باب

1 فرمانبرداری کی جزا تم اپنے لئے بُت یا گھڑی ہوئی مورتیں نہ بناو ۔نہ اپنے لئےستُون کھڑے کرو۔اورنہ اپنی زمین میں کوئی نقش دار پتّھر رکھو جس کے سامنے تم سجدہ کرو۔کیونکہ میں خُداوند تمہاراخدا ہوں ۔ 2 میرے سبتوں کو مانو ۔اورمیرے مقدس کی تعظیم کرو۔میں خُداوند ہوں۔ 3 اگرتم میرے قوانین پرچلو اورمیرے احکام کو مانو اوران پرعمل کرو۔ 4 تومیں تمہارے لئے وقت پرمینہ برساؤں گا۔اورزمین اپنی افرائش نکالے گی اور کھیت کے درخت اپناپھل دیں گے ۔ 5 اورفصل گاہنے کے وقت انگور توڑنے کے وقت سے اور انگور توڑنے کاوقت بونے کے وقت سے ملارہے گااورتم سیر ہو کر روٹی کھاؤ گے اوراپنی زمین میں امن سے رہوگے۔ 6 اورمیں زمین میں سلامتی بخشوں گا۔اورتم لیٹوگے اورتمہیں کوئی نہیں ڈرائےگا۔اوردرندوں کو میں زمین سے دفع کروں گا۔اورتمہاری زمین میں تلوار نہ چلے گی۔ 7 تم اپنے دُشمنوں کاپیچھا کرو گے اور وہ تمہارے سامنے تلوار سے گر جا ئیں گے۔ 8 اورتم میں سے پانچ ایک سو کا پیچھا کریں گے اور تم میں سے ایک سو دس ہزار کورگیدیں گے اورتمہارے دشمن تمہارے سامنے تلوار سے گرجائیں گے۔ 9 اورمیں تم پر نگاہ کروں گااورتمہیں برومندکروں گااورتمہیں بڑھاؤں گااوراپناعہدتمہارے ساتھ قائم کروں گا۔ 10 اورتم پرانا ذخیرہ کھاؤگے اورنئے کے سامنے سے پرانانکال دو گے ۔ 11 اورمیں اپنامسکن تمہارے درمیان قائم کروں گا۔اورتمہیں چھوڑنہ دوں گا۔ 12 اورمیں تمہارے درمیان چلوں پھروں گااورتمہاراخُدا ہوں اورتم میرے لوگ ہوگے۔ 13 میں خداوندتمہارا خداہوں جو تمہیں مصریوں کی سرزمین سے نکال لایا۔تاکہ تم ان کے غلام نہ رہو۔تمہاری گردنوں کے جوؤں کو توڑا۔تاکہ تم سیدھے ہو کے چلو۔ 14 نافرمانی کی سزا اگر تم میری نہ سُنو اورمیرے اُن سارے احکام پرعمل نہ کرو۔ 15 اوراگر تم میرے قوانین کی تحقیر کرو۔اورتمہارے دل حکموں کو ردکریں ایسا کہ تم میرے احکام پرعمل نہ کرو۔اورمیرے عہد کو توڑو۔ 16 تومیں بھی تم سے یہ کروں گاکہ میں تم پر خوف اوربیماری اورتپ کو غالب کروں گا۔جس سے آنکھیں فنا ہوجائیں اورجانیں برباد ہوں۔اورتم اپنے بیج بے فائدہ بووگے ۔کیونکہ تمہارے دشمن اسے کھائیں گے۔ 17 اورمیں اپناچہرہ تمہارے خلاف کروں گا۔توتم اپنے دشمنوں کے سامنے سے شکست پاؤگے۔اورتمہارے کینہ ورتم پررکھنے والے کریں گے اورتم بھاگ جاؤگے ۔حالانکہ کوئی تمہاراپیچھا بھی نہیں کرتاہوگا۔ 18 پھربعد اس کے اگرتم میری فرمانبرداری نہ کرو گے تومیں تمہارے گناہوں کی سات گنا تنبیہہ بڑھاؤں گا۔ 19 تب میں تمہارے زور کی شیخی توڑدُوں گا۔اورتمہارے آسمان کو لوہے کی طرح اورتمہاری زمین کوپیتل کی مانِند کردوں گا۔ 20 اورتمہاری قوتیں بے فائدہ خرچ ہوں گی ۔کیونکہ زمین اپنا حاصل نہ دے گی اورزمین کے درخت پھل نہ لائیں گے ۔ 21 اوراگر تم میرے خلاف چلو گے اورمیری سننا نہ چاہو گے ۔تو میں تمہارے گناہوں کے لئے سات گنابلائیں تم پر بڑھاؤں گا۔ 22 اورمیں جنگل کے درندے تم پر بھیجوں گا۔تووہ تمہیں بے اولاد کریں گے ۔اورتمہارے چوپایوں کو پھاڑیں گے اورتمہیں کم تعداد کردیں گے توتمہارے رستے سنسان ہوجائیں گے۔ 23 اوراگر تم اس سے نہ سُدھر واورمیرے خلاف چلو ۔ 24 تومیں بھی تمہارے خلاف چلوں گا۔اورتمہارے گناہوں کے لئے سات گناتمہیں ماروں گا۔ 25 میں تم پرتلوار لاؤں گا۔جو میرے عہد کاانتقام لے گی ۔تب تم اپنے شہروں میں جمع ہوگے اورمیں تمہارے درمیان وبا بھیجوں گا۔