زبُور مُعافی کے لئے دُعا

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔اَے خُداوند مَیں گہرائیوں میں سے تُجھے پُکارتا ہُوں۔ 2 ۔اَےخُداوند میری آواز سُن۔ میری مِنّت کی آواز پر۔ تیرے کان متُوجّہ ہُوں۔ 3 ۔اَے خُداوند اگر تُو بَدیوں کا یاد رکھنے والا ہو۔ تو اَے خُداوند کون ٹھہرے گا؟ 4 ۔لیکن تیرے پاس گُناہوں کی مَغفّرت ہَے۔ تاکہ اَدب سے تیری عِبادَت ہو۔ 5 ۔مَیں خُداوند پر بھروسا رکھتا ہُوں۔ میری جان اُس کے کلام پر اُمّید رکھتی ہَے۔ 6 ۔پاسبانوں کی نسِبت جو فجر کو دیکھتے ہَیں۔ میری جان خُداوند کی زیادہ مُنتظر ہَے۔ پاسبانوں کی نِسبت جو فجر کو دیکھتے ہَیں۔ 7 ۔ اِسرؔائیل خُداوند کا زیادہ مُنتِظر ہو۔ کیونکہ خُداوند کے پاس شفقت ہَے۔ اَور اُس کے پاس کثرت سے فِدیہ ہَے۔ 8 ۔اَور وہ اِسرؔائیل کا فِدیہ دے کر۔ اُس کی تمام بَدیوں سے اُسے چھُڑائے گا۔