زبُور خُدا کا برگزیدہ

1 ۔( زبور از داؤد) اَے خُداوند تیرے خَیمے میں کون رہے گا۔ تیرے کوہِ مُقدّس پر کون سکونت کرے گا۔ 2 ۔ وہی جو راستی سے چلتا اَور جس کا کام صداقت کا ہَے جو اپنے دِل میں سچ سوچتا ہَے۔ 3 ۔ اَور اپنی زُبان سے بہُتان نہیں باندھتا ۔ وہ جو اپنے ہمسائے سے بَدی نہیں کرتا ۔ اَور اپنے پڑوسی پر الزام نہیں لگاتا ۔ 4 ۔ وہ جس کے نزدِیک بَد کار حِقیر ہَے۔ پر جو خُداوند کے خائفوں کی عِزّت کرتا ہَے۔ وہ جو قسم کھا کر بدلتا نہیں خواہ نُقصان ہی اُٹھائے 5 ۔ جو اپنی نقدی سُود پر نہیں دیتا۔ اَور معصُوم کے خلاف رِشوت نہیں لیتا۔ وہ جو یہ کام کرتا ہَے۔ کبھی جُنبِش نہ کھائے گا۔