زبُور تمجِید ِ خُداوند

[ ہلّلُویاہ] 1 ۔ خُداوند کی اُس کے مَقدِس میں حمد کرو۔ اُس کی قُوّت کی فضا میں اُس کی حمد کرو۔ 2 ۔اُس کی قُدرت کے کاموں کے باعِث اُس کی حمد کرو۔ اُس کی حشمت کی کثرت کے باعِث اُس کی حمد کرو۔ 3 ۔تُرہی کی آواز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ سارنگی اَور بربط کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ 4 ۔خنجریوں اَور رقص کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ 5 ۔تاردار سازوں اَور ارغنُوں کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ جھانجوں کی آواز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ جھانجوں کی جھنجھناہٹ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ ہر مُتّنفس سے خُداوند کی حمد ہو۔ ہلّلُویاہ۔