باب

1 تنظیم اعیاد اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کرکے فرمایا۔ 2 بنی اِسرائیل سے خطاب کر اور اُن سے کہنا۔ کہ خُداوند کی عیدیں جن کے لئے تم پاک محفلوں کا اعلان کروگے۔یہ عیدیں ہیں۔ 3 سبت چھ دن تم کاروبار کرو گے۔ اور ساتویں دن جو آرام کرنے کا سبت ہے۔ مقُدس محفل ہوگی۔اُس میں کوئی کام نہ کرو۔ وہ تمہارےسب مسکنوں میں خداوند کا سبت ہے۔ 4 عید فسح خُداوند کی عیدیں مقدس محفلیں جو تم اُن کے وقتوں میں مناؤوہ یہ ہیں۔ 5 پہلے مہینے کی چودھویں تاریخ کو شام کے وقت خداوند کی فسح ہے۔ 6 اور اُسی مہینہ کی پندرھویں تاریخ کو خُداوند کی عید فطیر ہے۔ تم ساتھ دن بےخمیری روٹی کھاؤ۔ 7 اور پہلے دن میں تمہارے لئے مقُدس محفل ہوگی اُس میں کوئی غلامانہ کام نہ کرو۔ 8 سات دن تم خُداوند کے لئے آتشین قُربانی گزرانو۔ اور ساتویں دن مقدس محفل ہوگی۔ تم کوئی غلامانہ کام نہ کرو۔ 9 اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کرکے فرمایا۔ 10 بنی اِسرائیل سے خطاب کر اور اُن سے کہہ۔ کہ جب تم اُس سر زمین پر داخل ہوجو میں تمہیں دُوں گا۔ اور تم اُس کا غلہ کاٹو۔ تو تم اپنے غلہ کے پہلے حاصل میں سے ایک پولا کاہن کے پاس لاؤ۔ 11 تو تمہاری طرف سے مقبول ہونے کے لئے وہ اُسے خُداوند کے سامنے ہلائے۔ سبت کے دوسرے دن کاہِن اُسے ہلائے۔ 12 اور پولے کے ہلانے کے روز تم ایک برہ بے عیب یک سالہ خداوند کے لئے سوختنی قُربانی گزرانو۔ 13 اور اس کے ساتھ نذر کی قُربانی تیل میں ملے ہوئے ایفہ کے دو دسویں حصے میدہ کی ہو یہ خُداوند کےلئے عمدہ خوشبو کے طور پر آتشین قُربانی ہو۔ اور اُس کا تپاون چوتھا حصّہ ہین کا مے ہو۔ 14 اور اُس دن تک کہ تم اپنے خُدا کے لئے قُربانی لاؤ۔ روٹی اور بھونی ہوئی بالیں اور کُوٹے ہوئے دانے بالکل نہ کھاؤ۔ تمہارے سب مسکنوں میں تمہاری پُشتوں کے لئے یہ ابدی فرض ہے۔ 15 عید خمسین اور تم سبت کے دوسرےدن سے جس دن تُم پولےکی قُربانی ہلانے کے لئے لائے گنو۔ سات پورے ہفتہ ہوں۔ 16 ساتویں سبت کے دوسرے دن تک تم پچاس دن گن لو تب تم خُداوند کے لئے نذر کی نئی قُربانی گزرانو۔ 17 تم اپنے گھروں سے روٹی ہلانے کے لئے لاؤ۔ یہ دوروٹیاں ایفہ کے دو دسویں حصے میدہ کی ہوں اور خداوند کے لئے نئے خمیر کے ساتھ پکائی گئی ہوں۔ 18 اور روٹی کے ساتھ سات برے بے عیب یک سالہ لاؤ اور ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا خُداوند کے واسطے سوختنی قُربانی کے لئے ہو۔ ان کے ساتھ نذروں کے اورتپاونوں کے جو خُداوند کے لئے عمدہ خوشبودار آتشین قُربانی ہوں۔ 19 اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے اور دو برے یک سالہ سلامتی کی قُربانی کے لئے گزرانو۔ 20 اور کاہن اُنہیں ان کے ساتھ پہلی پیداوار کی روٹی خُداوند کے سامنے ہلانے کی قُربانی کے لئے لائے اور ان کے ساتھ وہ خداوند کے لئے مقُدس ہیں۔ اور وہ کاہن کے ہوں گے۔ 21 اور تم خاص اِسی روز عید کا اِعلان کراؤ۔ کہ تمہاری مقُدس محفل ہوگی کوئی غلامانہ کام نہ کرو۔ تمہاری سب مسکنوں میں پشت درپشت یہ ابدی فرض ہوگا۔ 22 اور جب تم اپنی زمین کی فصل کاٹو۔ تو کاٹنےمیں اپنے کھیت کے کنارے تک مت کاٹو۔ اورکاٹنے میں جوگر جائے اُسے نہ اُٹھاؤ۔ اُسے مسکین اور مسافر کے لئے چھوڑ دو۔ میں خُداوند تمہارا خدا ہوں۔ 23 نیا سال اور خُداوند نے موسی ٰسے کلام کرکے فرمایا۔ 24 بنی اِسرائیل سے خطاب کرکے کہہ۔ کہ ساتویں مہینہ کے پہلے دن تمہارے لئے تعطیل ہوگی۔ اِس میں نرسنگے کے بجانے کی یادگار اور مقُدس محفل ہوگی۔ 25 تم کوئی غلامانہ کام نہ کرو۔ اور خُداوند کے لئے آتشین قُربانی گزرانو۔: 26 یوم کفارہ اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کرکے فرمایا۔ 27 اُسی ساتویں مہینہ کا دسواں روز یوم ِکفارہ ہوگا۔ تمہارے لئے مقدس محفل ہوگی۔ تم نفس کشی کرو۔ اور خداوند کے لئے آتشین قُربانی گزرانو۔ 28 خاص اُس دن میں تم کوئی کام نہ کرو۔ کیونکہ یہ کفارہ کا دن ہے۔اُس میں تمہارے لئے خُداوند تمہارے خُدا کے سامنے کفارہ دیا جائے گا۔ 29 جوکوئی اِنسان خاص اُس دن میں نفس کشی نہ کرے۔ وہ اپنے لوگوں سے خارج کیا جائے گا۔ 30 اورجو انسان خاص اس دن میں کو ئی کام کرے میں اس انسان کو ا س کے لوگوں میں سے فنا کروں گا۔ 31 اس لئے اس دن میں تم کو ئی کام نہ کرو۔تمہارے سب مسکنوں میں پشت در پشت یہ ابدی فرض ہو گا۔ 32 یہ تمہارے لئے خاص آرام کاسبت ہے ۔تم نفس کشی کرو۔مہینہ کے نویں دن کی شام سے دوسری شام تک تم اپنا سبت مناؤ ۔ 33 عید خیام اورخُداوند نے موسیٰ سے کلام کرکے فرمایا ۔ 34 بنی اسرائیلؔ سے خطاب کر اورکہہ ۔کہ اسی ساتویں مہینے کے پنددھویں دن عید خیام سات دن تک خُداوند کے لئے ہوگی ۔ 35 پہلے دن مقدس محفل ہوگی ۔ تم کو ئی غلامانہ کام نہ کرنا ۔ 36 سات دن تک تم خداوند کے آتشین قربانی گزرانو۔آٹھویں دن تمہارے لئے مقدس محفل ہوگی ۔تم آتشین قربانی خداوند کے لئے گزرانو۔کیونکہ یہ محفل کادن ہے ۔تم کو ئی غلامانہ کام نہ کرو۔ 37 خداوند کی یہ عیدیں ہیں ۔جن کے لئے تم پاک محفلوں کی منادی کروگے ۔اوران میں تم خداوند کے لئے کے لئے آتشین قُربانی یعنی سوختنی قربانی اورنَذر کی قربانی اورذبیحے اورمقُرر ہ پتاون ہرایک دن کےدستو ر کےمطابق گزرانوگے ۔ 38 ماسوائے خدواند کے سبتوں کے اورسوائے تمہارے ہدیوں کے اورتمہاری سب منَتوں کے اور اپنی خوشی کی قربانیوں کے جو تم خُداوند کے لئے گزرانتے ہو۔ 39 مگر ساتویں مہینے کے پندرھویں دن جب کہ تم زمین کی پیداوار جمع کرو۔تم خُداوند کے لئے سات دن عید کرو۔ان میں سے پہلا دن آرام کااور آٹھواں دن آرام کاہوگا۔ 40 اورپہلے دن میں تم خُوشنما درختوں کے پھل اور کھجور کی شاخیں اورموٹے درختوں کی ڈالیاں اوردریا کے بیداپنے لئے لو۔اورخُداوند اپنے خدا کے سامنے سات دن خّوشی کرو۔ 41 اورسال میں سات دن تم خُداوند کے لئے عید کرو یہ ابدی فرض تمہاری پشتوں میں ہوگا۔کہ ساتویں مہینے میں تم عید کرو۔ 42 تم سات دن تک خیموں میں رہو ہر ایک جو اِسرائیل کی نسل میں سے ہے ۔خیمہ میں رہے۔ 43 تاکہ تمہاری پشتیں جانیں کہ جب میں بنی اسرائیل ؔ کو ملکِ مصر سے باہر نکال لایا تو میں نے انہیں خیموں میں ٹھہرایا میں خُداوند تمہارا خُدا ہوں۔ 44 تب موسی ٰنے بنی اِسرائیل کو خُداوند کی عیدوں کی بابت بتایا۔