔ ویسا ہی بنا۔ 9 صحنِ مسکن اَور مسکن کےلئے تو صحن بنا ۔ اُس کے جنُوب کی جانب صحن کے پردے باریک کتَی ہُوئی کتَان کے ہوں طوُل اُس کا ایک سو ہاتھ ایک طرف سے ہو۔ 10 ۔اَور اُس کے ستُون بیس اَور اُس کے پائے بیس، پیتل کے ہوں۔ اور ستُونوں کے سر اَور اُن کے حلقے چاندی کے ہوں۔ 11 ۔اور ایسا ہی شمال کی طرف بنا۔ پردوں کا طُول ایک سو ہاتھ اَور بیس ستُون اَور بیس اُس کے پائے پیِتل کے اور ستُونوں کے سر اور حلقے چاندی کے۔ 12 ۔اور مغرب کی جانب صحن کے عرض میں پردوں کی لمبائی پچاس ہاتھ ہو۔ اَور دس ستُون اور دس پائے ہوں۔ 13 ۔ اَور مشرق کی جانب صحن کا عرض پچاس ہاتھ ہو۔ 14 ۔اور ایک طرف کے پردے پندرہ ہاتھ ہوں۔ اُس کے تین ستُون اور تین پائے ہوں۔ 15 ۔اَور دُوسری طرف پردووں کا طُول پندرہ ہاتھ اَور تین ستُون اور تین پائے ہوں۔ 16 ۔اور صحن کے دروازہ پر ایک پردہ بیس ہاتھ طُول میں ہو۔ آسمانی اور ارغوانی اور قرِمزی رنگ کا باریک کتَے ہُوئے کتَان کا اور بُوٹے دار ہو۔ اُس کے چار ستُون اور چار پائے ہوں۔ 17 ۔اور صحن کے سب ستُونوں کے گرد چاندی کے حلقے ہوں۔ اَور اُن کے سر چاندی کے اور پائے پیِتل کے۔ 18 ۔صحن کی لمبائی سَو ہاتھ اور چوڑائی پچاس اور بُلندی پانچ ہاتھ ہو باریک کتَی ہُوئی کتَان کا اور پائےاُس کے پیِتل کے ہوں۔ 19 ۔ اَور مسکن کے سب برتن ہر ایک کام کے لئے اور اُس کی سب میخیں اور صحن کی میخیں پیِتل کی ہوں۔ 20 شمع دان کا تیل اِور تُو بنی اِسرائیل کو حکم کر۔ کہ تیرے پاس کُوٹےہُوئے زیتون کا خالِص تیل شمع دان کے لئے لائیں۔ تاکہ اُس سے چراغ ہمیشہ جَلیں۔ 21 ۔حُضوری کے خَیمہ میں اُس پردے کے باہر جو شہادت کے سامنے ہے۔ ہارون اور اُس کے بیٹے صُبح سے شام تک اُسے خُداوند کے سامنے آراستہ رکھیں۔یہ بنی اِسرائیل کے لئے پُشت در پُشت ابدی فرض ہوگا۔