باب

1 آٹھویں آفت ۔ ٹڈیاں اور خُداوند نے موسیٰ سے فرمایا۔ کہ فرعُون کے پاس جاکیونکہ میَں نے اُس کا دِل اور اُس کے درباریوں کا دِل سخت کر دِیا ہے۔تاکہ میَں اپنی یہ نِشانیاں اُن میں ظاہر کرُوں۔ 2 ۔تاکہ تُو اپنے بیٹے کے اور اپنے پوتے کے کانوں میں بیان کرے کہ میَں نے مصریوں سے کیا کیِااور کیا کیا نِشانیاں میَں نے اُن میں دِکھائیں۔تاکہ تم جانو کہ درحقیقت میَں ہی خُداوند ہُوں۔ 3 ۔ تب موُسیٰ اور ہارون فرعُون کے پاس گئے اور اُس سے کہا۔ کہ خُداوند عبِرانیوں کے خُدا نے یُوں کہا ہے۔ کہ کب تُو میرے سامنے عاجزی کرنے سے اِنکار کرےگا؟ میرے لوگوں کو جانے دے کہ میری بندگی کریں۔ 4 ۔اور اگر تُو میرے لوگوں کوجانے نہ دےگا۔ تو دیکھ کل کے روز میَں تیرے سارے ملک پر ٹڈیاں لاؤں گا۔ 5 ۔اور وہ زمین کی سطح کو ڈھانپیں گی کہ کوئی اُسے دیکھ تک نہ سکے۔اوراولوں سے جو کچھ باقی بچا ہےوہ کھا جائیں گی۔ اور تیرے سب درخت جو کھیّتوںمیں اُگے ہیں اُنہیں بھی کھا جائیں گی۔ 6 ۔اور تیرے گھر اور تیرے درباریوں کے گھر اور تمام مصریوں کے گھر بھر جائیں گے۔ ایسے کہ تیرے باپ دادا نے اورتیرے با پ دادا کے باپ دادا نے جب سے کہ وہ زمین پر آئے ۔ آج تک کبھی نہ دیکھا ہوگا۔تب و ہ پِھر ا اور فرعُون کے پاس سے باہر چلا گیا۔ 7 ۔تب فرعُون کے درباریوں نے اُس سے کہا ۔ یہ آدمی کب تک ہماری لئے پھندا رہے گا؟لوگوں کو جانے دے۔کہ اپنے خُدا کی بندگی کریں۔کیا تُو ابھی تک نہیں جانتا۔ کہ مصر اُجڑ گیا؟ 8 ۔تب موُسیٰ اور ہارون فرعُون کے پاس پھر بُلائے گئے۔ تو اُس نے اُن سے کہا ۔ کہ چلے جاؤ۔ اور اپنے خُداوند خُدا کی بندگی کرو۔ لیکن وہ کون ہیں جو جائیں گے؟ 9 ۔موُسیٰ نے کہا ہم اپنے جوانوں اور اپنے بوڑھوں اور اپنے بیٹوں اور اپنی بیٹیوں اور اپنے گلّوں اور اپنے جانوروں سمیت جائیں گے۔ کیونکہ ہمیں خُدا وند کی عید کرنا ہے۔ 10 ۔فرعُون نے اُن سے کہا۔ خُداوند تمہارے ساتھ ہو۔ گویا کہ میَں تمہیں اور تمہارے بال بچوں کو بھی جانے دُوں گا۔ خبردار ۔ بَدی تمہارے پیشِ نظر ہے۔ 11 ۔ایسا نہ ہوگا۔ مگر تم میں سے صرف مرَد جائیں اور خُداوند کی بندگی کریں۔ کیونکہ تم یہی مانگتے تھے۔ اور فرعُون نے اُنہیں اپنے سامنے سے نِکلوا دِیا۔ 12 ۔تب خُداوند نے موُسیٰ سے فرمایا۔ کہ مصر کی زمین پر اپنا ہاتھ لمبا کر، تاکہ ٹڈیاں آجائیں۔ اَور زمین کی سب سبزی کو جو اَولوں سے بچ رہی ہے ۔ کھا جائیں۔ 13 ۔ تب موُسیٰ نے اپنا عصا مصر کی زمین کی طرف بڑھایا اور خُداوند نے وہ سارا دِن اور ساری رات زمین پر مشرقی لوُ چلائی۔ اور صبح کے وقت مشرقی لوُ ٹِڈیاں لے آئی۔ 14 ۔