زبُور ہدایت کے لئے دُعا

1 ۔ ( از داؤد) (الف) ۔ مَیں تیری طرف اپنی جان اُٹھاتا ہُوں۔ اَے خُداوند۔ اَے میرے خُدا۔ (ب)۔ مَیں تُجھ پر توکُّل کرتا ہُوں مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔ ایسا نہ ہونے دے کہ میرے دُشمن مُجھ پر خُوشی منائیں۔ 2 ۔ (ج ) ۔ کیونکہ جو کوئی تُجھ پر اُمیّد رکھتا ہَے وہ شرمندہ نہ ہوگا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہَیں وہی شرمندہ ہوں گے۔ 3 ۔( د)۔ اَے خُداوند اپنی راہیں مُجھے دکھا دے۔ اَور اپنے رستے مُجھے بتا دے۔ 6 ۔ مُجھے اپنی سّچائی پر چلا اَور مُجھے تعلیم دے۔ کیونکہ تُو میرا مُخلص خُدا ہَے۔ 7 (و)۔ اَور مَیں دِن بھر تیری ہی اُمّید کرتا ہُوں۔ 8 ۔ اَے خُداوند اپنی رحمتوں اَور شفقتوں کو یاد کر۔ کیونکہ و ہ اَزل سے ہَیں۔ 9 (ح)۔ میری جوانی کی خطائیں اَور میرے گُناہ یاد نہ کر۔ اَے خُداوند اپنی نیکی کی خاطِر۔ اپنی رحمت کے مُطابق مُجھے یاد کر۔ 10 ۔ خُداوند نیک اَور صادِق ہَے۔ اِس لئے خطا کاروں کو چلنے کا طریقہ بتاتا ہَے۔ 11 (ی)۔ وہ غریبوں کو راستی کی ہدایت کرتا ہَے۔ وہ غریبوں کو اپنی راہ سِکھاتا ہَے۔ 12 ۔ خُداوند کی سب راہیں اُن کے لئے رحمت اَور صداقت ہَیں۔ جو اُس کے عہد اَور شہادتوں کو مانتے ہَیں۔ 13 (ل)۔ اَے خُداوند تَو اپنے نام کی خاطِر۔ میری بَدکاری معاف کرے گا جو کہ بڑی ہَے۔ 14 ۔ وہ کون اِنسان ہَے جو خُداوند سے ڈرتا ہَے۔ وہ اُسے وہی راہ بتائے گا جو چُننی چاہیئے۔ 15 (ن)۔ وہ خُو د راحت سے رہے گا۔ اَور اُس کی نسل بھی زمین کی وارِث ہوگی۔ 16 (س)۔ خُداوند کا راز وہی جانتے ہَیں جو اُس سے ڈرتے ہَیں۔ اَور وہ اپناعہد اُن پر ظاہر کرتا ہَے۔ 17 ۔ میری آنکھیں ہر وقت خُداوند کی طرف لگی رہتی ہَیں۔ کیونکہ وہی میرے پاؤں پھندے سے بچائے گا۔ 18 (ف)۔ میری طرف توجہّ کر اَور مجھ پر رحم کر۔ کیونکہ مَیں بے کس اَور مَصیبت میں مُبتلا ہُوں۔ 19 (ص)۔ میرے دِل کے دُکھ سے مُجھے آرام بخش۔ مُجھے میری مُصیبت سے رہائی دے۔ 20 ۔ تُو میری تکلیف اَور جان فِشانی کو کم کر۔ اَور میری ساری خطائیں مُعاف کر۔ 21 (ر)۔ میرے دُشمنوں کو دیکھ۔ کیونکہ وہ بُہت ہَیں۔ اَور مُجھ سے سخت کینہ رکھتے ہَیں۔ 22 ۔ میری جان کی حِفاظت کر اَور مُجھے چُھڑا۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ مَیں نے تیری پناہ لی ہے (ت)۔ بے گُنا ہی اَور راستبازی مُجھے سلامت رکھیں۔ کیونکہ مَیں تیرا ہی مُنتظر ہُوں۔ (ف)۔ اَے خُدا۔ اِسرائیؔل کو۔ اُس کی تمام تکلیفوں سے رہائی دے۔