زبُور خاوند کی خُوشحالی

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔مُبارَک ہَے تُو جو خُداوند سے ڈرتا ہَے۔ جو اُس کی راہوں پر چلتا ہَے۔ 2 ۔کیونکہ تُو اپنے ہاتھوں کی محِنت سے کھائے گا۔ تُو مُبارَک اَور سعادت مند ہوگا۔ 3 ۔تیری بیوی تیری چار دیواری میں۔ پھَل دار تاک کی مانند ہو گی۔ تیری اولاد تیرے دسترخوان کے گِرد۔ زیتُون کی شاخوں کی طرح ہو گی۔ 4 ۔دیکھ یُونہی مُبارَک وہ شخص ہَے۔ جو خُداوند سے ڈرتا ہَے۔ 5 ۔خُداوند تُجھے صیون سے برکت دے۔ یہاں تک کہ تُو اپنی عُمر بھر یرُوشلیِؔم کی خُوشحالی دیکھے۔ 6 ۔اَور کہ تُو اپنے بچّوں کے بچّے دیکھے۔ اِسرؔائیل پر سلامتی ہو۔