اور مصر کے سارے ملک پر ٹڈیاں چڑھ آئیں۔ اَور اُس کی تمام اطراف پر بے شُمار بیٹھ گیئں۔ ایسے کہ ۔ اُس سے پہلے کبھی ایسی ٹڈیاں نہ آئی تھیں ۔اَور نہ بعد اُس کے آئیں گی۔ 15 ۔ پس زمین کی تمام سطح کو اُنہوں نے ڈھانپایہا ں تک زمین پر اندھیرا چھا گیا۔ اور اُنہوں نے سب سبزی اور درختوں کے پھل جو اَولوں سے بچ گئے تھے کھا لئے۔ یہا ں تک کہ تمام ملکِ مصر میں درختوں پر اور میدان کی گھاس پر کچھ سبزی باقی نہ رہی۔ 16 ۔ تب فرعُون نے جلدی سے موُسیٰ اور ہارون کو بُلایااور کہا بیشک میَں نے خُداوند تمہارے خُدا کا اور تمہارا گنُاہ کیِاہے۔ 17 ۔اور اب اس ِ دفعہ بھی میراگنُاہ معاف کرو ۔ اور خُداوند اپنے خُدا کے پاس شفاعت کرو ۔ کہ یہ ہلاکت مجھ سے دُور کرے۔ 18 ۔ پس وہ فرعُون کے پاس سے باہر گیا ۔ اَور خُداوند کے پاس شفاعت کی ۔ 19 ۔تو خُداوند نے نہایت تیز مغربی ہَوا بھیجی جو ٹڈیوں کو لے گئی ۔ اور اُنہیں بحرقُلزم میں ڈال دِیا۔ اور مصر کی سب اِطراف میں ایک ٹڈی بھی باقی نہ رہی ۔ 20 ۔اَور خُداوند نے فرعُون کے دِل کو سخت کیِا۔ تو اُس نے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔ 21 ۔ نویں آفت ۔تاریکی پھر خُداوند نے موُسیٰ سے فرمایا ۔ کہ اپنا ہاتھ آسمان کی طرف طرف لمبا کر۔ کہ ملک مصر پر تاریکی ہو جائے ایسی تاریکی جو چھُوئی جا سکے ۔ 22 ۔تب موُسیٰ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف لمبا کیِا۔ تو سارے ملکِ مصر پر تین دِن تک نہایت سیاہ اندھیراہُؤا ۔ 23 ۔ کہ کوئی اپنے بھائی کو نہ دیکھ سکااور نہ تین دِن تک کوئی اپنی جگہ سے اُٹھ سکا۔مگر بنی اِسرائیل کے سارے مسکنوں میں روشنی تھی۔ 24 ۔ تب فرعُون نے موُسیٰ اور ہارون کو بُلایا اور کہا چلے جاؤ اور اپنے خُداوند کی بندگی کرو۔لیکن اپنے گلّوں اوراپنے گائے بیل کو چھوڑ دو۔ اور تمہارے بچے تمہارے ساتھ چلے جائیں۔ 25 ۔موُسیٰ نے کہاکہ ہمیں قُربانیاں اور سوختنی قُربانیاں بھی دےتاکہ ہم اُنہیں خُداوند اپنے خُدا کے آگے گزُرانیں۔ 26 ۔ اور ہمارے مویشی بھی ہمارے ساتھ جائیں گے۔ ایک کھر بھی نہ چھوڑا جائے گا۔ کیونکہ ہم اُنہی سے لے کر خُداوندکی بندگی کریں گے۔ اَور جب تک ہم وہاں نہیں جاتے ہم نہیں جانتے ۔ کہ اُن میں سے خُدا کی بندگی کے لئے کس کی ضرُورت ہوگی۔ 27 ۔ اور خُداوند نے فرعُون کا دِل سخت کیِااور اُس نے اُنہیں جانے دینا نہ چاہا۔ 28 ۔تب اُسے فرعُون نے کہا ۔ میرے سامنے سے چلا جا اور خبر دار پھر آکر تُو میرا مُنہ نہ دیکھنا۔ کیونکہ جس دِن تو میرے مُنہ پر نظر کرے گا قتل کیِا جائے گا۔ 29 ۔موُسیٰ نے کہا ۔ تُو نے اچّھاکہا۔ میں پھر تیرا مُنہ کبھی نہ دیکھوں گا۔