زبُور ہر خُوشحالی خُداوند کی برکت سے ہوتی ہَے۔

[نشیدِ دَرج۔ از سُلیماؔن] 1 ۔اگر خُداوند گھر نہ بنائے۔ تو بنانے والوں کی محِنت لا حاصِل ہَے۔ اگر خُداوند شہر کی نِگہبانی نہ کرے۔ تو نِگہبان بے فائدہ بیدار رہتا ہَے۔ 2 ۔صُبح سویرے اُٹھنا یا بُہت رات گئے سونا۔ تُمہارے لئے بے فائدہ ہَے۔ تُم جو کہ محِنت مُشقّت کی روٹی کھاتے ہُو۔ کیونکہ وہ اپنے پیاروں پر سوتے وقت بھی عِنایت فرما ہَے۔ 3 ۔دیکھ۔ فرزند خُداوند کی طرف سے عَطیہّ ہَیں۔ رحِم کا پھَل ایک اَجر ہَے۔ 4 ۔شہزوری کے فرزند۔ جنگجُو کے ہاتھ کے تِیروں کی مانند ہَیں۔ 5 ۔مُبارَک ہَے وہ آدمی جس کا تَرکش اُن سے پُر ہَے۔ جب پھاٹک میں دُشمنوں سے جھگڑیں گے۔ تو وہ شرمندہ نہ ہوں گے۔