زبُور خُدا قیامت اور حیات کا چشمہ

1 ۔ ( مِکتام۔ ازداؤد) اَے خُدا میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تیری پناہ لیتا ہُوں۔ 2 ۔ مَیں خُداوند سے کہتا ہُوں کہ " تُو میرا خُدا وند ہَے" تیرے بغیر میری بھلائی نہیں۔ 3 ۔ اُس نے اُن مُقدّسوں کے لئے جو اُس کی سَر زمین میں ہَیں۔ جن میں کِس قدر میری پوری خوشنودی ہَے۔ 4 ۔ جو غیر مَعُبودوں کے پیچھے دوڑتے ہَیں۔ وہ اپنے لئے دُکھ بڑھاتے ہَیں۔ مَیں اُن کے تپاؤنوں کا خُون نہ تپاؤں گا۔ اَور مَیں اپنے ہونٹوں سے اُن کے نام نہ لُوں گا۔ 5 ۔ خُداوند میری مِیرَاث اَور میرے جام کا حِصّہ ہَے۔ تُو ہی میرے بخرے کا نگہبان ہَے۔ 6 ۔ دِل پذیر مقاموں میں میرے لئے جِر یبیں ڈالی گئی ہَیں۔ اَور میری مِیَراث مُجھے نہایت پسند ہَے۔ 7 ۔ مَیں خُداوند کو مُبارَک کہتا ہُوں کیونکہ اُس نے مُجھے نصیحت کی ہَے۔ َاور رات ہی کو میرا قلب میری تربیت کرتا ہَے۔ 8 ۔ مَیں ہر وقت خُداوند کو اپنی نِگاہ میں رکھتا ہُوں۔ جب وہ میری دہنی طرف ہَے تو مَیں جُنبِش نہ کھاؤں گا۔ 9 ۔ اِس لئے میرا دِل خُوش اَور میری رُوح شادمان ہَے۔ بلکہ میرا جِسم بھی اَمن سے رہا کرے گا۔ 10 ۔ کیونکہ تُو میری جان کو قبر میں نہ چھوڑے گا۔ اَور نہ تُو اپنے مُقدّس کو سڑنے ہی دے گا۔ 11 ۔ تُو مُجھے زندگانی کی راہ اپنے حضُور میں خُوشی کی بھر پوُری اَور اپنے دہنے ہاتھ پر دائمی سُرور دِکھائے گا۔