اورتم دشمن کے ہاتھ میں سپرد کئے جاؤگے 26 اورجب میں تمہاری روٹی کی ٹیک توڑوں گاتو دس دس عورتیں ایک ایک تنور میں روٹی پکائیں گی ۔اورتمہاری روٹی تول تول کردیں گی اورتم کھاؤگے پرسیر نہ ہوگے ۔ 27 اوراس پربھی اگرتم عاجزی نہ کروگے اورمیرے خلاف چلو گے ۔ 28 تو میں بھی غضب سے تمہارے خلاف چلوں گااورتمہارے گناہوں کے لئے سات گنا تمہیں تنبیہہ دوں گا۔ 29 تب تم اپنے بیٹوں کاگوشت کھاؤگے ۔اوراپنی بیٹیوں کاگوشت بھی کھاؤ گے۔ 30 اورمیں تمہاری اونچی جگہوں کاڈھادوں گااورتمہاری آفتابی مورتوں کو توڑوں گا۔اورتمہاری لاشوں کو تمہارے بتوں کی لاشوں پرپھینکوں گا۔اورمیرا جی تم سے نفرت کرے گا 31 اورمیں تمہارے شہروں کو ویران کروں گا۔اورتمہارے مقدسوں کو اجاڑدوں گااورتمہاری عمدہ خوُشبوؤں کی بونہ سُونگھوں گا۔ 32 اورمیں زمین کو ویرانہ کو چھوڑوں گااورتمہارے دشمن جو وہاں رہتے ہیں ۔اس پرحیران ہوں گے ۔ 33 اورمیں غیرقوموں کے درمیان تمہیں پراگندہ کروں گااورتمہارے تعاقب میں تلوارکھِنچوں گاتوتمہاری زمین ویران اورتمہارے شہراجاڑہو جائیں گے ۔ 34 تب زمین اپنے سبتوں کاآرام پائے گی ۔جتنے دنوں تک کہ وہ ویران رہے ۔اورتم اپنے دشمنوں کی زمین میں ہوگے ۔تب زمین آرام کرے گی ۔اوراپنے سبتوں کا خط اٹھائے گی۔ 35 و ہ اپنی ویرانی کی مدت تک آرام کرے گی ۔وہ آرام جو تم نے اپنے سبتوں میں اسے نہ دیا۔جس وقت کہ تم اس میں رہتے تھے۔ 36 اورتم میں سے جودشمنوں کے ملکوں میں بچ رہیں گے ۔میں ان کے دلوں میں بے ہمتی پیدا کروں گایہاں تک کہ پتے کے ہلنے کی آواز سے وہ ڈریں گے اورایسا بھاگیں گے ۔جیسا تلوار سے بھاگتے ہیں اوروہ گر جائیں گے جب کہ کوئی ان کا پیچھا بھی نہیں کرتاہوگا۔ 37 اوربغیر اس کےکہ کوئی ان کاپیچھا کرے ۔ان کی طرح جو تلوار سے بھاگتے ہیں ۔ہر ایک اپنے بھائی پر سر کے بل گرے گا۔اورتم اپنے دشمنوں کے سامنے قائم نہ رہوگے ۔ 38 اورتم غیر قوموں کے درمیان نابود ہوگے اورتمہارے دشمنوں کی زمین تمہیں کھاجائے گی ۔ 39 اورتم میں سے جو باقی ہوں گے اپنے گناہوں کے باعث دشمنوں کے ملکوں میں مر جھا جائیں گے ۔اوراپنے باپ دادا اوراپنے گنُاہوں کے سبب دکھ پائیں گے ۔ 40 جب تک کہ وہ اپنی بدی اوراپنے باپ دادا کی بدی کااقرار نہ کریں جو انہوں نے بڑی بددیانتی سے کی ۔اورمیرے خلاف چلے ۔ 41 اس لئے میں بھی ان کے خلاف چلوں گا۔اوران کے دشمنوں کی زمین میں انہیں داخل کروں گا۔جب تک کہ ان کے نامختون دل فروتن نہ ہوں اور تب وہ اپنی بدی کے لئے کفارہ دیں گے ۔ 42 تب میں اپنے عہدکو جو یعقوب سے اوراپنے عہد کو جو اضحاق سے اوراپنے عہد کو جوابرہام سے کیاتھا یادکروں گا۔اورمیں زمین کو بھی یادکروں گا۔ 43 اس زمین کو کہ جب وہ ان سے چھوڑی جائے گی ۔تواپنی ویرانی میں اپنے سبتوں کاآرام پائے گی ۔مگر وہ اپنے گناہوں کے لئے کفارہ دیں گے کیونکہ انہوں نے میری شریعتوں کو رد کیا۔اوران کے دلوں نے میرے قوانین کی حقارت کی۔ 44 اورباوجود اس کے جب وہ اپنے دشمنوں کی زمین میں ہوں گے میں انہیں ترک نہ کروں گانہ ان سے کراہت کروں گاتاکہ انہیں فنا نہ کرڈالوں اوراپنے عہد کو جو ان کے ساتھ ہے توڑنہ دوں ۔کیونکہ میں خُداوند اُن کاخد ا ہوں ۔ 45 مگر ان کے لئے میں اپنے قدیم عہد کو جب میں انہیں قوموں کی آنکھوں کے سامنے ملکِ مصر سے نکال لایاکہ میں ان کاخدا ہوں گایادکروں گامیں خُداوند ہوں ۔ 46 یہ وہ قوانین اوراحکام اور شرائع ہیں ۔جو خداوند نے اپنے اوربنی اسرائیل کے درمیان کو ہ سینا پرموُسیٰ کی زبان سے دئیے ۔