زبُور ہَیکل میں داخِلہ کا گیت

[مزمُور۔ تعریف کے لئے] 1 ۔اَے تمام اہل زمین خُداوند کے لئے للکارو۔ خُوشی کے ساتھ خُداوند کی عِبادَت کرو۔ 2 ۔خُوش الحانی کرتے ہُوئے۔ اُس کے حضُور داخِل ہو۔ 3 ۔جان لو کہ خُداوند ہی خُدا ہَے۔ اُسی نے ہمیں بنایا ہَے اَور ہم اُسی کے ہَیں۔ یعنی اُس کی اُمّت اَور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں۔ 4 ۔تعریف کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔ اُس کا شُکر کرو۔ اُس کے نام کو مُبارَک کہو۔ 5 ۔کیونکہ خُداوند نیک ہَے۔ اُس کی رحمت اَبد تک۔ اَور اُس کی وفا پُشت در پُشت قائم ہَے۔