زبُور گیت اَور تلوار سے خُدا کی حمد

1 [ ہلّلُویاہ] خُداوند کے لئے ایک نیا گیت گاؤ۔ مُقدّسوں کی جماعت میں اُس کی حمد گُونج اُٹھے۔ 2 ۔اِسرؔائیل اپنے خالِق سے شادمان ہو۔ فرزندان ِصیون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔ 3 ۔یہ رقص کے ساتھ اُس کی حمد کریں۔ خنجریوں اَور بربط کے ساتھ اُس کی مَدح سرائی کریں۔ 4 ۔کیونکہ خُداوند اپنی اُمّت کو عزیز جانتا ہَے۔ اَور غریبوں کو فتح مندی سے آراستہ کرتا ہَے۔ 5 ۔مُقدّسیِن جلال سے خُوش ہوں۔ وہ اپنے بستروں پر خُوشی سے للکاریں۔ 6 ۔خُدا کی سِتائش اُن کے گلے میں ہو۔ دو دھاری تلواریں ان کے ہاتھ میں ہوں۔ 7 ۔تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں۔ اَور اُمّتوں کو تنبیہہ کریں۔ 8 ۔تاکہ اُن کے بادشاہوں کو بیڑیوں سے اَور اُن کے شُرفاء کو لوہے کی ہتھکڑیوں سے باندھیں۔ 9 ۔تاکہ اُن پر فتویٰ مکتُوب جاری کریں۔ اُس کے تمام مُقدّسیِن کا یہ فخر ہَے۔ ہلّلُویاہ