زبُور بچے کی مانند خُداپر توکل

[نشیدِ دَرج۔ از داؔؤد] 1 ۔اَے خُداوند میرا دِل مغرُور نہیں۔ اَور نہ میری نظر بُلند ہَے۔ مَیں بڑی باتوں میں دخل نہیں دیتا۔ اَور نہ ایسی باتوں میں جو میرے لئے بُلند و بالا ہَیں۔ 2 ۔بلکہ مَیں نے اپنی جان کو۔ ماں کی گود کے دُودھ چھُڑائے ہوئے بچّے کی مانند۔ چُپ کرایا اَور سُلایا۔ میری جان مُجھ میں دُودھ چُھڑائے ہُوئے بچّے کی مانند ہَے۔ 3 ۔اَے اِسرؔائیل اِس وقت اَور اَبد تک۔ خُداوند پر توکُّل کر۔