زبُور خطرے کے وقت خُدا پر توکُل

1 ۔ زبور ازداؤد۔ (جب وہ اپنے بیٹے ابی سلوم کے سامنے سے بھاگا) 2 ۔ اَے خُداوند ! میرے ستانے والے کتنے زیادہ ہَیں بہُتیرے میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہَیں۔ 3 ۔ بہُتیرے ہَیں وہ جو میری بابت کہتے ہَیں۔ کہ خُدا کے پاس اُس کے لئے رہائی نہیں۔ (سِلاہ ) 4 ۔ لیکن تُو اَے خُداوند میری سِپر ہَے۔ میرا فخر ہَے جو مُجھے سر فراز کرتا ہَے۔ 5 ۔ مَیں نے اپنی آواز سے خُدا وندکو پکُارا۔ اَور اُس نے اپنے کوہِ مُقدّس پر سے میری سُن لی۔ (سِلاہ ) مَیں لیٹا اَور سوگیا۔ 6 ۔ مَیں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مُجھے سنبھالتا ہَے۔ 7 ۔مَیں لوگوں کے ہزاروں سے بھی نہیں ڈرُوں گا جب کہ وہ میرے خلاف اِرد گِرد صف باندھتے ہَیں۔ 8 ۔ اُٹھ اَے خُداوند ۔ نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ مُجھے چھُڑا اَے میرے خُدا۔ کیونکہ تُو نے میرے سب مُخالفوں کو جبڑے پر مارا ہَے۔ تُو نے شریروں کے دانت توڑ ڈالے ہَیں۔ 9۔ خُداوند کے پاس اِستخلاص ہَے۔ تیری اُمّت پر تیری برکت ہو۔(سِلاہ)