زبُور صیون سب قوموں کی ماں

[از بنی قورؔح۔ مزمُور ۔ گیت] 1 ۔ جو بُنیاد اُس نے مُقدّس پہاڑوں پر رکھّی۔ 2 ۔خُداوند اُسے یعنی صیون کے پھاٹکو۔ یَعقُوبؔ کے تمام مَساکِن کی نِسبت۔ زیادہ عزیز جانتا ہَے۔ 3 ۔اَے خُدا کے شہر۔ تیری بابت۔ اچھّی سے اچھّی باتیں کہی جاتی ہَیں۔(سلِاہ) 4 ۔مَیں اپنے پہچاننے والوں کے درمیان۔ رہؔب اَور بابؔل کا ذِکر کرُوں گا۔ دیکھو فِلستین اَور صُوؔر اَور کُوشؔ کے باشِندے۔ "یہ شخص وہاں پیدا ہُؤا" 5 ۔ اَور صیون کی بابت کہا جائے گا۔ کہ "اِنسان سب کے سب اُس میں پیدا ہوئے۔ اَور حَق تعالیٰ نے خُود ہی۔ اُسے قیام بخشا ہَے۔" 6 ۔خُداوند اقوام کی کِتاب میں یُوں لِکھے گا۔ کہ "یہ شخص وہاں پیدا ہُؤا۔"(سلِاہ) 7 ۔اَور سب رقص کرتے ہوئے گائیں گے۔ کہ "میرے چشمے تُجھ ہی میں ہَیں۔