زبُور خُداوند مالِک اَور مُحسِن کی تمجِید

[ہلّلُویاہ] 1 ۔خُداوند کے نام کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! حمد کرو۔ 2 ۔تُم جو خُداوند کے گھر میں۔ ہمارے خُدا کے گھر کی بارگاہوں میں حاضِر رہتے ہو۔ 3 ۔خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُس کے نام کی مَدح سرائی کرو کہ یہ دِل پسند ہَے۔ 4 ۔کیونکہ خُداوند نے یَعقوُبؔ کو اپنے لئے۔ یعنی اِسرؔائیل کو اپنی خاص ملِکیّت ہونے کے لئے چُن لِیا ہَے۔ 5 ۔پس مَیں یہ جانتا ہُوں کہ خُداوند عظیم ہَے۔ اَور ہمارا مالِک سب مَعبوُدوں سے بالاتر ہَے۔ 6 ۔خُداوند جو کُچھ چاہتا ہَے آسمان اَور زمین پر۔ یا سمنُدروں اَور گہراؤ میں وہی کرتا ہَے۔ 7 ۔وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتا ہَے۔ وہ بجلیوں سے بارِش بناتا ہَے۔ وہ اپنے مخزنوں سے ہَوا نکالتا ہَے۔ 8 ۔اُسی نے مِصؔر کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کیا انِسان کے کیا حیوان کے۔ 9 ۔اَے مِصؔر۔ اُس نے تُجھ میں۔ فِرعُوؔن اَور اُس کے کُل خادِموں پر۔ نشان اَور عجائبات ظاہر کئے۔ 10 ۔اُس نے بہُت سی قوموں کو مارا۔ اَور طاقتور شاہوں کو قتل کِیا ۔ 11 ۔اموریوں کے بادشاہ سیِحوؔن کو۔ اَور بسن کے باد شاہِ عوؔج کو۔ اَور کِنعاؔن کی سب مملکتیوں کو۔ 12 ۔اَور اُس نے اُن کی زمین مِیرَاث کر دی۔ یعنی اپنی اُمّت اِسرّائیل کی مِیرَاث۔ 13 ۔اَے خُداوند تیرا نام اَبدی ہَے۔ اور تیری یاد گار پُشت در پُشت ہَے۔ 14 ۔کیونکہ خُداوند اپنی اُمّت کا حامی ہَے۔ کیونکہ خُداوند اپنے بندوں پر مہربان ہَے۔ 15 قوموں کے بُت چاندی اَور سونا۔ اَور اِنسان کی دستکاری ہَیں۔ 16 ۔اُن کا مُنہ ہَے پر وہ بولتے نہیں۔ آنکھیں ہَیں پر وہ دیکھتے نہیں۔ 17 ۔کان ہَیں پر وہ سُنتے نہیں۔ اَور اُن کے مُنہ میں سانس ہَے ہی نہیں۔ 18 ۔جتنے ایسوں کو بناتے یا اُن پر بھروسا رکھتے ہَیں۔ وہ سب اُنہی کی مانند ہو جائیں۔ 19 ۔اَے اَسرؔائیل کے گھرانے خُداوند کو مُبارَک کہو۔ اَے ہارُوؔن کے گھرانے خُداوند کو مُبارَک کہو ۔ 20 ۔ اَے لاوؔی کے گھرانے خُداوند کو مُبارَک کہو۔ اَے خُداوند سے ڈرنے والو! خُداوند کو مُبارَک کہو۔ 21 ۔صیون کی طرف سے خُداوند مُبارَک ہو وہ یرُوشلیِؔم میں سکوُنت پذیر ہَے۔