زبُور دُشمنوں کی شِکسَت کے لئے دُعا

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔میری جوانی ہی سے اُنہوں نے مُجھے بُہت ستایاہَے۔ (اِسرؔائیل یُوں کہے)۔ 2 ۔میری جوانی ہی سے اُنہوں نے مُجھے بُہت ستایا ہَے۔ لیکن وہ مُجھ پر غالِب نہیں آئے۔ 3 ۔ہَلواہوں نے میری پیٹھ پر ہَل چلائے۔ اُنہوں نے اپنی لمبی لمبی کیاریاں بنائیں۔ 4 ۔لیکن صادِق خُداوند نے۔ شریروں کے رَسّوں کو کاٹ ڈالا ہَے۔ 5 ۔صیون کے جِتنے کِینہ وَر ہَیں۔ وہ سب رُسوا ہو کر پَسپا ہوں۔ 6 ۔وہ چھتوں کی اُس گھاس کی مانند ہو جائیں۔ جو اُکھاڑے جانے سے پیشتر ہی سوُکھ جاتی ہَے۔ 7 ۔جس سے نہ کوئی کاٹنے والا اپنی مُٹّھی۔ اَور نہ کوئی پُولے باندھنے والا اپنا ہاتھ بھرتا ہَے۔ 8 ۔اَور کوئی راہ گُزر نہیں کہتا۔ کہ"خُداوند کی برکت تُم پر ہو۔ ہم خُداوند کے نام سے تُجھے مُبارَک کہتے ہَیں"