زبُور برادرانہ اِتفاق کی خُوبیاں

1 [نشیدِ دَرج۔ از داؔؤد] 1۔دیکھو کیا ہی خُوب اَور پسندیدہ یہ بات ہَے۔ کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔ 2 ۔سر کے اُس عُمدہ تیل کی مانند۔ جو داڑھی میں یعنی ہارُوؔن کی داڑھی میں آگیا۔ بلکہ اُس کے لباس کے دامن تک اُتر آیا۔ 3 ۔حِرمؔون کی اُس اَوس کی مانند۔ جو کوہِ صیون پر پڑتی ہَے۔ کیونکہ خُداوند وَہیں برکت ۔ یعنی حیاتِ اَبدی عِنایت فرماتا ہَے۔