زبُور طُوفان میں خُدا کی حشمت

1 ۔( زبور از داؤد) اَے خُداوند کے فرزند ۔ خُداوند کی۔ ہاں خُداوند ہی کی تمجید و تعظیم کرو۔ 2 ۔خُداوند کے نام کی تمجید کرو۔ پاک آرائش کے ساتھ خُداوند کو سجدہ کرو۔ 3 ۔ خُداوند کی آواز بُحُور پر۔ جلال کا خُدا گر جتا ہَے۔ خُداوند وسیع بُحور پر۔ 4 ۔ خُداوند کی آواز ذی اِقتدار ہَے۔ خُداوند کی آواز ذی اِفتخار ہَے۔ 5 ۔ خُداوند کی آواز دِیواروں کو توڑ ڈالتی ہَے۔ بلکہ خُداوند لُبناؔن کے دِیوداروں کو بھی توڑ ڈالتا ہَے۔ 6 ۔وہ لُبناؔن کو بچھڑے کی طرح کدُاتا ہَے۔ اَور سریؔون کو بھی ۔ جو ان بھینے کی مانند۔ 7 ۔خُداوند کی آواز آتِش کے شُعلوں کو چیرتی ہَے۔ 8 ۔خُداوند کی آواز دشت کو لر زاتی ہَے۔ خُداوند کی آواز قادِس کے دشت کو لر زاتی ہَے۔ 9 ۔خُداوند کی آواز شاہِ بلُو طو ں کو مروڑتی ہَے۔ اَورجنگلوں کو بے بَرگ کر دیتی ہَے۔ ( اَور اُس کی ہَیکل میں سب کہتے ہیں۔ " جلال ") 10 ۔خُداوند طُوفان پر تخت نِشین ہَے۔ اَور خُداوند بادشاہ ہو کر اَبد تک تخت نشین رہے گا۔ 11 ۔خُداوند اپنی اُمّت کو طاقت دے گا۔ خُداوند اپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت عطا کر ے گا۔