باب

1 چراغوں کاتیل۔نذر کی روٹیاں اورخُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 بنی اسرائیل ؔسے کہہ ۔کہ تیرے پاس خالص کوُ ٹا ہوازیتون کاتیل شمعدان کے لئے لائیں۔تاکہ اس سے چراغ ہمیشہ جلتے رہیں۔ 3 خیمہ اجتماع میں صندوق شہادت کے پردہ کے باہر ہارون اسے شام سے صبُح تک خدواند کے آگے ہمیشہ ترتیب سے رکھے ۔یہ ابدی فرض تمہاری پشتوں کے لئے ہوگا۔ 4 وہ چراغوں کو پاک شمعدان پرخداوند کے حضُور ہمیشہ ترتیب سے رکھا کرے ۔ 5 اورتو میدہ لے کر بارہ روٹیاں پکا۔ہرایک روٹی دودسویں حصوں کی ہو۔ 6 اورتو انہیں خُداوند کے آگے پاک میز پردو قطاروں میں ۔ہرقطارمیں چھ چھ کر کےترتیب سے رکھ۔ 7 اورہرایک قطار پرپاک لوبان رکھ تاکہ وہ روٹی کے لئے یادگارخدواند کے واسطے آتشیں قُربانی ہو۔ 8 اوروہ ہمیشہ ہرسبت کو خُداوند کے سامنے تبدیل کی جائیں ۔بنی اسرائیل کی طرف سے یہ ابدی عہدہوگا۔ 9 اوروہ ہارون اوراس کے بیٹوں کی ہوں گی ۔وہ انہیں پاک مقام میں کھائیں کیونکہ خداوند کی آتشین قربانیوں میں سے یہ اس کے لئے نہایت مقدس ہے ۔یہ ابدی فرض ہوگا۔ 10 کفر کی سزا اورایک اسرائیلی عورت کابیٹا جس کاباپ مصری آدمی تھا۔نکل کر بنی اِسرائیل کے درمیان گیا۔اوراس اسرائیلی عورت کے بیٹے نے خیمہ گاہ میں ایک اِسرائیلی مرد سے جھگڑاکیا۔ 11 تواسرائیلی عورت کے بیٹے نے پاک نام پر کفر بکا اور لعنت کی اوروہ اسے موسی ٰکے پاس لائے اوراس کی ماں کانام سلومیت تھا۔جو دان کے قبیلہ میں سے دبری کی بیٹی تھی۔ 12 تب انہوں نے اسے قید میں ڈالا۔جب تک کہ موسیٰ خداوند کی بات کے مطابق فیصلہ نہ کرے ۔ 13 اورخُداوند نے موسی ٰسے کلام کرکے فرمایا۔ 14 کہ کافر کو خیَمہ گاہ سے باہر لے جااورسب جنہوں نے اسے لعنت کرتے سنُا۔اس کے سر پرہاتھ رکھیں اورساری جماعت اسے سنگسار کرے ۔ 15 اوربنی اسرائیل سے خطاب کرکے کہہ کہ جس انسان نے اپنے خدا پرلعنت کی گناہ اس سے سر پرہوگا۔ 16 اورجوکوئی خُداوند کے نام پرکفُر بکے ۔وہ ضرور قتل کیا جائے گا۔ساری جماعت اسے ضرور سنگسار کرے خواہ وہ پردیسی یا دیسی ۔جس کسی نے خُداوند کے نام پر کفُر بکا۔وہ قتل کیاجائے گا۔ 17 اورجوکوئی انسان کو قتل کرے وہ ضُرور قتل کیاجائے۔ 18 اورجوکوئی حیوان کو مارڈالے ۔تو اس کے عوض میں جانو ر دے ۔جان کے بدلے جان۔ 19 اگر کوئی انسان اپنے ہمسایہ کو داغ لگائے ۔توجیسا اس نے کیاویسا ہی اس کے ساتھ کیاجائے 20 ہڈی کے بدلےہڈی۔آنکھ کے بدلے آنکھ ۔دانت کے بدلے دانت ۔جو داغ اس نے انسان کو لگایاوہی اسے لگایاجائے ۔ 21 جو حیوان کو قتل کرے اس کاعوِض دے ۔جو انسا ن کو قتل کرے وہ قتل کیاجائے۔ 22 تمہارے لئے ایک ہی قانون ہے پردیسی کے لئے اوردیسی کے لئے۔کیونکہ میں خداوند تمہاراخدا ہوں ۔ 23 اورموسیٰ نے بنی اسرائیل سے کہا۔تب وہ کافر کو خیمَہ گاہ سے باہر لے گئے ۔اوراسے سنگسار کیا۔اورجیسا خُداوند نے موسی ٰکو حکم دیا۔بنی اِسرائیل ؔ نےکیا۔