زبُور خُدا پر توکُّل

1 ۔ (از داؤد) خُداوند میرا نُور اَور میرا نجات ہَے۔ مُجھے کِس کا ڈر ہَے۔ خُداوند میری زندگی کا قلعہ ہَے۔ مُجھے کِس کی ہَیبت ہَے؟ 2 ۔جب شریر یعنی میرے دُشمن اَور میرے مُخالِف۔ میرا گوشت کھانے کو مُجھ پر چڑھ آتے ہَیں۔ تو وہ ٹھو کر کھاتے اَور گِر پڑتے ہَیں۔ 3 ۔ اگر چہ میرے خلاف لشکر صف آرا ہو۔ تو بھی میر ادِل خوف نہ کھائے گا۔ اگرچہ میری مُخالِفت میں جنگ برپا ہو۔ تو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔ 4 ۔ میری خُداوند سے ایک ہی درخواست ہَے۔ یہی میری التماس ہَے۔ کہ مَیں اپنی زندگی کے تمام ایّام خُداوند کے گھر میں رہُوں۔ تاکہ مَیں خُداوند کی دِل کشی محسوس کرُوں۔ اَور اُس کی ہَیکل کو تاکتا رہُوں۔ 5 ۔کیونکہ مُصیبت کے دِن وہ مُجھے اپنے خَیمے میں چھپالے گا۔ وہ اپنے ڈِیرے کے پردے میں مُجھے پوشیدہ رکھّے گا۔ وہ مُجھے چٹان پر چڑھائے گا۔ 6 ۔پس۔ اَب مَیں اپنے اِردگرد کے دُشمنوں پر سرفراز کِیا جاتا ہُوں۔ اَور مَیں اُس کے خیمے میں خُوشی کی قُر بانیاں ذَبح کرُوں گا۔ مَیں گاؤں گا اَور خُداوند کی حمد سرائی کرُوں گا۔ ہدایت کرنے والا خُدا 7 ۔اَے خُداوند میری وہ آواز سُن جس سے مَیں پُکار تا ہُوں۔ مُجھ پر رحم کر اَور میری سُن۔ 8 ۔میر ا قلب تُجھ سے ہم کلام ہوتا ہَے۔ میرا چہرہ تیری تلاش میں ہَے۔ اَے خُداوند مَیں تیرے دِیدار کا طالب ہُوں۔ 9 ۔اپنا چہرہ مُجھ سے چھُپا۔ اپنے خادِم کو غضب میں دفع نہ کر۔ تُو میرا مددگار ہَے ۔ مُجھے ترک نہ کر۔ اَور نہ مُجھے چھوڑ ۔اَے میرے مُخلص خُدا۔ 10 ۔ اگرچہ میرا باپ اَور میری ماں مُجھے چھوڑ دیں۔ تو بھی خُداوند مُجھے سنبھال لے گا۔ 11 ۔اَے خُداوند اپنی راہ مُجھے بتا۔ اَور میرے مُخالفوں کے باعِث مُجھے ہموار رستے پر چلا۔ 12 ۔میرے دُشمنوں کی مرضی پر مُجھے نہ چھوڑ۔ کیونکہ جھوٹے گَواہ اَور ظلُم پھُنکار نے والے میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہُوئے ہَیں۔ 13 ۔مُجھے یہ یقین ہَے کہ مَیں زِندوں کے مُلک میں۔ خُداوند کا فیض دیکھُوں گا۔ 14 ۔خُداوند کا مُنتظر رہ ۔ مضُبوط ہو۔ تیرا دِل باہِمّت ہو۔ خُداوند کا مُنتظر رہ۔