زبُور خُداوند شاہِ قُدُّوس

1 ۔خُداوند سَلطنَت کرتا ہَے۔ قومیں کانپتی ہَیں۔ وہ کرُّوبیوں پر تخت نِشین ہَے ۔ زمین لرزاں ہَے 2 ۔خُداوند صیون میں بزرُگ ہَے۔ اَور سب قوموں پر بُلند ہَے۔ 3 ۔وہ تیرے نام بزُرگ و مُہیب کی ستاِئش کریں۔ وہ قُدُّوس ہَے۔ 4 ۔جِسے عدل عزیز ہَے وہ قُوّت سے سَلطنَت کرتا ہَے۔ تُو نے اِنصاف کی باتیں قائم کی ہَیں۔ تُو یَعقُوؔب میں عدل اَور اِنصاف کو اَنجام دیتا ہَے۔ 5 ۔خُداوند ہمارے خُدا کی تمجید کرو۔ اَور اُس کے پاؤ ں کی چوکی پر سجَدہ کرو۔ وہ قُدُّوس ہَے۔ 6 ۔مُوسؔیٰ اَور ہارُوؔن اُس کے کاہِنوں میں سے ہَیں۔ اَور سمُوؔئیل اُن میں سے ہَے جو اُس کے نام کوپُکارتے تھے۔ وہ خُداوند کو پُکارتے تھے اَور یہ اُن کی سُن لیتا تھا۔ 7 ۔وہ بادل کے ستُون میں سے اُن سے کلام کرتا تھا۔ وہ اُس کی شہادتیں سُنتے تھے۔ اَور وہ قانون بھی جو اُس نے اُنہیں دِیا تھا۔ 8 ۔اَے خُداوند ہمارے خُدا تُو نے اُن کی سُن لی۔ اَے خُدا تُو اُن کو معاف کرتا رہاتھا۔ حالانکہ تُو نے اُن کے اعمال کا بدلہ بھی دیا۔ 9 ۔خُداوند ہمارے خُدا کی تمجید کرو۔ اَور اُس کے کوہِ مُقدّس پر سجَدہ کرو۔ کیونکہ خُداوند ہمار اخُدا قُدّوس ہَے۔